دعوتِ اسلامی کے تحت 21، 22 اور 23 جون 2024ء کو سندھ بھر کے وکلا حضرات کے لئے ہونے والے جا رہا ہے ”3
دن کا عظیم الشان اجتماع“ جو کہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد
کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اجتماع کے تینوں دن تلاوت و
نعت کے بعد مختلف سیشنز ہوں گے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور مرکزی مجلسِ شورٰی
کے اراکین سنتوں بھرے بیانات کریں گے۔
اس موقع پر وکلا حضرات کے لئے خصوصی طور پر مدنی مذاکرے کا
انعقاد ہو گا جس میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ حاضرین کو
اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔
اجتماع
کے آخری دن 23 جون 2024ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری وکلا حضرات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دینِ اسلام
کی تعلیمات کے بارے میں انہیں آگاہ کریں
گےاور اختتامی دعا کروائیں گے۔
شعبہ وکالت سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول اس 3 دن کے عظیم الشان اجتماع میں شرکت کر کے ڈھیروں
ثواب کا خزانہ حاصل کریں ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے وکلا ذمہ داران
اور شخصیات کی فیضان مدینہ فیصل آباد میں حاضری
27اپریل2024ء بروز ہفتہ کو فیضان مدینہ فیصل
آباد میں شعبہ رابطہ برائے وکلاکے تحت فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن کے وکلا ڈیپارٹمنٹ کے وکلا ذمہ داران اور شخصیات کی آمد ہوئی جہاں رابطہ برائے وکلاکے ذمہ داران نے
ان کو فیضان مدینہ فیصل آباد کا وزٹ کروایا اور بذریعہ ویڈیو دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔
اس موقع پر شخصیات نے نگران پاکستان مشاورت ورکن شوری حاجی محمد شاہد
عطاری سے ملاقات کی۔ نگران پاکستان نے ان شخصیات کو اپنے شعبے میں رہتے ہوئے دین کی خدمت کرنے
کاذہن دیا اور دعوت اسلامی کی مختلف ایپس کاتعارف کروایا۔ وکلانے نگران پاکستان سے سوالات بھی کئے جس پر نگران پاکستان نے جوابات
ارشاد فرماتے ہوئے انہیں تحائف دیئے۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری ،کانٹینٹ:شعیب احمد
عطاری)
ملیر ماڈل ٹاؤن میں واقع ڈسٹرکٹ ملیر کورٹ میں مکتبۃالمدینہ
کے بک فیسٹیول
مورخہ 13 مئی بروز پیر کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ کورنگی کی یو سی 2 ملیر
ماڈل ٹاؤن میں واقع ڈسٹرکٹ ملیر کورٹ میں مکتبۃالمدینہ کے بک فیسٹیول کا آغاز ہوا۔
نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء پاکستان حاجی عبدالواحد عطاری اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن
جج ملیر عبدالرزاق میمن نے بک فیسٹیول کا افتتاح کیا۔
ملیر بار کے صدر ناصر رضا رند، جنرل سیکریٹری
شیر خان راہوجو سمیت دیگر عہدیداران نیز شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی ذمہ
دار، ڈسٹرکٹ کورنگی، ڈسٹرکٹ ملیر 1 اور ڈسٹرکٹ ملیر 2 کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران بھی اس
موقع پر موجود تھے۔ وکلاکی بڑی تعداد نے بک فیسٹیول کا وزٹ کیا۔ ذمہ داران نے بک
فیسٹیول کا وزٹ کرنے والے وکلا کو بک فیسٹیول میں موجود کتب اور فیضانِ قرآن
ڈیجیٹل پین کا تعارف پیش کیا۔ اس موقع پر رابطہ برائے وکلاڈسٹرکٹ کورنگی کے رکن
پیر شفیق الرحمن ایڈووکیٹ نے ڈسٹرکٹ جج ملیر عبدالرزاق میمن کو فیضانِ قرآن ڈیجیٹل
پین کا تحفہ پیش کیا۔(رپورٹ: محمد
صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلا کے تحت ڈسٹرکٹ
ملیر کورٹ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلا کے تحت
29 اپریل 2024ء کو ڈسٹرکٹ ملیر کورٹ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا ۔ اس دوران رابطہ
برائے وکلاء ڈسٹرکٹ ملیر 2 کےذمہ دار ذوالفقار علی عطاری نے وکلا سے ملاقاتیں کیں۔
ذوالفقار علی عطاری نے ملیر بار ایسوسی ایشن کے
کمیٹی روم میں محمد اشرف سموں (ممبر سندھ بار کونسل)، ملیر بار کے صدر ناصر رضا
رند اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ان کو ملیر کورٹ
میں مكتبۃ المدينۃ کے کتب میلے میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی
ذمہ دار بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری، ایڈووکیٹ معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء
کراچی سٹی)
شعبہ
رابطہ برائے وکلاء دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام مؤرخہ 17 اپریل بروز بدھ2024ء کو نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء پاکستان حاجی
عبدالواحد عطاری نے ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی سٹی میں واقع ملیر کورٹ میں وکلا سے ملاقاتیں کیں۔
عبدالواحد
عطاری نے وکلا کو دنیا بھر میں جاری دعوت اسلامی کے دینی،فلاحی اور سماجی کاموں کے حوالےسے بتایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔
٭اس دوران ڈسٹرکٹ اٹارنی ملیر سے بھی ان کے
آفس میں ملاقات ہوئی اور ان کو ماہ رمضان میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
پیش کی۔
٭دوسری جانب ملیر بار ایسوسی ایشن کے کمیٹی روم میں ملیر بار کے صدر ناصر رضا رند،
جنرل سیکریٹری شیر خان راہوجو اور دیگر عہدیداران سے بھی ملاقات
کا سلسلہ رہا ۔
نگران مجلس عبدالواحد عطاری نے ان کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فیضانِ
مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ، ڈسٹرکٹ کورنگی اور
ڈسٹرکٹ ملیر 2 کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران بھی ان ملاقاتوں میں شریک تھے۔
٭بعد
ازاں جامع مسجد چراغِ عطار باغ ابراہیم سوسائٹی میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے
سے مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار
سمیت ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ
معاون شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ڈسٹرکٹ
بار میرپورخاص اور ٹیکس بار کے عہدیداروں اور وکلا کا فیضان
مدینہ العطار ٹاؤن میں دورہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص اور ٹیکس بار کے
نومنتخب عہدیداروں اور وکلا نے فیضان مدینہ العطار ٹاؤن کا دورہ کیا ۔
اس
موقع پر میرپور خاص ڈویژن نگران حافظ محمد زین عطاری مجلس وکلا کے
ذمہ دار محمد نعیم عطاری اور مدنی چینل
عام کریں سندھ کے ذمہ دار احمد رضاعطاری
نے وکلا کے وفد (ٹیکس
بار کے سرپرست احمدسعیدقائم خانی، ڈسٹرکٹ
بار کے صدر مسعود لغاری،ٹیکس بار کے صدر محمدامین بھٹی، دونوں بارز کےنومنتخب جنرل
سکریٹریز میر سیف اللہ تالپور اور محمدارسلان قائم خانی،سابق صدور شوکت علی راہموں،میرپرویزتالپور،جوائنٹ
سکریٹری زوہیب حسن قائم خانی،خازن یارمحمدمنگریو،حسان
قیصر،مجتبی ٰ جان سرہندی،نعمان احمد قائم خانی اور امان اللہ خاصخیلی) کو فیضانِ
مدینہ میں خوش آمدید کہا۔
ذمہ داران نے آنے والے مہمانوں کو دعوت اسلامی کے مقامی،ملکی
اور عالمی سطح کے شعبہ جات کا تعا رف پیش
کیا نیز ان کے تحت ہونے والی گرانقدر دینی،تعلیمی
وسماجی خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔
مزید دعوت
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ مدنی چینل،آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت چلنے والی ایپلی کیشنز،فیضان
گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن اور دیگر شعبہ جات میں جاری دینی کاموں
سے آگاہ کیا۔
وکلا حضرات نے دعوت اسلامی کی بےپناہ خدمات اور نظم وضبط کو سراہا جبکہ حافظ
محمد زین عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور دعوت
اسلامی کے دیگر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے نیک کاموں
میں اپنا حصہ ملانے کی یقین دہانی کرائی۔
آخر میں
حافظ محمد زین عطاری نے مکتبۃالمدینہ کے
مطبوعہ ترجمہ والے پاکیزہ قرآن مع کنزالعرفان سندھی و اردو میں پیش کئے نیز اختتامی دعا کروائی اور
ان کا شکریہ ادا کیا ۔(رپورٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے رابطہ برائے وکلاء ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل
آباد میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ممبر
پنجاب بار فاروق ڈوگر ایڈووکیٹ سمیت دیگر مختلف سینئر وکلا حاضر ہوئے۔
جہاں نگران شعبہ عبدالواحد عطاری ایڈووکیٹ نے وکلا کو نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کےمطابق زندگی گزارنے،
مظلوموں کی مدد کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق دین اسلام کو پھیلانے کا درس دیا۔
اس
کے علاوہ نگران شعبہ نے وکلا کو دعوت اسلامی کے
صوبائی مدنی مرکز جوہر ٹاؤن فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے اور
وہاں رکن شوریٰ حاجی یعفور عطاری کے ساتھ
میٹ اپ کی دعوت پیش کی نیز 23، 24 دسمبر بروز ہفتہ اتوار کو مدینہ ٹاؤن
میں قائم فیضانِ مدینہ فیصل آباد سے مدنی قافلے میں سفر کرنےاور
نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت بھی پیش کی
جس پر وکلانے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
سانگلہ
ہل، ضلع ننکانہ کی تحصیل بار میں وکلا کے
درمیان اجتماعِ میلاد کا انعقاد
دینِ اسلام وہ
واحد دین ہے جس میں انسانوں کے باہمی حقوق اور معاشرتی آداب کو خاص اہمیت دی گئی ہے،
اسی لئے جو چیز انسانی حقوق کو ضائع کرنے اور معاشرتی آداب کے بر خلاف ہے اس سے
منع فرمایا گیا ہے۔
عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں
پائی جانے والی اخلاقی و معاشرتی کمزوریوں کو دور کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
اسی سلسلے میں
سانگلہ ہل، ضلع ننکانہ کی تحصیل بار میں دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اخلاق مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان اور اُن کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
چوہدری مجاہد حسن پنسوتا کی وکلا وفد کے ہمراہ
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد آمد
29 نومبر 2023ء بروز بدھ چوہدری مجاہد حسن
پنسوتا کی وکلا وفد کے ہمراہ فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں آمد ہوئی
جہاں اُن کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری سے ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے چوہدری
مجاہد حسن پنسوتا سمیت وکلا کے وفد کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں قائم
مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی
خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے وکلا کو
نمازوں کی پابندی کرنے، قراٰنِ پاک پڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے مطابق دینِ اسلام
کی مدد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے وکلاء دعوت اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص میں اجتماع میلاد النبی
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا
گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
بعدازاں وکلا بار کی جانب سے رکن شوریٰ قاری محمد ایاز
رضا عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء عبدالاواحد عطاری، میرپورخاص ڈویژن کے
نگران حافظ محمد زین عطاری اور شعبہ رابطہ برائے وکلاء حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ دار
محمد سلمان رضا عطاری کو سندھ کی روایتی اجرک کے تحفے پیش کئے گئے۔
اجتماع میں AGP
سندھ کورٹ میر نعیم اختر رامپور، نائب صدر انیس الرحمن ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری عبد
الغفار ناریجو ایڈوکیٹ، سابق صدر علی حسن ایڈوکیٹ چانڈیو، منصور احمد خان ایڈوکیٹ،
ٹیکس بار پاکستان کے سابق نائب صدر احمد سعید ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری محمد اقبال
ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر وکلا نے شرکت کی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا
سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام راولپنڈی وکلا بار میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس
میں ججز وکلا( صدر ہائی کورٹ بار تنویر اقبال خان، صدر بار فیصل خان نیازی،
ڈویثزنل صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ عبدالرزاق احمد مرزا ، سابق صدر ہائی کورٹ سردار عبدالرازق ، جسٹس ر صغیر قادری، سابق
سیکرٹری ہائی کورٹ ملک خرم شہزاد، سابق سیکرٹری راولپنڈی بار مبشر رفاق، سیکرٹری
بار راجہ محمد علی و بار مجلس عاملہ) کی شرکت ہوئی۔
اجتماع
میلاد میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’قرآن مجید اور نعت رسول صلی
اللہ علیہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور آیات
قرآنی واحادیث بھی سنائیں۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے رزق حلال کمانے کا ذہن دیانیز قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر
میں ملاقات کی اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کُتب تحفتاً پیش کیں۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
شعبہ
رابطہ برائے وکلا دعوت اسلامی کے تحت 12
اکتوبر 2023ء بروز جمعرات نیو جوڈیشل
کمپلیکس ،تحصیل کورٹس پتوکی میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں پتوکی بار
ایسوسی ایشن کے وکلا اور ججز کی شرکت ہوئی
۔
محفل
پاک کا آغاز تلاوت ِقرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں
رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے
’’
محسن انسانیت‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں وکلا کو
اپنی زندگی کے شب و روز تعلیمات مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق گزارنے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ : علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)