ہزارہ ڈویژن، صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں 2 دسمبر 2024ء کو میڈیکل پروفیشنلز میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل اسٹوڈنٹس اور دیگر پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

میٹ اپ کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد یوکے کے مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالحنان عطاری نے ”پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ محبت و عشق“ کے موضوع پر بیان کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس سمیت دیگر پروفیشنلز حضرات کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ KPK کے ذمہ دار غلام مرتضی عطاری اور ہزارہ ڈویژن کے ذمہ دار سرمد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: سرمد عطاری ہزارہ ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ڈسٹرکٹ ہری پور، ڈویژن ہزارہ، صوبہ خیبرپختونخوا میں قائم ہری پور تناول میڈیکل سینٹر دربند اڈہ میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل ڈائریکٹرز،  پیرا میڈیکل اسٹاف اور فارمیسیز مالکان کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کے دوران تلاوتِ قراٰن کی کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا فاروق عطاری مدنی نے بیان کیاجس میں انہوں نے شرکا کو سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بارے میں بتایااور انہیں اس کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 ستمبر 2024ء بروز بدھ  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، سوساں روڈ بلاک Z، مدینہ ٹاؤن، فیصل آباد میں ڈاکٹر حضرات کے لئے میلاد اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آغازِ اجتماعِ پاک دوپہر 1:00 بجے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا جائے گا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری ڈاکٹرز کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور سیرتِ رسولِ عربیصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے متعلق گفتگو کریں گے۔

میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر عاشقانِ رسول اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرکے اپنی آخرت کے لئے ثواب کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 24 ستمبر 2024ء کو ڈاکٹر حضرات کے لئے ہونےوالا ہے میلاد اجتماع جوکہ ”جناح برن اینڈ ریکنسٹریکٹیو سرجری سنٹر لاہور“ (Jinnah Burn & Reconstructive Surgery Centre Lahore) میں منعقد کیا جائے گا۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز دوپہر 1:45 پرتلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا جائے گا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔

میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر عاشقانِ رسول اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرکے اپنی آخرت کے لئے ثواب کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے تحت ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ داران کا مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکن شوری حاجی اطہر عطاری اور سٹی ذمہ دار حمزہ عطاری نے رمضان اعتکاف و عطیات پر کلام کیا۔

علاوہ ازیں بڑے ہاسپٹل میں دینی کاموں کو مضبوط کرنے اور آگے بڑھانےکا ذہن دیا نیز افطار اجتماعات کرنے کے اہداف بھی دیئے۔ (رپورٹ:کارکردگی ذمہ دار محمد کامران عطاری میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی،رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


6 مارچ 2024ء  بروز بدھ میڈیسن مارکیٹ نزد بولٹن مارکیٹ کراچی میں قائم جامع مسجد جیلان میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کے تحت استقبال رمضان اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نےشرکت کی۔

شعبہ رابطہ برائے علمائے کراچی سٹی کے ذمہ دار مولانا محمدمحسن عطاری مدنی نے ”برکاتِ رمضان“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں روزے اور نماز کے فضائل بتائے۔

علاوہ ازیں شرکا کو فیضان مدینہ کراچی میں ایک ماہ اور آخری عشرے کے سنت اعتکاف کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

اس اجتماع میں مارکیٹ کے صدر محمد زبیر میمن نے بھی شرکت کی ۔آخر میں ذمہ داران نے ان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے میڈیسن مارکیٹ میں نماز کورس، طہارت کورس اور مدنی حلقے لگانے میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


فیضان مدینہ  فیصل آباد میں میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت 3 مارچ 2024ء کو ٹریننگ سیشن ہوا جس میں رکن شوریٰ عبدالوھاب عطاری ، اورمختلف شہروں سے ڈاکٹر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے ڈاکٹر حضرات کو تربیتی مدنی پھول دیتے ہوئے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ترغیب دلائی۔ بعدازاں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھے انداز سے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں درس نظامی کرنے والے سینئر طلبائے کرام نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ محمد شاہد عطاری نے دوران مشورہ طلبائے کرام کو سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور نیکی کی دعوت پہنچانے کی ذمہ داریاں مقرر کی جس پر انہوں نے اچھے جذبے کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں طلبہ کے سالانہ امتحانات مکمل ہونے کے بعد ایک تربیتی سیشن کے انعقاد کا طے کیا گیا جس میں Basic معلومات اور اسپتالوں میں دینی کام کرنے کا طریقہ بتایا جائے گا۔( رپورٹ :فیصل آباد ڈویژن رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


اورنگی ٹاؤن کراچی  قطراسپتال کی مدرز لیب میں مدنی حلقہ

Mon, 8 Jan , 2024
348 days ago

دعوتِ اسلامی  کے تحت اورنگی ٹاؤن کراچی میں واقع قطراسپتال کی مدرزلیب میں مدنی حلقہ ہوا جس میں لیپ آنر ڈاکٹرزبیر،ڈاکٹر بابر اور دیگر اسٹاف کی شرکت ہوئی۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی نے بیان کیا اور شرکا کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کی دعوت پیش کی جس پر میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افراد نے دینی کاموں میں تعاون کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ ویسٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


نیکی کی دعوت دینے  کے ارادے سے رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 دسمبر 2023ء بروز پیر کو ذمہ داران نے فیصل آباد میں قائم کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ (FIC) اسپتال کے مختلف وارڈ ز کا دورہ کیا ۔جہاں ذمہ داران نے ڈاکٹر صاحبان کو ماہنامہ فیضان مدینہ میگزین کا تعارف کروایا اور اس کے شمارے تحفے میں پیش کئے ۔

بعدازاں شعبے کے اسلامی بھائیوں نے ایم ایس آفس میں ایم ۔ایس صاحب سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات اسلامی بھائیوں نے انہیں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فیضان مدینہ میں حاضری کی دعوت دی ۔

اس کے علاوہ ایم ۔ایس صاحب کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفتاً پیش کیا انہوں نے منتھلی میگزین کی تحریروں کا مطالعہ کیا اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو پڑھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ساتھ ہی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں حاضری کی اچھی نیت کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ: شاھد عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ستیانہ روڑ فیصل آبادمیں قائم منظر میڈیکل سینٹر میں ذمہ داران نے نیورو فزیشن ڈاکٹر نیر وسیم سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے ڈاکٹر نیر وسیم کو دعوت اسلامی کے تعارف کے ساتھ ساتھ فیضان مدینہ فیصل آباد میں 20 دسمبر بروز بدھ کو بعد نماز ظہر تا 3 بجے ہونے والے Live مدنی چینل پر اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاھد عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت 16 دسمبر2023ء بروز ہفتہ چنیوٹ سٹی میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے سول اسپتال میں شعبہ ایمرجنسی میں ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران شعبہ میڈیکل نے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کا تعارف کروایا اور 20 دسمبر بروز بدھ کو فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ افرادکے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر ڈاکٹر حضرات نے اجتماع میں آنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شاھد عطاری ڈویژن ذمہ دار رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)