دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ سرگودھا میں 4 ستمبر 2019ء کو مدرسۃ المدینہ للبنین کے
ناظمین کا اجلاس ہوا ۔ نگران سرگودھا زون نے ناظمین سے مدارس المدینہ کی خود کفالت کا جائزہ لیتے ہوئے مدارس المدینہ کو
خود کفیل کرنے ، نظام کو بہتر کرنےاور صفائی ستھرائی کے حوالے سے تربیت کی اور قربانی
کی کھالیں جمع کرنے میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دئیے۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت کوٹ مومن میں سنّتوں بھرااجتماع ہوا
جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمدعقیل عطاری
مدنی نے” شان عمر فاروق رضی اللہ عنہ “میں سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی ۔
مجلس کارکردگی کے
تحت28 اگست2019ء بروز بدھ کو خوشاب کابینہ اور جوہرآباد کابینہ کے ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں نگرانِ زون نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اپنے اپنے علاقوں
میں مدنی کاموں مزید بڑھانے اور مضبوط کرنے کے متعلق نکات دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت 27 اگست 2019ء برو ز منگل کو چنیوٹ کابینہ کے ذمّہ داران کا اجلاس ہوا۔نگرانِ زون نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد ، مسجد درس کی تعداد اور مدرستہ المدینہ بالغان کی تعداد کو مزید بڑھانے کی ترغیب دلائی اور نکات پیش کئے۔
سرگودھا زون میں ماہانہ مدنی مشورہ
سرگودھا زون میں ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی
کی مجلس کارکردگی کے تحت 6 اگست2019ء کو سرگودھا زون میں ذمّہ داران کا ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ذمّہ داران نے شرکت کی نگرانِ زون نے ذمّہ داران کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور سرگودھا زون میں مدنی کامو ں کو
مزید مضبوط کرنے کے متعلق نکات دئیے۔
گودام کی مجالس کے ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی
کی مجلس کارکردگی کےتحت قربانی کی کھالوں کے گودام کی مجالس کے ریجن سطح کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیعُ العطاری نے ذمّہ داران
کی کارکرکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور گودام کے تمام تر نظامات کو بہتر بنانے کے حوالے
سے انہیں نکات دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت سرگودھا زون میں ذمّہ داران کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں ریجن ذمہ دار مجلس کارکردگی فیصل آباد اور نگرانِ سرگودھا زون نے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے لئے چرم قربانی میں حصہ ملانے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔ اجلاس میں ان نکات پر گفتگو ہوئی:
1)گودام پر
مجلس کارکردگی کی ذمہ داری کیاہوگی؟
2) بروقت NOCتمام ذمہ داران تک پہنچانے کا پلان تیار کیا۔
3)قربانی کی
کھالیں جمع کرنے والے عاشقان رسول کے کمپیوٹرز کارڈ بنانے کا پلان تیار کیا۔
4)شعبہ جات کی
ماہانہ کارکردگی پر کلام ہوا۔
5)ہفتہ وار
کارکردگیوں (مدنی مزاکرہ ،ہفتہ وار اجتماع، ہفتہ وار رسالہ) کو بڑھانے کے تعلق سے
کلام ہوا۔
6)تقرری پر تفصیلی کلام ہوا۔
مجلسِ کارکردگی کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس
کارکردگی کے تحت بغدادی ریجن کے ذمّہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں بغدادی ریجن دفتر کے تمام اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔نگرانِ مجلسِ کارکردگی نے ان کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی مدنی تربیت کی اور آئندہ
کے اہداف طے کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے۔