ملتان:دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں مدینۃالاولیاء ملتان، پنجاب میں ”ڈاکٹرز Meetup کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

اس Meetup میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد سلیم عطاری کا خصوصی بیان ہوا جس میں انہوں نے شرکا کو اللہ تعالیٰ کی وَحْدانِیت اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے خاتم النبیین ہونے کے حوالے سے اہم باتیں بتائیں۔

رکنِ شوریٰ نے بتایا کہ دینِ اسلام کی اصل روح اور حقیقت کو سمجھنا نیز اس پر عمل پیرا ہونا ہمارے لئے نہایت ضروری ہے تاکہ ہم اپنی زندگیوں کو اسلامی اصولوں کے مطابق بہتر بنا سکیں۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد سلیم عطاری کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کا دینی خدمت اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینا بہت اہم ہے کیونکہ صحت کے شعبے میں کام کرنے والے افراد دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دے سکتے ہیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔بعد ازاں شرکا نے اپنے خیالات اور تأثرات کا اظہار کرتے ہوئے اس Meetup کو نہایت مفید و مؤثر قرار دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)