20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبۂ تعلیم
کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کے شہر جوہر آباد ضلع خوشاب میں سنّتوں بھرےاجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں شعبۂ تعلیم سے
وابستہ پروفیشنلز افراد سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ نگرانِ پروفیشنل مجلس
شعبۂ تعلیم نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا نیز 11،12،13 اکتوبر2019ء کو قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمد شعیب رضا
عطاری، مجلس کارکردگی سرگودھا زونل دفتر)