اللہ
تعالیٰ کی ذاتِ بابرکت سے ملاقات کی خواہش اور شوق ہر سچے مومن کا وہ قلبی جذبہ ہے
جو اس کی روح کو تسکین دیتا ہے اور زندگی کو حقیقی مقصد فراہم کرتا ہے۔ دنیا کی
فانی خوبصورتی، عارضی آسائشیں اور چند روزہ تعلقات اس انسان کو مطمئن نہیں کر سکتے
جس کے دل میں اپنے حقیقی خالق و مالک سے ملنے کی تڑپ آباد ہو چکی ہو۔
اللہ
سے ملاقات کا شوق محض ایک آرزو نہیں، بلکہ یہ اطاعت، تقویٰ اور محبتِ الٰہی کی
روشن دلیل ہے۔ یہ شوق انسان کے اندر سے موت کا خوف ختم کر دیتا ہے اور اسے ایک پل
کی طرح محسوس کرواتا ہے جو بندے کو اس کے محبوبِ حقیقی سے ملا دیتا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کے دلوں میں رب سے
ملاقات کا شوق پیدا کرنے کے لئے اس ہفتے20
صفحات کا رسالہ ”اللہ پاک سے ملاقات کا شوق“ پڑھنے/سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربّ
المصطفٰے! جو 20 صفحات کا بُک لیٹ ”اللہ پاک سے ملاقات کا شوق“ پڑھ
یا سن لے اُس سے ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا اور اس کو اپنی ملاقات کا شوق عطا فرمااور
ماں باپ سمیت بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami