دینی و علمی شخصیات سے ملاقاتیں اور ان کے علمی ذخائر سے استفادہ کرنا ہمیشہ اہلِ علم کے لیے ایک اہم اور قابلِ قدر موقع ہوتا ہے  جس سے علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملتی ہے۔

نگرانِ شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی اور ماہرِ علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری مدنی اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی مفتی عبدالرزاق مہران سکندری صاحب سے اُن کے گھر پر ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کے دوران ماہرِ علمِ توقیت مولانا وسیم عطاری مدنی نے مفتی عبدالرزاق مہران سکندری صاحب کو شعبہ فلکیات کا تعارف کروایا ۔

اس موقع پر مفتی صاحب کی لائبریری کا وزٹ بھی کیا گیا جس میں دیگر دینی کُتُب کے ساتھ ساتھ اُن کے اپنے ہاتھوں سے لکھی ہوئی کُتُب کی بھی زیارت ہوئی، جن میں سندھی زبان میں بارہ جلدوں پر مشتمل بخاری شریف کی شرح سرِفہرست تھی۔

بعدازاں مفتی عبدالرزاق مہران سکندری صاحب نے نگرانِ شعبہ مولانا وسیم عطاری مدنی کو کتاب تحفے میں دی جبکہ نگرانِ شعبہ نے بھی مفتی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ سے شائع ہونے والی کتاب تحفے میں پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)