شیخِ
طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مقصد ہر مسلمان میں علمِ دین کی شمع روشن کرنا
اور سنتوں پر عمل کی تڑپ پیدا کرنا ہے۔ آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا یہ
مقبول ترین نعرہ اس جذبے کی کامل عکاسی کرتا ہے: ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح
کی کوشش کرنی ہے “۔دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں علمِ دین سیکھنے
اور سکھانے کے لیے متعدد ذرائع مہیا کیے گئے ہیں جن میں سے ہفتہ وار رسالہ مطالعہ
تحریک ایک نہایت آسان، موثر اور برکت والا ذریعہ ہے۔
اسی
سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
نے اس ہفتے عاشقانِ رسول کو 28 صفحات کا رسالہ ”نمازی کے آگے سے گزرنے کے مسائل“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کواپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جوکوئی 28صفحات کا رسالہ ”نمازی کے آگے سے گزرنے کے مسائل“ پڑھ
یا سن لے اُس کو اور اُس کی آنے والی نسلوں کو پکا نمازی اور سچّا عاشق رسول بناکر
ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami