دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کے شہر سرگودھا میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمّہ داران سمیت دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگران سرگودھا زون نے 12 مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور مدرستہ المدینہ بالغان کی تعداد بڑھانے، علاقائی دورہ کرنے ، قافلے اور مدنی انعامات کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ : محمد شعیب رضا عطاری مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم کے  تحت پچھلے دنوں پنجاب کے شہر جوہر آباد ضلع خوشاب میں سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبۂ تعلیم سے وابستہ پروفیشنلز افراد سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ پروفیشنل مجلس شعبۂ تعلیم نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز 11،12،13 اکتوبر2019ء کو قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کے  مجلس کارکردگی کے تحت 29ستمبر2019ء کو پنجاب کے شہر سرگودھا میں ذمّہ داران کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمّہ داران نے شرکت کی ۔ نگران زون نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ہفتہ وار اجتماع میں عاشقانِ رسول کی تعداد کو مزید بڑھانے ، مسجد درس 100% کرنے ، مدرستہ المدینہ بالغان اور11،12،13اکتوبر2019ء کو زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے  تحت سرگودھا میں 28ستمبر بروز ہفتہ اجلاس ہواجس میں سوہنی پورا ڈویژن کے تمام ڈویژن ذمّہ دارنے شرکت کی۔نگران زونِ نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور عاشقانِ رسول کو ہفتہ وار اجتماع کی تعداد بڑھانے ، مسجد درس 100% کرنے مدرستہ المدینہ بالغان لگانے اور اسلامی بھائیوں کو قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ : محمد شعیب رضا عطاری، دفتر ذمّہ دار مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے  تحت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر شاہین آباد کے اطراف میں 27 ستمبر بروز جمعہ یوم تعطیل اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں گاؤں کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران سرگودھا زون نے عاشقان ِ رسول کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ : محمد شعیب رضا عطاری، دفتر ذمّہ دار مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے  تحت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں 27 ستمبر بروز جمعہ استقلال آباد ڈویژن میں ایک شخصیت کے گھرہفتہ وار مدنی حلقے کا آغاز ہوا جس میں تمام ڈویژن ذمّہ داران اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔نگرانِ ڈویژن مشاورت نے عاشقان رسول کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدرستہ المدینہ بالغان میں پڑھنے اور قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ : محمد شعیب رضا عطاری، دفتر ذمّہ دار مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اطراف گاؤں کے  تحت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر قائد آباد کے اطراف میں 28 ستمبر2019ء بروز ہفتہ مدنی حلقہ ہوا جس میں ذیلی سطح کے ذمّہ داران اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔رکن کابینہ مجلس اطراف گاؤں نے عاشقانِ رسول کو مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : محمد شعیب رضا عطاری، دفتر ذمّہ دار مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے  تحت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں ڈیف کلب کے صدر کی رہائش گاہ پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مجلس کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ کابینہ مجلس اسپیشل افراد نے ”مدنی ماحول سے وابستگی“کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ : محمد شعیب رضا عطاری، دفتر ذمّہ دار مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے  تحت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی مرکزی جامع مسجد میں اجلاس ہوا جس میں ڈویژن ذمّہ داران نے شرکت کی۔نگرانِ زون نے شرکا کی تربیت کی اور کارکردگی جائزہ لیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے12 مدنی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اہم نکات دیئے۔(رپورٹ : محمد شعیب رضا عطاری، دفتر ذمّہ دار مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے  تحت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لالیاں کی جامع مسجد غوثیہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کےطلبہ واساتذہ کرام نے شرکت کی۔ نگران چنیوٹ کابینہ نے ”صفائی“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ : محمد شعیب رضا عطاری، دفتر ذمّہ دار مجلس کارکردگی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات کے  تحت پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن نیو سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں 26 ستمبر2019ء بروز جمعرات اجلاس ہوا جس میں اراکینِ کابینہ اور ڈویژن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگرانِ سرگودھا زون نے مجلس مدنی انعامات کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے اور عاشقانِ رسول کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی انعامات کے بستے لگانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : محمد شعیب رضا عطاری، دفتر ذمّہ دار مجلس کارکردگی)


25 ستمبر2019ء  بروز بدھ دعوتِ اسلامی کی مجلس کارکردگی کے ذمّہ دارن نے نگرانِ کابینہ کے ہمراہ مڈھ رانجھا میں علاقائی دورہ میں شرکت کی اور وہاں کے مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ،محمد شعیب رضا عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)