اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا نابینا افراد کو دینی
و تعلیمی زیور سے آراستہ کرنے میں نمایاں کردار
ہر سال 15 اکتوبر کو دنیا بھر میں ”عالمی یومِ
سفید چھڑی“ (World White Cane Day) منایا جاتا ہے،
جس کا بنیادی مقصد نابینا افراد کی خودمختاری، حقوق اور معاشرے میں ان کی شمولیت
کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
نابینا
افراد کی عزتِ نفس کا خیال رکھنا، اُن کے ساتھ محبت و احترام سے پیش آنا اور اُن کی
ضرورت و اجازت کے مطابق مدد کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
اس دن کی مناسبت سے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نابینا افراد کو دینی تعلیمات سے آراستہ کرنے اور اُن کی
صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کی جانے والی مختلف خدمات کی تفصیلات پیشِ خدمت ہیں:
قرآن ایجوکیشن:
پاکستان کے 7 اہم مقامات (کراچی،
حیدرآباد، ملتان، لاہور، سرگودھا، ملکوال اور میرپور کشمیر) میں ”مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد“ قائم ہیں
جہاں بریل رسم الخط، مدنی قاعدہ اور ڈیجیٹل
آڈیو قرآن کے ذریعے نابینا افراد کو قرآنِ کریم اور ضروری دینی تعلیم دی جا رہی
ہے۔
دینی ایجوکیشن:
حیدرآباد، سندھ میں ”جامعۃ المدینہ برائے نابینا
افراد“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ کو باقاعدہ درسِ نظامی (عالم کورس) کی تعلیم
فراہم کی جا رہی ہے۔
آڈیو بکس اور موبائل ایپ:
علمی و دینی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 500 سے
زائد آڈیو بکس جاری کی جا چکی ہیں جو Special Persons Dawat-e-Islami Application کے ذریعے بھی آسان رسائی کے ساتھ دستیاب ہیں۔
بریل کُتُب و تفاسیر:
مختلف اہم دینی موضوعات پر 13 بریل کُتُب شائع کی
جا چکی ہیں جبکہ قرآنِ کریم کی تفسیر کے
20 پارے بھی بریل رسم الخط میں شائع ہو چکے ہیں۔
خصوصی کُتُب کی اشاعت:
نابینا افراد کی شرعی رہنمائی کے لیے ”نابینا
افراد کے شرعی احکام“ اور ”نابینائی کی فضیلت“ نامی کُتُب دعوتِ اسلامی
کی ویب سائٹ ( www.dawateislami.net ) پر شائع کی گئی ہیں۔
آن لائن ایجوکیشن:
”فیضان آن لائن اکیڈمی“ کے ذریعے نابینا افراد کو گھر بیٹھے مختلف دینی
کورسز کروائے جا رہے ہیں۔
Dawateislami