ہجویری اسکیم لاہور میں واہگہ ٹاؤن کابینہ کے اراکین
کابینہ کا مدنی مشورہ
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ کارکردگی کے تحت 10 اگست 2021ء کو ہجویری اسکیم لاہور میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں واہگہ ٹاؤن کابینہ کے اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے انفرادی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے،
مبلغ کو کیسا ہونا چاہیئے اور دین اسلام کی تبلیغ پر مدنی پھول بیان فرمائی اور
ماہِ جولائی 2021ء میں 12 دینی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے پاکستان میں نمایاں
پوزیشن لینے پر شعبہ کے ذمہ داران اور ڈویژن
نگران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: شہزاد
عطاری، کابینہ کارکردگی ذمہ دار، Content: محمد حسین عطاری مدنی)

دعوت اسلامی
کی مجلس کارکردگی کے زیر انتظام 07 فروری2021ء
بروز اتوار الرحمٰن گارڈن فیز 4 ڈویژن جلو پارک لاہور میں یو آئی سی کمپنی کے ڈی جی ایم محمد شکیل صدیقی کے گھر محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں شخصیات نے شرکت کی ۔
نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوت ِاسلامی کی مختلف ایپلی کیشنز کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکاکو دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا
ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد شہزاد عطاری رکن کابینہ مجلس کارکردگی)

دعوت اسلامی
کی مجلس کارکردگی کے زیر اہتمام 16 جنوری 2021 ء بروز ہفتہ لاہور شمالی زون، واہگہ ٹاؤن کابینہ رضوان
گارڈن میں مجلس کارکردگی کے رکن کابینہ واہگہ ٹاؤن لاہور شمالی زون محمد شہزاد
عطاری کے والد محترم کی پہلی برسی پر ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا۔
ایصال ثواب
اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ
کے رکن حاجی منصور عطاری نے فکر آخرت کے موضوع پر بیان کیا اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا۔ اس
موقع پر رکن شوری حاجی منصور عطاری نے نگران کابینہ محمد ندیم عطاری کے ہمراہ، شیخ طریقت
امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم عالیہ کی بارگاہ میں لائیو مدنی چینل پر ہونے والے
ہفتہ وار مدنی مذاکرےمیں شرکت کی ۔
مجلس کارکردگی
لاہور ریجن آفس کے زیر انتظام جوہرٹاون لاہور میں مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کی مجلس کارکردگی لاہور ریجن آفس کے زیر انتظام جوہرٹاون لاہور میں 14دسمبر2020ء بروز پیر مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس کارکردگی لاہور ریجن
کے آفس ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مدنی مشورے میں
مبلغ دعوت اسلامی محمد شفیق عطاری نگران ریجن آفس لاہور نے شرکائے مشورہ کو 12 دینی کاموں کے حوالے سے ترقی،تنزلی کو چیک
کرنے اور کارکردگی کے چیکنگ کے نظام کو بہتر کرنے ، نگران کابینہ کی سافٹ ویئر کے
حوالے سے تربیت کرنے ،اور عملی و پیشگی جدول کو مضبوط کرنے کے متعلق اہم اور
مفید نکات دیئے ۔( محمد فراز عطاری رکن زون مجلس
کارکردگی و شعبہ تعلیم پاکستان آفس ذمہ دار)
ڈویژن فتح
گڑھ، لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع
میں کثیر عاشقان رسول کی شرکت

دعوت اسلامی
کی مجلس کار کردگی کے تحت 22 اکتوبر 2020ء
بروز جمعرات ڈویژن فتح گڑھ، لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
ہفتہ وار
اجتماع میں رکن شوری حاجی منصور عطاری نے شان مصطفی ﷺکے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین سے
ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و
اِصلاحی کاموں میں تعاون کا ذہن دیا جس پر
عاشقانِ رسول نے دعوتِ اسلامی کے دینی و اِصلاحی کاموں کے لئے خود کو پیش کرتے
ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اِظہار کیا ۔ (رپورٹ: شہزاد عطاری، کابینہ مجلس
کارکردگی)

دعوت اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 30ستمبر
2020ء کو واہگہ ٹاؤن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدنی انعامات، معاونت برائے اسلامی
بہنیں، مدنی مذاکرہ، مدرسۃ المدینہ بالغان اور مجلس کارکردگی کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔
نگران کابینہ محمد ندیم عطاری نے کارکردگی جدول
اور انفرادی و ذاتی شخصیت میں نکھار سے متعلق مدنی پھول دیئے۔

دعوت اسلامی کی
مجلس کارکردگی کے تحت 20 ستمبر 2020ء بروز اتوار واہگہ ٹاون کابینہ لاہور، ہجویری سکیم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مکی
شعبہ جات شعبہ تعلیم، ڈاکٹر مجلس،وکلا، حکیم مجلس، مدنی چینل ڈسٹری بیوشن مجلس، ویٹرنری
حیوانات ڈاکٹر مجلس، فیضان مرشد مجلس کے کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی ندیم عطاری نگران کابینہ نے انفرادی مدنی کاموں
کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے مذکور ہ شعبہ جات سے منسلک
افراد کی ڈیٹا انٹری کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ :شہزاد عطاری کابینہ
کارکردگی)

دعوت اسلامی
کی مجلس کارکردگی کے تحت واہگہ ٹاؤن کابینہ ہجویری اسکیم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ
سطح کے کارکردگی، مکی، مدنی اور عطاری شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی ندیم عطاری نگران کابینہ نے شرکا
کو مطالعہ کارکردگی سے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے جدول پر کلام کیا نیز کارکردگی کے نظام کو مزید بہتر اور
مضبوط بنانے کے حوالے سے اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ:شہزاد
عطاری کابینہ کارکردگی ذمہ دار )

گزشتہ روز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نیو کراچی کابینہ میں تھیلیسیمیا کے مریضوں اور دیگر مریضوں کے
لیئے خون کا عطیہ جمع کر نے کے حوالے سے تین روزہ بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مجلس کار کردگی نے ڈیٹا انٹری کرنے کے ساتھ ساتھ انفرادی کوشش کا سلسلہ جاری رکھا۔
اس انفرادی کوشش سے الحمد
اللہ عزوجل کثیر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں نے تقریبا 399بوتل خون کا
عطیہ کرنے کے ساتھ 7اسلامی بھائیوں نے
شعبہ تعلیم میں اپنا وقت دینے کی نیت کی جبکہ 2اسلامی بھائیوں نے آن لائن فیضان
نماز کورس کرنے کی نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد راحیل عطاری مجلس کارکردگی و مجلس
ڈاکٹر ز ذمہ دار )

دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کےتحت14مارچ بروز ہفتہ فیضان مدینہ ریاض
الجنۃ مسجد محبت کالونی کوٹ مومن میں
تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد عادل رضا عطاری نے’’بزرگان دین کی دین اسلام کے
لیے قربانیاں‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور مدنی کاموں میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے
سے مدنی پھول دئیے نیزعطیات جمع کرنے کی
ترغیب بھی دلائی۔ اِس تربیتی اجتماع میں
کوٹ مومن کابینہ کے تمام ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی ۔( رپورٹ:سیف اللہ عطاری مدنی مجلس کارکردگی)

سرجانی
ٹاؤن 4K،1-L
میں مدنی مشورہ
شرکا
کو مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی گئی
تفصیل:
سرجانی
ٹاؤن 4K،1-Lکراچی
میں 7جنوری2020ءکو مجلس کارکردگی کے تحت
مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن، حلقہ اور ذیلی حلقہ کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی
کاموں کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ کابینہ نے شرکا کو مدرسۃ
المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

سرجانی
ٹاؤن یوسف گوٹھ میں مدنی حلقے کا سلسلہ ،ذیلی نگران کا سنّتوں بھرا بیان
تفصیل:
کراچی
کے علاقے سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں 6جنوری 2020ء کو مجلس کارکردگی کے تحت مدنی
حلقہ ہو اجس میں علاقہ، حلقہ اور ذیلی سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ذیلی
نگران نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدرسۃ
المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عمر عطاری، مجلس کارکردگی)