21 رجب المرجب, 1446 ہجری
مجلس حج و عمرہ کا تعارف
5 years ago
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ہم بہت
خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے ہمیں دعوتِ اِسْلامی کا مدَنی ماحول عطا
فرمایا،اللہ کے فَضَل و کَرم سے دعوتِ اِسْلامی تبلیغِ دین کے100 سے زائد شُعْبَہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے
میں مصروف ہے،اِنہی شُعْبَہ جات میں سے ایک شُعْبَہ ’’مجلسِ حج وعُمرہ‘‘ بھی
ہے جو حج و عُمرہ کے لئے جانے والے اِسْلامی بھائیوں اور اِسْلامی بہنوں کی
باقاعدہ تَرْبِیَت کرنے،اُنہیں بارگاہِ
خُداوَندی اور بارگاہِ مُصْطَفَوِی کے آداب اور ضروری مسائل سکھانے کےلئےقائم کی
گئی ہے۔اِس مجلس میں شامل تَرْبِیَت یافتہ
مُبَلّغین اِسْلامی بھائی ہر سال حج کے مَوسمِ بہار میں حاجی کَیْمپوں میں جاکر حاجیوں کی تَرْبِيَت کرتے ہیں جبکہ
مُبَلّغات اِسْلامی بہنیں حَجّنوں کی تَرْبِیَت کرتی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس مجلس کے تَحت حج وزیارتِ مدینہ کے لئے مکّے
مدینے جانے والوں کو امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ کتابیں”رَفِیقُ
الْحَرَمَین “اور ”رَفِیْقُ الْمُعْتَمِرِیْن“بھی تحفۃً
پیش کی جاتی ہیں تاکہ اللہ کے گھر
کے مہْمان اور حبیبِ خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے عُشّاق
اِس عِبادت کو اَحْسَن طریقے سے
بَجالانے میں کامیاب ہوجائیں۔