علم و تحقیق اور دینی خدمات کے حوالے سے اہلِ علم کے مزارات کی حاضری نیز ایصالِ ثواب کا سلسلہ ہمیشہ عقیدت و احترام کو ظاہر کرتا ہے۔

16 نومبر 2026ء کو نگرانِ شعبہ فلکیات (دعوت اسلامی) و ماہرِ علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری مدنی نے اپنے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مناظرِ اسلام حضرت علامہ مفتی عبد الرحیم سکندری رحمۃُ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ فلکیات مولانا وسیم عطاری مدنی اور ان کے ہمراہ موجود تمام اسلامی بھائیوں نے مزار شریف پر فاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ:شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)