مقدس اوراق کی بے ادبی سے حفاظت اور احترام کو یقینی بنانے کے لیے شعبہ  تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 11 اکتوبر 2026ء کو پتوکی شہر میں ایک اہم دینی و حفاظتی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس میں پتوکی ریلوے اسٹیشن اور شہر کے دیگر مختلف مقامات پر اوراقِ مقدسہ کی حفاظت کے لیے مخصوص باکسز لگائےگئے۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ اوراقِ مقدسہ کے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری، ڈویژن شیخوپورہ کے ذمہ دار محمد خرم عطاری اور سب تحصیل پتوکی کے ذمہ دار محمد عادل عطاری نے دیگر عاشقانِ رسول کے ہمراہ بذاتِ خود اس بھلائی کے کام میں حصہ لیا نیز مختلف جگہوں پر باکسز لگائے۔

باکسز لگانے کے ساتھ ساتھ اس موقع پر درس و بیان کا سلسلہ بھی ہوا جس میں حاضرین کو اوراقِ مقدسہ کی اہمیت اور ان کے احترام سے متعلق بیدار کیا گیا۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)