حیدر آباد سٹی کےعلاقے لطیف آباد میں موجود ذیل پاک سوسائٹی میں گزشتہ روز رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے سے متعلقہ (Related)بزنس مین سے ملاقاتیں کی۔

اس کے علاوہ سیڈ آفس (Seeds office) میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ شعبہ ڈاکٹر مولاناصر عطاری مدنی نے کامل مؤمن کے موضوع پر بیان جبکہ DM سیڈ کارپوریشن کے اونر ، BM میمن (ریجنل منیجر) ، نورانی سیڈ کارپوریشن ریجنل منیجر راؤ اور دیگر افسران اس حلقے میں موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری اور HOD شعبہ تعلیم راؤ جنید عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: ڈاکٹر امید علی عطاری، سٹی ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

2اپریل 2024ء 22 رمضان المبارک کو دعوت اسلامی کے شعبہ ا یگریکلچر اینڈ لائف اسٹاک کے تحت عصر کی نماز کے بعد جامع مسجد خیر النساء سٹی سیالکوٹ میں افطار اجتماع ہوا جس میں سماجی اور مذھبی شخصیات اور دیگر عاشقان رسول اور معتکفین نے شرکت کی ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”فیضانِ لیۃُ القدر “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو بالخصوص آخری عشرے کی طاق راتوں میں خصوصیت کے ساتھ عبادات کرنے کاذہن دیا اور مدنی مذاکرہ سننے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ایگریکلچر اینڈ لائف اسٹاک اور شعبہ عشر کے سٹی اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی میٹنگ کا سلسلہ ہوا۔

اس میٹنگ میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کا حال احوال دریافت کرنے کے بعد انہیں ماہ رمضان اعتکاف کروانے کے حوالے سے رہنمائی دی اور مدنی عطیات یعنی ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر کے تحت میٹروپولیٹن سیالکوٹ میں 25 فروری 2024ء کو ایک شخصیت کی والدہ کے انتقال پر ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں اہل خانہ سمیت شعبہ ایگریکلچر سے وابستہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

ایصال ثواب اجتماع میں نگران ایگریکلچر ڈاکٹر ناصر عطاری نے ”موت اور والدین “کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو والدین کی خدمت کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر سب نے نیک خیالات پیش کئے۔ (رپورٹ:سٹی ذمہ دار عمیررمضان عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 جنوری 2024ء کو حافظ آباد، پنجاب میں سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائی کی ایک تعداد نے شرکت کی ۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے نماز تہجد ادا کی اور پھر مناجات کا سلسلہ ہوا۔بعدازاں سحری کرکے شرکا نے رجب المرجب کا نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ۔

بعدازاں شرکا نے تلاوت قرآن پاک کی اور صدائے مدینہ بھی لگائی نیز باجماعت نماز فجر ادا کرکے تفسیر کے حلقہ میں شرکت بھی کی۔(رپورٹ: شیر نواب عطاری ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے دنوں  چیئرمین محکمہ جنگلات ڈاکٹر عرفان ، UAF رینج مینجمنٹ ، لیکچرار محکمہ جنگلات ڈاکٹر آصف اور رینج مینجمنٹ نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر وہاں موجود ذمہ داران نے شخصیات کو خوش آمدید کہا اور انہیں مدنی مرکز میں موجود شعبہ جات جن میں جامعۃ المدینہ بوائز ، مدرسۃ المدینہ بوائز سمیت فیضان آن لائن اکیڈمی، اسلامک ریسرچ سینٹر بنام المدینۃ العلمیہ، سوشل میڈیااور شعبہ فنانس کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔

مزید ذمہ داران نے شخصیات کو عالمی سطح پر دین متین کی خدمت میں مصروف عمل دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کی ڈاکیومینٹری بھی دکھائی ۔ بعدازاں میٹروپولیٹن نگران سے دوران ملاقات فیضان اربن جنگل اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ ہوا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے زراعت و لائیو اسٹاک محکمہ دعوت اسلامی فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روزفیصل آباد کے  ڈجکوٹ روڈ پر واقع پیسٹی سائیڈ مارکیٹ میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز اور پیسٹی سائیڈ کمپنی کے افسران نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ہاں موجود شرکا اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتیں دینِ متین کے لئے استعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

12 جولائی 2023ء کو رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نگران شعبہ  محمد ناصر عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ پاکپتن میں مختلف شخصیات( ڈاکٹر لیاقت علی عطاری ، بھٹی پولٹری سروسز کے CEO غلام رسول بھٹی ، پیسٹی سائیڈ، فرٹیلائزرز، گلف ڈیری فارم آنراور زرعی کمیشن شاپس آنر سمیت یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ غلہ منڈی پاکپتن برانچ کے مینیجر ملک شوکت علی) سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات نگران شعبہ محمد ناصر عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات سمیت بالخصوص شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کا تعارف کروایا اور انہیں دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خوشی کاظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔

آخر میں اسلامی بھائیوں نے اتھارٹی پرسنز کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور وہاں ہونے والے 3 دن کے نماز کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شیر نواب عطاری ساہیوال ڈویژن،رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


فیضانِ مدینہ  فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیوا سٹاک کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشور ہ لیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن شوریٰ ، نگران مجلس پاکستان اور صو بائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے سابقہ شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔اس کے علا وہ ذمہ داران کی تقرری ، تین ماہ کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ ، جدول رپورٹ کے مدنی پھولوں پر گفتگو ہوئی جس پر نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک  ڈیپارٹمنٹ کے تحت ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع کمپنی Excel Crop Care میں Character Building کے حوالے سے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے ڈائریکٹر اور دیگر آفس اسٹاف نے شرکت کی۔

دورانِ ٹریننگ سیشن شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کروایا جس پر ڈائریکٹر عبد اللہ گِل صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کمپنی میں مزید سیشنز کا انعقاد کروانے کی نیت کی۔ ساتھ ہی ڈائریکٹر نے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے عربی لینگویج کورس میں داخلہ لینے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ڈاکٹر محمد زین العابدین رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ، ملتان ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت لاہور ڈویژن میں پولٹری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا اجتماع ہوا جس میں پولٹری فارمرز، ڈاکٹرز، ڈیلرز، بروکرز اور پولٹری کمپنیز  کے CEOs نے شرکت کی۔

شخصیات اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ زوال کے اسباب‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شعبہ ایگریکلچر کا تعارف اور خدمات بیان کیں جس کو آنے والی شخصیات نے بہت پسند کیا، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے مزید پولٹری انڈسٹری میں اس طرح کے پروگرام کروانے کی نیت بھی کی۔ (رپورٹ: ایگریکلچر اینڈ لائیوا سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری )


22 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے تحت لاہور ڈویژن میں شخصیات اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پولٹری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات ، فارمرز، ڈاکٹرز ، ڈیلرز، بروکرزاور پولٹری کمپنی کے CEOs نے شرکت کی ۔

اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”زوال کے اسباب “ پر گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر کا تعارف اور خدمات بیان کی۔

اس موقع پر اجتما ع میں آنے والے مہمانوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے مزید پولٹری انڈسٹری میں اس طرح کے پروگرام کروانے کی نیتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ: ایگریکلچر اینڈ لائیوا سٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی لاہور ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس )