
شعبہ
رابطہ برائے وکلاء دعوت اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص میں اجتماع میلاد النبی
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا
گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
بعدازاں وکلا بار کی جانب سے رکن شوریٰ قاری محمد ایاز
رضا عطاری، نگران شعبہ رابطہ برائے وکلاء عبدالاواحد عطاری، میرپورخاص ڈویژن کے
نگران حافظ محمد زین عطاری اور شعبہ رابطہ برائے وکلاء حیدرآباد ڈویژن کے ذمہ دار
محمد سلمان رضا عطاری کو سندھ کی روایتی اجرک کے تحفے پیش کئے گئے۔
اجتماع میں AGP
سندھ کورٹ میر نعیم اختر رامپور، نائب صدر انیس الرحمن ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری عبد
الغفار ناریجو ایڈوکیٹ، سابق صدر علی حسن ایڈوکیٹ چانڈیو، منصور احمد خان ایڈوکیٹ،
ٹیکس بار پاکستان کے سابق نائب صدر احمد سعید ایڈوکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری محمد اقبال
ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر وکلا نے شرکت کی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا
سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام راولپنڈی وکلا بار میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس
میں ججز وکلا( صدر ہائی کورٹ بار تنویر اقبال خان، صدر بار فیصل خان نیازی،
ڈویثزنل صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ عبدالرزاق احمد مرزا ، سابق صدر ہائی کورٹ سردار عبدالرازق ، جسٹس ر صغیر قادری، سابق
سیکرٹری ہائی کورٹ ملک خرم شہزاد، سابق سیکرٹری راولپنڈی بار مبشر رفاق، سیکرٹری
بار راجہ محمد علی و بار مجلس عاملہ) کی شرکت ہوئی۔
اجتماع
میلاد میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’قرآن مجید اور نعت رسول صلی
اللہ علیہ وسلم ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور آیات
قرآنی واحادیث بھی سنائیں۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے رزق حلال کمانے کا ذہن دیانیز قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر
میں ملاقات کی اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کُتب تحفتاً پیش کیں۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

شعبہ
رابطہ برائے وکلا دعوت اسلامی کے تحت 12
اکتوبر 2023ء بروز جمعرات نیو جوڈیشل
کمپلیکس ،تحصیل کورٹس پتوکی میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں پتوکی بار
ایسوسی ایشن کے وکلا اور ججز کی شرکت ہوئی
۔
محفل
پاک کا آغاز تلاوت ِقرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں
رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے
’’
محسن انسانیت‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں وکلا کو
اپنی زندگی کے شب و روز تعلیمات مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق گزارنے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ : علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں میلاداجتماع،
کثیر وکلا حضرات کی شرکت

شعبہ ربطہ برائے
وکلاء دعوتِ اسلامی کےتحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں میلاداجتماع
منعقد ہوا جس میں صدر ایڈووکیٹ رفیق احمد ابڑو، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ امان اللہ، ایڈووکیٹ نثار احمد ابڑو، ایڈووکیٹ علی اکبر
ڈہر، ایڈووکیٹ ظفر سومرو، ایڈوکیٹ غوث بخش لاشاری اور دیگر وکلا کی شرکت ہوئی۔
نگران
شعبہ ربطہ برائے وکلا نے سنتوں بھرا بیان کیا
جس میں انہوں نے وکلا کو 12 ربیع الاول کی مناسبت سے چند واقعات بتائے اور انہیں
پیارے آقا صلی
اللہ علیہ و سلم کی سیرتِ طیبہ کے
مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے وکلا کے تحت 18 ستمبر 2023ء بروز پیر سیشن کورٹ حیدرآباد میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہواجس میں ججز اور جوڈیشل اسٹاف نے شرکت کی۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
قاری ایاز عطاری نے’’سیرتِ مصطفی ٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
ڈسٹرکٹ
بار ایسوسی ایشن حیدر آباد سندھ میں وکلا
کے درمیان اجتماع ِمیلاد کا سلسلہ

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے تحت 21
ستمبر2023ء کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن
حیدر آباد سندھ پاکستان میں میلاد اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوری ٰکے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’آخری نبی محمد عربی صلی
اللہ علیہ وسلم کے معجزات ‘‘کے موضوع پر
بیان کیا۔ اس اجتماع میں وکلاکے ساتھ ساتھ ججز نے بھی شرکت کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

شعبہ
رابطہ برائے وکلا دعوت اسلامی کے تحت مؤرخہ 6 ستمبر 2023ء بروز
بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور عطاری نے کراچی
سٹی کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔
اس
دوران رکنِ شوریٰ نے شرکائے مشورہ کو مدنی
پھول دیئے اور ماہ ربیع الاوّل کے دوران
مختلف بار ایسوسی ایشن میں اجتماع میلاد کے انعقاد کے حوالے سے اہداف دیئے جبکہ باہمی مشاورت سے یہ طے پایا کہ 19 اور 20ستمبر2023ء کو رکنِ شوری حاجی یعفور عطاری مختلف بار ایسوسی
ایشن میں اجتماع میلاد میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔(رپورٹ: محمد
صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ملیر کورٹ کراچی کا دورہ، فیضانِ مدینہ کراچی
میں ہونے والے وکلا اجتماع کی دعوت

8 اگست 2023ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے وکلا کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 11، 12 اور 13 اگست کو ہونے
وکلا اجتماع کی دعوت دینے کے سلسلے میں
ملیر کورٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وکلا سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ ملاقات شعبہ رابطہ برائے اوقاف کے کراچی
سٹی ذمہ دار محمد یحییٰ عطاری نے مختلف آفسز میں ڈسٹرکٹ اٹارنی، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر،
ملیر بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر، جوائنٹ سیکریٹری اور خزانچی سمیت دیگر
عہدیداران کو وکلا اجتماع کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس
کے نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
.jpeg)
7 اگست 2023ء بروز پیر شعبہ رابطہ برائے
وکلادعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد
کیا گیا جس میں شعبہ رابطہ برائے وکلا کے
ذمہ داران سمیت فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کے نگران اسلامی
بھائی شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے بذریعہ انٹرنیٹ 11، 12 اور 13 اگست 2023ء کو عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے وکلا اجتماع کی تیاری کے متعلق گفتگو کی اور
اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے وکلا اجتماع
کی تیاری کے حوالے سے مدنی مشورہ
.jpeg)
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران کا مجلس فیضانِ
مدینہ کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے وکلا
حاجی عبد الواحد عطاری نے 11، 12 اور 13 اگست 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں ہونے والے وکلا اجتماع کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی۔

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلا کے زیرِ اہتمام راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹس،
قائد اعظم ہال میں وکلا اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں وکلا و ذمہ دارانِ دعوت
اسلامی نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دوران ِ بیان وکلا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا اور اپنی
زندگی کے شب و روز اللہ و رسول عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمانبرداری
والے کاموں میں گزارنے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلا کے تحت لاہور ہائی کورٹ میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے
صدر، ممبر پنجاب پنجاب بار کونسل اور دیگر سینئر و جونیئر وکلا نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بیان کیا جس میں وکلا کو
11.12.13 اگست 2023ء بروز جمعہ، ہفتہ ،اتوار
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے وکلا اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز 1 پارہ مکمل تلاوت کر کے یوم قرآن پاک منانے کی بھی بھرپور ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)