جامعۃالمدینہ بوائز G-11 اسلام آباد میں ”غسلِ میت و کفن کورس“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ روز
جامعۃالمدینہ بوائز G-11 اسلام آباد میں ”غسلِ میت و کفن کورس“
کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری نے کورس
میں شریک طلبۂ کرام کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے /
پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا نیز دیگر امور پر طلبۂ کرام کی رہنمائی کی جن میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
٭نمازِ جنازہ دیکھ کر کیا پڑھنا چاہیئے؟٭جنازہ
پڑھنے کی فضیلت٭جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ٭دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف۔
بعدازاں طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کرتے
ہوئے کفن دفن کے معاملات میں حصہ لینے کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2026ء
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی کے
ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری
مدنی نے تقرری مکمل کرنے، اپنا شیڈول
بنانے اور بھرپور طریقے سے حاضریِ قبرستان کورس کروانے کی ترغیب دلائی جبکہ نگرانِ
شعبہ نے بھی بذریعہ انٹرنیٹ مختلف نکات پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
8 جنوری 2026ء کو اورنگی ٹاؤن کراچی کی جامع
مسجد اشرف میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت نمازِجنازہ کورس منعقد ہوا جس
میں مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں اور قاری دانیال عطاری نے شرکت کی۔
اس موقع پر شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم
عطاری مدنی نے نمازِجنازہ ادا کرنے کے متعلق بچوں کی رہنمائی کی اور انہیں میت کو
کندھا دینے کا درست طریقہ بتایا جبکہ اس کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں بھی بیان
کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گیمبر، اوکاڑہ
کے عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 6 جنوری 2026ء کونمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
کورس کی ابتدا میں اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار لیاقت
علی عطاری نے حاضرین کو نمازِ جنازہ کی
سنتیں و اراکین یاد کروائیں جبکہ نمازِ جنازہ کا مکمل طریقہ بھی سکھایا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی
بالخصوص شعبہ کفن دفن کا تعارف کرواتے ہوئے پلے اسٹور میں موجود شعبے کی ایپلیکیشن ڈاؤن
لوڈ کروائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ: احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع اوکاڑہ کی تحصیل رینالہ خورد میں شعبہ کفن
دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”نمازِ جنازہ کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ
علاقہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اوکاڑہ، پنجاب کے نواحی گاؤں 19 ون آر ستگھرہ
میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت نمازِ جنازہ کورس کروایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار لیاقت علی عطاری نے کورس کے دوران عاشقانِ رسول کو شرعی
مسائل سکھائے اور نمازِ جنازہ کے ارکان و سنتیں یاد کروائیں۔
علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت اوکاڑہ شہر،
پنجاب کے علاقے مدینہ کالونی میں مرحوم عبد الستار عطاری کے لئے ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ سمیت ذمہ داران نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے ذمہ دار
لیاقت علی عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے والدین کی عظمت اور قبرستان میں
حاضری کے آداب بتائے۔
دورانِ بیان ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے بالخصوص سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ اورنگی ٹاؤن ، کراچی
میں ”سحری و تہجد اجتماع“
اورنگی ٹاؤن ، کراچی کی جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ میں 4 جنوری 2026ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ
اسلامی کے تحت ”سحری و تہجد اجتماع“ ہوا جس میں مؤذن صاحب اور نمازی حضرات
کے علاوہ ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق اجتماع کے دوران ذکر و اذکار اور مناجات سمیت دعا کا سلسلہ ہوا جبکہ شعبے کے اورنگی
ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے بیان کیا جس میں انہوں نے رجب شریف کے روزوں کی فضیلت و اہمیت
کے بارے میں بتایا۔
لوگوں کو شرعی مسائل سے آگاہ کرنے اور انہیں
علمِ دین سکھانے کے لئے 4 جنوری 2026ء کو اورنگی ٹاؤن، یوسی 4 کراچی کی جامع مسجد
نورِ اسلام میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نمازی حضرات، مؤذن صاحب
اور یوسی ذمہ دار یاسر عطاری نے شرکت کی۔
حلقے میں موجود اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے
ہوئے اورنگی ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے غسلِ میت دینے، کفن
کاٹنے / پہنانے اور اس کی فضیلت و اہمیت
کے بارے میں بتایا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد زون 4 کے یوسی 21 میں واقع جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت ”غسلِ میت و کفن کورس“ منعقد
ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
شعبے کے زون ذمہ دار عرفان عطاری نے ابتداءً کفن
کاٹنے/ پہنانے کا طریقہ بتایا جس کے بعد انہوں نے میت کو غسل دینا کا پریکٹیکل
کرکے دکھایا اور تدفین کے معاملات کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ زون ذمہ دار نے قبر کے متعلق شرعی
اصول بیان کئےاور کفن دفن کے معاملات میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت بتائی جس پر
وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد، پنجاب میں شعبہ کفن دفن کے تحت ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد کے
ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ محمد صابر علی
عطاری نے شعبےکے متعلق کلام کرتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیابالخصوص
نگرانِ پاکستان مشاورت کے سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ضلع ٹوبہ ٹیگ سنگھ، پنجاب کی تحصیل کمالیہ میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”غسلِ میت کورس“ کا
اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں اور ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت
کی۔
اس کورس میں صوبائی ذمہ دار مولانا لیاقت علی
عطاری مدنی نے غسلِ میت کے شرعی اصول بیان
کرتے ہوئے مختلف امور پر حاضرین کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭نزع کی علامت٭نزع کے وقت کیا کرنا چاہیئے؟٭غسلِ
میت کی اہمیت و فضیلت٭غسلِ میت کا طریقہ و احکام٭غسلِ میت کے مراحل٭لوگوں میں پائی
جانے والی غلطیوں کی نشاندہی٭کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ٭کفن میں کتنے کپڑے
ہونے چاہئیں؟۔
بعدازاں حاضرین نے کفن دفن کے متعلق چند سوالات
کئے جن کے انہیں تفصیلی جوابات دیئے گئے اور اُن کے درمیان تحائف بھی تقسیم ہوئے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami