پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ” University of Veterinary & Animal Sciences - UVAS Lahore“ کے اسٹوڈنٹس نے وزٹ کیا جہاں مدنی مرکز میں آئے
ہوئے مدنی قافلے کے شرکا سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کی۔
اسکے علاوہ ذمہ داران نے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کو
مدرسۃُالمدینہ کنزُالایمان ، فیضانِ مدینہ چرڑاور فیضانِ مدینہ کاہنہ نو کا بھی
وزٹ کروایا ، دورانِ وزٹ دعوتِ اسلامی کے دینی و تعلیمی خدمات کے بارے میں بتایا
جس پر یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے دلچسپی و خوشی کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ:
ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، شعبہ ایگریکلچر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسلامی بھائیوں کا تین دن کا مدنی قافلہ
پچھلے
دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں اسلامی بھائیوں نےتین دن کا مدنی
قافلہ کیا ، قافلے کے شرکا نے عاشقانِ رسول کے سیکھنے سکھانے کے لئے مدنی حلقے کا
اہتمام کیا جس میں ” University of Veterinary & Animal Sciences - UVAS Lahore“
کے تقریباً 21 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
اس
مدنی حلقے میں مولانا آصف مدنی عطاری ، نگران ِ ٹاؤن علی اصغر مدنی عطاری ، سب
ٹاؤن نگران عمران عطاری ، نیک اعمال ذمہ
دار غلام شبیر عطاری و دیگر ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کی تربیت کی، دعوتِ اسلامی اور
اسکے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، شعبہ ایگریکلچر/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے رابطہ برائے ایگریکلچر
اینڈ لائیوا سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تحت 20نومبر2022ء کو میانوالی ڈسٹرکٹ میں ایگریکلچر سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔
نگران
مجلس ڈاکٹر ناصر عطاری نے شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز شعبے کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حاضری کی دعوت دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
علاوہ
ازیں میانولی ڈسٹرکٹ میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران نے شعبے کی
سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید
بہتری لانے کے حوالے سے طریقے کار بیان کئے
نیز اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی تربیت و دلجوئی کرتے ہوئے اہداف
دیئے۔ (رپورٹ: رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ میانوالی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ
لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں واقع یونیورسٹی آف ویٹرینری
اینڈ اینیمل سائنسز کی ٹیچرز ریزیڈینس میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
ڈیپارٹمنٹس کے پی ایچ ڈی، ایم فل، فائنل ائیر، فورتھ ائیر اور فرسٹ ائیر کے اسٹوڈنٹس
کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم کو
اپنی ذات کا حصہ بنائے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حضور صلی اللہ علیہ و
سلم کی سیرتِ طیبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
تھرپارکر
چھاچرو میں فیضان مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کے بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ ایگریکلچر
لائیو اسٹاک کے تحت ڈسٹرکٹ تھرپارکر چھاچرو میں فیضان مدینہ میں قائم مدرسۃ المدینہ کے بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہواجس میں مدرسے میں پڑھنے والے بچوں، ناظم
صاحب و اساتذہ نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی ڈاکٹر امید علی عطاری نے سیکھنے
سکھانے کے حلقے میں طلبہ کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے
انہیں گھر درس دینے اور مدنی چینل
دیکھنے کا ذہن دیا۔
٭اس کے علاوہ تحصیل نگران نظام عطاری سے تعزیت کی۔ بعدازاں شعبہ ایگریکلچر لائیو
اسٹاک کے سلسلے میں چھاچرو ڈسٹرکٹ نگران سے ملاقات کی اور باہمی مشاورت سے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کا تقرر کیا۔
٭اسی طرح شعبے سے وابستہ ذمہ داران کے ہمراہ چھاچرو میں مختلف آٹا ڈیلرز سے ملاقات کرکے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز دوران ملاقات شکر دین
بھائی جو آٹا کے بڑے ڈیلر ہیں انہیں شعبے کے دینی کام کی ذمہ داری بھی دی ۔بعد
ازاں تھر میں موجود جامعہ خلیلہ مجددیہ کے طلبہ کرام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں امید علی عطاری نے خدمات دعوت اسلامی کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکا کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
پاکستان کے سب سے بڑے
تحقیقی ادارے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ سیمینار کا انعقاد
پاکستان میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے سب سے بڑے تحقیقاتی ادارے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (NARC) میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ
سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
معلومات کے مطابق رکنِ
شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”معجزات و اخلاقِ مصطفیٰﷺ“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو ایک بااخلاق انسان بننے
نیز دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف
کا تعارف کرواتے ہوئے اب تک سیلاب زدگان میں کی جانے والی امداد کے بارے میں بتایا
اور شرکا کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے آن لائن
کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11ستمبر 2022ءشفیع محمد ولیج شجاع
آباد میرپور خاص ڈسٹرکٹ میں رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک اور گورنمنٹ سندہ کے ڈائریکٹوڑیٹ اینمل
ہسبڈری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ
کے اشتراک سے جانوروں کا ریلیف کیمپ لگایا جس میں جانوروں کا مفت معاینہ کیا گیا اور ادویات و ویکسین بھی دی گئیں۔
رینجرز
DSR خضر نے رلیف کیمپ کا وزٹ کیا مختلف مقامات پر وٹنری
ڈاکٹروں نے جانوروں کو ٹریمنٹ کیا، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر حاکم نے دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت
فلاحی خدمات دعوت اسلام حوالے سے گفتگو بھی کی۔
اس موقع
پر صوبہ سندھ میڈیکل اینڈ لائیو سٹاک ریلیف کیمپ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری،
ڈاکٹر واحد، ڈاکٹر مستقیم عطاری اور تحصیل
شجاع آباد نگران زاہد عطاری نے اپنی خدمات سر انجام دیں۔(رپورٹ: ڈاکٹر امید علی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
14 ستمبر 2022ء کو گلشن شہباز خدا والی بستی
کوٹری جامشورو ڈسٹرکٹ میں دعوت اسلامی کے تحت رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک اور
گورنمنٹ سندہ کے ڈائریکٹوڑیٹ اینمل ہسبڈری لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے جانوروں کا ریلیف کیمپ لگایا گیا جس میں جانوروں کا مفت معاینہ کیا گیااور
ادویات و ویکسین بھی دی گئیں۔
ڈائر یکٹرز سندہ لائیو سٹاک ڈاکٹر حذب اللہ بھٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر نظام جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری سید
ڈاکٹر افتخار، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ڈاکٹر ریاض چنا نے بھی کیمپ کا ورٹ کیا۔ مختلف
مقامات پر وٹنری ڈاکٹروں نے جانوروں کو ٹریٹمنٹ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سندھ ڈاکٹر حذب اللہ بھٹو نے لائیو اسٹاک ڈپاڑٹمنٹ اور دعوت اسلامی کے شعبہ ایف
جی آر ایف کی فلاحی خدمات کو سراہا۔ اس
موقع پرصوبہ سندھ میڈیکل اینڈ لائیو سٹاک ریلیف کیمپ ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری
، ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر اللہ واریو بلوچ ڈاکٹر مستقیم عطاری، شعبے کے تحصیل ذمہ دار و جامشورو نگران اسد مدنی اور لیاقت عطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ: ڈاکٹر امید علی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 14
ستمبر 2022ء بروز بدھ پتوکی کے بفیلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک ٹریننگ سیشن ہوا جس
میں سی آر او، ڈاکٹرز اور ریسرچ آفیسرز سمیت اسٹاف کے دیگر لوگوں نے شرکت کی۔
دورانِ سیشن دارالافتاء
اہلسنت کے مولانا ساجد عطاری مدنی نے ”سود“ کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے
اس کے چند ضروری احکام بتائے نیز سود جیسے کبیرہ گناہ سے بچنے کے حوالے سے اسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
علاوہ ازیں مولانا ساجد
عطاری مدنی نے سیشن میں شریک آفیسرز اور ڈاکٹرز کی جانب سے ہونے والے مختلف سولات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔بعدازاں آفیسرز نے دعوتِ
اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ لائیو
اسٹاک ریلیف کی جانب سے کلیان بند نیشنل ھائی وے خیبر سٹی، مٹیاری
ڈسٹرکٹ میں جانوروں کا ریلیف کیمپ لگا یا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ریاض احمد
لغاری، رینجرز DSR
اختر ، پولٹری پراڈکشن ڈپٹی ڈائریکٹر اور FAO فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن سمیت میڈیا
نمائندگان نے دورہ کیا۔
اس موقع پر تحصیل مٹیاری نگران دعوت اسلامی غلام نبی عطاری، صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری اور دیگر وٹنری ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ کیمپ میں موجود
شخصیات نے میڈیا نمائندوں کو دعوت اسلامی کی کاوشو کے بارے میں اچھےتاثرات میں بریفنگ
دی ۔(رپورٹ:
ڈاکٹر امید علی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی ایف جی آر ایف کے ساتھ ملکرفیصل آباد ڈویثرن کے ویٹنری ڈاکٹرز نے
سیلاب زدگان کی امداد کے لئے فری عارضی ویٹر نری کلینک لگائے جن میں سیلاب زدگان سے متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں جانوروں کا فری چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ فری
دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔
یہ کیمپ ڈیرہ اسماعیل خان کے متاثرہ علاقوں میں
دو دن کےلئےلگایا گیا نیز جن لوگوں کے لئے
کلینک آنا مشکل تھا ان کے لئے ڈاکٹرز نے گاؤں گاؤں وزٹ کیا اور لوگوں کے پاس جا جا
کر یہ سروس فراہم کی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے ایگری کلچر اینڈ لائیو سٹاک فیصل
آباد ڈویثرن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
6
ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ لائیو اسٹاک کے ذمہ داران نے ڈاکٹر حزب
اللہ، ڈائریکٹر اینیمل اینڈ لائیو اسٹوک،
خلیل ویٹرنیٹی ڈاکٹر، ندیم عباسی پی ایس ٹو ایڈیشنل
کمشنر سے ملاقات کی۔
لائیو اسٹاک کے ذمہ داران نے مذکورہ شخصیات کو حالیہ بارشوں و سیلاب سے متاثرین کی امداد کے حوالے سے شعبہ دعوت اسلامی ایف جی آر ایف کی سماجی خدمات کے حوالے سے بتایا اور ان سے اس سلسلے میں میڈیکل کیمپ لگانے پر ایم
او یو سائن لیا نیز انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے مدنی مرکز فیضان
مدینہ وزٹ کی دعوت دی ۔ علاوہ ازیں پی ایس کے آفس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں طہارت کے موضوع
پر مبلغ دعوت اسلامی نے تربیت کی۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد ڈسٹرکٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami