دعوتِ اسلامی  کے شعبہ لائیو اسٹاک ریلیف کی جانب سے کلیان بند نیشنل ھائی وے خیبر سٹی، مٹیاری ڈسٹرکٹ میں جانوروں کا ریلیف کیمپ لگا یا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق کیمپ پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ریاض احمد لغاری، رینجرز DSR اختر ، پولٹری پراڈکشن ڈپٹی ڈائریکٹر اور FAO فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن سمیت میڈیا نمائندگان نے دورہ کیا۔

اس موقع پر تحصیل مٹیاری نگران دعوت اسلامی غلام نبی عطاری، صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری اور دیگر وٹنری ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ کیمپ میں موجود شخصیات نے میڈیا نمائندوں کو دعوت اسلامی کی کاوشو کے بارے میں اچھےتاثرات میں بریفنگ دی ۔(رپورٹ: ڈاکٹر امید علی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)