
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائےوکلا دعوت اسلامی کی جانب سے ڈبہ سکھر سندھ میں میلاد اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلا اور وہاں
موجود دیگر عملے نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں ذمہ
داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں درودِ پاک
کی کثرت کرنے، نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب
دلائی۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )

پچھلے دنوں عید میلادالنبی
ﷺ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قمبر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں وکلا سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ
شعبہ رابطہ برائے وکلا عبد الواحد عطاری نے تلاوتِ قراٰنِ پاک کے بعد سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کو میلاد شریف کی مناسبت سے مختلف واقعات بیان کئے
نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور خاص سندھ میں
محفلِ میلاد منعقد کی گئی۔
محفل کاآغاز تلاوتِ
قراٰنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کو میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بیان کئے۔

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میں اجتماعِ میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا
کو مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے
وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
وزیر آباد بار ایسوسی ایشن
میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد، کثیر وکلا کی شرکت

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت وزیر آباد بار ایسوسی ایشن
میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد
اظہر عطاری نے وکلا کے درمیان دعوتِ اسلامی
کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے وکلاء
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں میلاد
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بار کے پریزیڈنٹ صفدر علی غوری، جنرل
سیکرٹری اماناللہ لھور، سینئر ایڈوکیٹ رفیق احمد ابرو، سینئر ایڈوکیٹ
محمد اسماعیل ابرو اور سینئر ایڈوکیٹ غوث بخش لاشاری سمیت کم و بیش 400 وکلا نے
شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
نگرانِ شعبہ عبد الواحد عطاری نے میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان
کیا اور انہیں سرکار ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں
وکلا کے درمیان دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت سٹی
کورٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی میں میلاد اجتماع ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سیشن کے جج اور وکلاء و
کورٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ، حاضرین کی اصلاح کی اور بعد اجتماع رکن شوری سے جج
اور شرکاء نے ملاقاتیں کیں اور دعائیں بھی کروائیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں
پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا وعطاری نے اوکاڑہ ڈسٹرکٹ بار
کے وکلا کے ہمراہ ایک میٹ اپ کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 6 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات آڈیٹوریم
ہال ڈسٹرکٹ بار قصور میں وکلاء
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر
وکلا حضرات نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے اجتماع کا آغاز کیا اور مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے
وکلا کو مدنی پھولوں سے نوازا اور دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی ۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ روز گوجرانوالہ کے مختلف سیشن کورٹ میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کے ہفتہ
وار اجتماع میں ہونے والے بیان میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
اس موقع پر سابق صدر گوجرانوالہ بار نور
محمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، ممبر پنجاب بار، کونسل چوہدری ظہیر چیمہ ایڈووکیٹ
ہائیکورٹ نے ویلکم کہا اور بھر پور آنے کی یقین دہانی
بھی کروائی۔
اس کے علاوہ دیگر سینئر وکلاء کے ہاں بھی سیکھنے سکھانے کے حلقے ہوئے جہاں ذمہ داران نے ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کا
تعارف کروایا اور اجتماع میں آنے کی دعوت دی جس پر وکلاء نے اظہار مسرت کرتے
ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: رابط برائے وکلاء ڈیپارٹمنٹ
محمد ابوبکر عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان
کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن اور لاہور کے ذمہ
داران کی شرکت رہی۔
رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف
موضوعات پر کلام کیا اور انہیں شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھی عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایوان عدل سول کورٹ لاہورمیں میٹ اپ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور عطاری کا بیان

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےاسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی
بھائی وقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول کے درمیان سیشن کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں لاہور پنجاب پاکستان
کے ایوان عدل سول کورٹ میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں وکلا سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
دورانِ میٹ اپ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت
پیش کی اور دنیا بھر میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی۔بعدازاں وکلا حضرات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا
عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)