قرآنِ
مجید اللہ پاک کی وہ عظیم کتاب ہے جس کی ہر آیت انسان کے دل کو سکون اور اطمینان
عطا کرتی ہے۔ جب انسان پریشانیوں، دکھوں اور مشکلات میں گھِر جاتا ہے تو قرآنِ پاک
کی آیات اس کے دل کو قرار اور امید فراہم کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں
ایسی بے شمار آیات نازل فرمائی ہیں جو بندے کو یہ احساس دلاتی ہیں کہ اللہ اس کے
ساتھ ہے اور وہی ہر مشکل کو آسان کرنے والا ہے۔
قرآنِ
کریم کی تلاوت نہ صرف روح کو تازگی دیتی ہے بلکہ دل کی بے چینی کو بھی ختم کرتی
ہے۔ جب انسان اخلاص کے ساتھ اللہ کی آیات پڑھتا یا سنتا ہے تو اس کے دل پر ایک عجیب
سا سکون طاری ہو جاتا ہے۔ اسی لئے قرآنِ مجید کو ہدایت، رحمت اور دلوں کے لیے شفا
قرار دیا گیا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 20 صفحات
کا رسالہ ”سکون
بخش آیتیں“ پڑھنے
/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربّ
کریم! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ ”سکون بخش آیتیں“ پڑھ یا سن لے اُس کی زندگی سکون اور خوشیوں سے
بھر دے اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب
فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami