دعوتِ اسلامی کے تحت 16 نومبر 2025ء کو گلشن
ڈسٹرکٹ، کراچی کے علاقے چنیسر ٹاؤن میں واقع جامع مسجد واحد میں لوگوں کو کفن دفن
کے متعلق شرعی مسائل سکھانے کے لئے ایک سیشن ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار، امام صاحب،
مسجد انتظامیہ اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار بلال عطاری نے غسلِ
میت دینے کا شرعی طریقہ بیان کرتے ہوئے کفن کاٹنے و پہنانے کے متعلق حاضرین کی
رہنمائی کی نیز نمازِ جنازہ ادا کرنے اور تدفین
میں حصہ لینے کی فضیلت و اہمیت بتائی۔(رپورٹ:عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
جامع
مسجد صدیق اکبر ناظم آباد ٹاؤن میں کفن
دفن اور نمازِ جنازہ سے متعلق کورس
شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ناظم آباد ٹاؤن کراچی کی جامع مسجد صدیق اکبر میں 11
نومبر 2025ء کو کفن دفن اور نمازِ جنازہ سے متعلق ایک کورس منعقد کیا گیا جس میں امام
ِ مسجد سیّد راشد عطاری، مسجد انتظامیہ اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے غسلِ میت کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کفن کاٹنے / پہنانے
کے حوالے سے حاضرین کی شرعی رہنمائی کی اور انہیں نماز جنازہ ادا کرنے کا طریقہ بھی سکھایا۔
علاوہ
ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تدفین کرنے اور میت کو کندھا دینے کا صحیح طریقۂ کار
بتایا نیز ان کی فضیلت و اہمیت کے بارے میں اُن کی تربیت کی۔(رپورٹ: شعبہ
کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع
مسجد زیب النساء ، اسلام آباد میں غسل میت و کفن دفن کورس کا انعقاد
وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد کی جامع مسجد زیب النساء زون 4، یو سی 21 میں حال ہی میں
غسل میت و کفن دفن کے حوالے سے ایک اہم کورس منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
کورس میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے شرکا کو میت کو
غسل دینے کا طریقہ، کفن پہنانے کا انداز، کفن کاٹنے کا طریقہ اور مرد و عورت کے
کفن میں فرق جیسے اہم موضوعات پر شرعی رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے عوامی سطح پر غسل میت کے دوران ہونے والی غلطیوں
کی نشادہی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن
دیا۔ (رپورٹ: شعبہ
کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی
میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت شعبہ کفن دفن کے سٹی، ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
غسلِ میت دینے والے ذمہ داران کو ذہن دیا کہ مرحومین کے لواحقین کو دینی ماحول سے
منسلک کرنے کی کوشش کریں۔
اسی
طرح رکنِ شوریٰ کا ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو کہنا تھا کہ نہ صرف غسلِ میت میں بلکہ تدفین اور سوئم سمیت دیگر تمام
معاملات میں بھی شرکت کی جائے۔
اورنگی
ڈسٹرکٹ، مومن آباد ٹاؤن صابری چوک (کراچی) میں واقع جامع مسجد
بلال میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت لوگوں کو دینی مسائل سکھانے کے لئے
ماہِ اکتوبر 2025ء میں 3 دن کا کورس منعقد
ہوا جس میں ذمہ داران اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔
تفصیلات
کے مطابق اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی اور ٹاؤن ذمہ دار
ندیم عطاری نے مختلف اوقات میں شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے غسلِ میت دینے،
کفن کاٹنے/ پہنانے، نمازِ جنازہ ادا کرنےاور جنازے کو کندھا دینے سمیت تدفین کے
دیگر مسائل کے متعلق شرکا کو بتایا۔اس موقع پر ٹاؤن نگران سیّد آصف عطاری اور یوسی
ذمہ دار فرحان عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گلشن
ڈسٹرکٹ، کراچی کی شبر اپارٹمنٹ میں موجود جامع مسجد عبد الرزاق میں شعبہ کفن دفن
دعوتِ اسلامی کے تحت لوگوں کی شرعی رہنمائی کے لئے 3 دن (24، 25 اور 26 اکتوبر 2025ء) کا کورس منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور نمازی
حضرات نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق کورس کے دوران کراچی سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ
دار بلال عطاری نے مختلف اوقات میں شرکا کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں غسلِ میت
دینے، کفن کاٹنے/ پہنانے، نمازِ جنازہ ادا کرنے، جنازے کو کندھا دینے اور تدفین کے
دیگر مسائل کے متعلق شرکا کو بتایا۔
اس
موقع پر جامع مسجد عبدالرزاق کے امام صاحب مولانا کبیر عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار
مولانا فہیم عطاری مدنی، عبدالسمیع عطاری، اسماعیل عطاری، حامد عطاری، بلال عطاری
اور عزیر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت اسلام آباد، زون 4، یوسی
24 میں ”غسلِ میت اور کفن کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں اور ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
معلومات
کے مطابق دورانِ کورس مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے
جن میں میت کو غسل دینے کا طریقہ، میت کو کفن پہنانے کا طریقہ اور کفن کاٹنے کا
طریقہ شامل تھا۔
اسی
طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کے درمیان نمازِ جنازہ کے
احکام بیان کرتے ہوئے جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ سکھایا اور نماز جنازہ پڑھنے کے فضائل بھی
بتائے۔
بعدازاں
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے غسلِ میت کے دوران ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی اور شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات
دیئے۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام
آباد، زون 3 کی جامع مسجد نمرا میں ”غسلِ
میت اور کفن کورس“ کا انعقاد
گزشتہ
روز شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد، زون 3 کی جامع مسجد نمرا میں ”غسلِ میت اور کفن کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
تفصیلات
کے مطابق کورس کی ابتدا میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے متعلق شرعی مسائل
بیان کئے جن میں میت کو غسل دینے کا طریقہ، میت کو کفن پہنانے کا طریقہ اور کفن
کاٹنے کا طریقہ شامل تھا۔
اسی
طرح مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے درمیان نمازِ جنازہ کے احکام بیان کرتے ہوئے
جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ سکھایا اور
نماز جنازہ پڑھنے کے فضائل بھی بتائے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ روز اسلام آباد، زون 1 سیّد پور میں ”غسلِ
میت اور کفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔
کورس
کی ابتدا میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کفن دفن کے متعلق شرعی مسائل بیان کئے جن میں
میت کو غسل دینے کا طریقہ، میت کو کفن پہنانے کا طریقہ اور کفن کاٹنے کا طریقہ
شامل تھا۔
اس کے
علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازِ جنازہ کے احکام بیان کرتے ہوئے جنازے کا کندھا
دینے کا طریقہ سکھایا اور نماز جنازہ
پڑھنے کے فضائل بھی بتائے۔
راولپنڈی،
امر پورہ ٹاؤن کی جامع مسجد یاسین میں غسلِ میت اور کفن کورس کا اہتمام
شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں راولپنڈی، امر پورہ ٹاؤن کی جامع مسجد
یاسین میں ”غسلِ میت اور کفن کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبے
کے سٹی ذمہ دار و مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرعی مسائل کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی
رہنمائی کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے و کفن پہنانے کا طریقہ بتایا اور
کفن کاٹنے کے متعلق چند احتیاط بتائیں۔
کورس
کے آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف
کروایا اور دینی و فلاحی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اورنگی
ڈسٹرکٹ، کراچی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن
کے تحت 21 اکتوبر 2025ء کو ”غسلِ میت و
کفن دفن کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلومات
کے مطابق شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے کورس میں موجود عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے
کا طریقہ بتاتے ہوئے کفن کاٹنے اور پہنانےکے حوالے سے رہنمائی کی جبکہ غسلِ میت کی
اہمیت و فضیلت پر بھی روشنی ڈالی۔
کورس
کے آخر میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت اسلام آباد
میں ”غسلِ میت و کفن دفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں
سمیت ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
کورس
کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میت کو غسل دینے کا طریقہ سکھاتے ہوئے میت کو کفن
کیسے پہناتے ہیں؟ اس حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی اور کفن کاٹنے کا طریقہ بھی
بتایا نیز غسلِ میت کے دوران ہونے والی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی اور شرکا کے
سولات کے جوابات دیئے گئے۔
اس کے
علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نمازِ جنازہ کے احکام، جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ
اور نمازِ جنازہ پڑھنے کے فضائل بیان کئے جبکہ دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف
کرواتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ اسلامی بھائیوں کو ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کروائی۔ (رپورٹ:مولانا مزمل عطاری مدنی شعبہ کفن دفن اسلام آباد ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami