
دینِ اسلام کی تعلیمات میں سے ہے کہ تمام مسلمان
بھائی آپس میں محبت سے ملیں، ایک دوسرے کو سلام کریں اور آپس کی ناراضیوں و
ناچاکیوں کو دور کریں۔
اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے تحت شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو رسالہ ”ناراضیوں کا
علاج“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /
سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 27 صفحات کا رسالہ”ناراضیوں کا
علاج“پڑھ یاسُن لے اُسے
دنیا و آخرت کے رنج و غم سے بچا اور دونوں جہانوں کی خوشیاں نصیب فرما۔ اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:

اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیۃ) کا
ایک ذیلی شعبہ ”شعبہ ہفتہ وار رسالہ“ بھی ہے جو علمی و تحقیقی انداز میں اور خوب
محنت و لگن سے ہفتہ وار رسائل تیار کرتا ہے جسے ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں
پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔
اسی
شعبے نے اپنی محنت و کوشش سےقرآن پاک کی تفسیر کی کتاب ”تفسیر نور العرفان“ سے چند
مدنی پھول اخذ کرکے ایک رسالہ بنام ”تفسیر نورُ العرفان سے 72 مدنی
پھول(قسط 02)“
تیار
کیا ہے۔ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے
اس رسالے کو پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا ربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”تفسیر نور العرفان سے 72 مدنی پھول
(قسط 02)“
پڑھ
یا سُن لے اُس کا دل قراٰن کے نور سے روشن فرما اور اُس کو ماں باپ سمیت بے حساب
جنت الفردوس میں داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:

کلام
اللہ کے بعد مسلمانوں کے نزدیک دینِ اسلام کی رہنمائی حاصل کرنے اور اپنے تربیت کے
لئے کلام رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایک بہترین ذریعہ
ہے۔ صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کے زمانے
سے لےکر آج تک اور تا قیامت تمام لوگ کلام
رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مستفیض ہوتے رہیں گے۔ اللہ پاک کے کلام کو قرآنِ پاک اور آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرمان کو حدیث پاک کہا جاتا ہے۔
احادیث مبارکہ کی چھ مشہور کتابیں ہیں جنہیں ”صحاحِ ستہ“
کہا جاتا ہےاور ان میں سے سب سے پہلا مقام ”بخاری شریف“ کا ہے جس کے
مصنف امام المحدیثین ابو عبد اللہ حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ ہیں۔
شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حضرت امام بخاری کی سیرت، بخاری شریف کس طرح لکھی گئی؟ اور اس طرح کی مزید
معلومات سے عاشقانِ رسول کو مستفیض کرنے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ ”بخاری
شریف کی پہلی اور آخری حدیث “ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”بخاری
شریف کی پہلی اور آخری حدیث “پڑھ
یا سُن لے اُس کو شفاعت مصطفٰے نصیب فرما اور جنت میں بے حساب داخل فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:

بزرگانِ
دین اللہ پاک کے بڑے ہی مقبول بندے ہیں ، اللہ عزوجل نے
اپنے ان مقبول بندوں کو علمِ لدُنّی عطا فرماتا ہے نیز ان کی صحبت میں بیٹھنا، اُن کا ذکر کرنا اور ان
کے فرامین پر عمل کرنا دین و دنیا کی بھلائی میں سے ہے۔
بزرگانِ
دین کے فرمان سے نصیحت حاصل کرنے کے لئے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس
ہفتے40 صفحات کا رسالہ ”بزرگانِ دین کے 40 اقوال“
پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہےاور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک!جو کوئی 40 صفحات کا رسالہ ”بزرگانِ دین کے 40 اقوال“ پڑھ یا سن لے اُسے اولیائے کرام کی سچی محبت دےاور
اُس کو ماں باپ سمیت جنت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:

بنیادی
عقائد سے متعلق رہنمائی حاصل کرنے کے لئے خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا
عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقانِ رسول اس ہفتےشیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا 14
صفحات پر مشتمل رسالہ ” اللہ پاک کے بارے میں 28 سوال جواب “ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
خلیفہ عطار
یا رب
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ” اللہ پاک کے بارے میں 28 سوال جواب “
پڑھ یا سن لے اُسے اپنی محبت عطا فرما اور اس کی ماں
باپ اور اولاد سمیت بےحساب بخشش فرما۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:

اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیۃ) کا
ایک ذیلی شعبہ ”شعبہ ہفتہ وار رسالہ“ بھی ہے جو علمی و تحقیقی انداز میں اور خوب
محنت و لگن سے ہفتہ وار رسائل تیار کرتا ہے جسے ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں
پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔
اسی
شعبے نے اپنی محنت و کوشش سےقرآن پاک کی تفسیر کی کتاب ”تفسیر نور العرفان“ سے چند
مدنی پھول اخذ کرکے ایک رسالہ بنام ”تفسیر نورُ العرفان سے 92 مدنی
پھول(قسط 01)“
تیار
کیا ہے۔ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے
اس رسالے کو پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”تفسیر نور العرفان سے 92 مدنی پھول
(قسط 01)“
پڑھ
یا سُن لے اُسے قرآنِ کریم کی برکتوں سے مالا مال کر اور اُس کی ماں باپ سمیت
بےحساب مغفرت فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:

اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیۃ)
کا ایک ذیلی شعبہ ”شعبہ ہفتہ وار رسالہ“ بھی ہے جو علمی و تحقیقی انداز میں اور
خوب محنت و لگن سے ہفتہ وار رسائل تیار کرتا ہے جسے ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں
پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔
اسی
شعبے نے اپنی محنت و کوشش سے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب”نیکی کی دعوت“ سے چند مدنی پھول اخذ کرکے
ایک رسالہ بنام ”نیکی کی دعوت سے 52 مدنی پھول“ تیار
کیا ہے۔ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے
اس رسالے کو پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ
پاک! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”نیکی کی دعوت سے 52 مدنی پھول“ پڑھ یا سن لے
اُس کو ہمیشہ کے لئے ایمان والوں میں شامل کرلے اور غم دور کرکے خوب خوشیاں دے۔اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:

عاشقان
رسول کو علم دین سے آراستہ کرنے کےلئےشیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 25
صفحات کا رسالہ ” چوری ڈکیتی “ پڑھنے / سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک ! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ ”چوری ڈکیتی“ پڑھ یا سُن لے اُس کو آسان اور خوب
برکتوں والی روزی عطا فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:

جنت اللہ عزوجل کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے، اللہ عزوجل نے مسلمانوں کے لئے جنت کے اندر بےشمار نعمتیں رکھی ہوئی ہیں جن میں
سے سب سے بڑی نعمت اللہ
پاک کا دیدار ہے۔
شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مسلمانوں کو جنت کے بارے
میں انوکھی اور دلچسپ باتیں بتانے کے
لئےاس ہفتے 27 صفحات کا رسالہ ”جنت کے بارے میں دلچسپ
معلومات“
پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک! جو کوئی 27 صفحات کا رسالہ ”جنت کے بارے میں دلچسپ
معلومات“ پڑھ یا سُن لے اُسے ماں
باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ و سلم
کا پڑوسی بنا۔ اٰمین
بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیۃ) کا
ایک ذیلی شعبہ ”شعبہ ہفتہ وار رسالہ“ بھی ہے جو علمی و تحقیقی انداز میں اور خوب
محنت و لگن سے ہفتہ وار رسائل تیار کرتا ہے جسے ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں
پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔
اسی
شعبے نے اپنی محنت و کوشش سے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب”غیبت
کی تباہ کاریاں“ سے چند مدنی پھول اخذ کرکے ایک رسالہ بنام ”غیبت کی تباہ کاریاں سے 52
مدنی پھول“ تیار
کیا ہے۔ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے اس رسالے کو پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور
پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک! جو کوئی رسالہ ”غیبت کی تباہ کاریاں سے 52
مدنی پھول“ کے 18
صفحات پڑھ یا سن لے اُسے زبان کی حفاظت نصیب کر اور ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

ہمارا
دین اسلام بہت پیارا مذہب ہے جس نے ہمیں زندگی گزارنے کے بہترین اصول مہیا کئے ہیں
اور روز مرہ کی مصروفیات کو کب، کیسے اور کس طرح پایۂ تکمیل تک پہچانا ہے اس
کومنظم طریقے سے بیان کیا ہے۔ دین اسلام نے جہاں زندگی گزارنے کے بہت سے اصول بیان
کئے ہیں وہیں صفائی ستھرائی کو بھی بہت اہمیت دی ہے۔ صفائی کی اہمیت کا اندازہ
بانیٔ اسلام صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے اس فرمان
سے بھی لگایا جاسکتا ہے جس میں آقا کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
فرمایا: پاکیزگی نصف ایمان ہے۔ (مسلم،ص140،حدیث:223)
صفائی
میں سب سے پہلے اپنی ذات کو صاف ستھرا رکھنا ہے، ہر مسلمان کو اپنے لباس، اپنےجسم
اور جسم کےہر ہر عضو کو صاف ستھرا رکھنے کی تعلیم دی گئی ہے ۔
اپنی
ذات کو صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے تمام عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ ”منہ کی صفائی کے فائدے“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /
سننے والوں کو دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک ! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”منہ کی صفائی کے فائدے“ پڑھ یا سُن لے اُس کا ظاہر و باطن ستھرا
فرمااور اس کو ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

تاریخِ اسلام میں ایسے کئی بزرگانِ دین رحمہم
اللہ المبین گزرے ہیں جنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے دینِ اسلام کو ترقی و عروج دیا اور
اپنی تمام تر زندگی علمِ دین حاصل کرنے
اور اسے پھیلانے میں صرف کردی۔دنیا میں سب سے زیادہ اسلامی کتابیں لکھنے والے
علمائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم میں نویں صدی کے مُجَدِّد، حافظُ الحدیث، شیخ الاسلام حضرت علامہ امام
جلالُ الدین سُیُوطی شافعی رحمۃُ اللہِ
علیہ بھی ہیں۔
امام جلالُ الدین سُیُوطی شافعی رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت کے بار ےمیں آگاہی دینے اور لوگوں کو علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن دینے کے لئے اس ہفتے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ اللہ علیہ“
پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ
امام جلال الدین سیوطی شافعی رحمۃ
اللہ علیہ“ پڑھ
یا سُن لے اُسے بزرگانِ دین رحمۃ اللہ علیہم کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما اور اُس کو ماں باپ
سمیت جنت الفردوس میں داخلہ نصیب کر۔
اٰمِیْن
بِجَاہِ خَاتَمِ النّبیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ آڈیو میں سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے: