وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سیکٹر G-11 میں
واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 فروری 2026ء کو ”اجتماعِ شبِ براءت“ منعقد ہوا جس میں عمومی اسلامی بھائیوں کی
طرح اسپیشل پرسنز کی بھی شرکت ہوئی جن میں نابینا، گونگے، بہرے اور معذور افراد شامل تھے۔
تفصیلی معلومات کے مطابق تلاوت و نعت کے بعد
صوبائی نگران مولانا حافظ بابر عطاری مدنی نے بیان کیا جبکہ اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی
حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان
میں اجتماع کی ترجمانی کی۔(رپورٹ: صوبائی ذمہ کامران عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد، بحریہ انکلیو میں اسپیشل پرسنز سے ملاقات
اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد، بحریہ انکلیو میں دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جنوری
2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران
عطاری اور بلائنڈ کے ذمہ دار آصف عطاری نے صدام حسین (نابینا)، گل زمان (نابینا) اور خالد محمود(نابینا) سمیت
دیگر شعبوں سے وابستہ نابینا افراد کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
بارہ کہو زون 3، اسلام آباد میں قائم فیضان
اسلامک سینٹر میں 27 جنوری 2026ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”غسلِ
میت و کفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی جن میں تاجران بھی کثیر تعداد میں شامل
تھے۔
کورس کے دوران صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل
عطاری مدنی نے مختلف موضوعات کے متعلق حاضرین کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭غسلِ میت کے دوران اسراف سے بچنا٭غسل دیتے
وقت پانی مستعمل ہونے سے بچانا اور اس کی احتیاطیں٭حدیثِ پاک میں غسلِ میت کی
فضیلت٭غسلِ میت کا شرعی حکم٭سنت کے مطابق غسلِ میت دینے کے 7 مراحل٭عوام الناس میں
پائی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی٭غسلِ میت کا طریقہ۔
بعدازاں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا اور صوبائی
ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق مومن آباد، کراچی میں ”حاضریِ
قبرستان کورس“
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت کل بروز
منگل 27 جنوری 2026ء کو یوسی 5A، وارڈ نمبر 2، مومن آباد سیکٹر 4/F
کراچی کی جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق میں ”حاضریِ قبرستان کورس“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا غیاث الدین عطاری
مدنی نے کورس کرواتے ہوئے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو قبروں کی زیارت سے
متعلق چند اہم باتیں بتائیں نیز قبروں کی زیارت کے حوالے سے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کا عمل اور آپ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین سے بھی آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دیگر موضوعات
پر بھی اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭دنیا میں کس کی قبر پہلے بنی؟٭کس دن قبرستان جانا افضل ہے؟٭ولی کی کرامت سے
مُردوں کا زندہ ہونا٭قیامت میں سب سے پہلے کس ہستی کی قبر کھلے گی؟٭قبرستان جانے
کی سنتیں و آداب٭قبر پر حاضری کا طریقہ٭قبرستان میں داخلے کی دعا اور بہت کچھ۔
آخر میں میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس
کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے بالخصوص ہفتہ وار
اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر جامع مسجد فیضانِ امام جعفر صادق کے
امام مولانا عادل صاحب، نگرانِ یوسی 5A
مومن آباد محمد نعیم عطاری اور نگران وارڈ 2 محمد شاہد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد نعیم عطاری نگرانِ یوسی 5A
مومن آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
حال ہی میں ہونے والے ”سانحہ گُل پلازہ“
میں شہید اور زخمی ہوجانے والے مسلمان
بھائیوں کی عیادت و تعزیت کے سلسلے میں 25
جنوری 2026ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
منصور عطاری نے شعبہ کفن دفن کے ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے
علاقے عثمان آباد کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے اس سانحہ میں شہید
ہوجانے والے مسلمان بھائیوں کے گھروں میں جاکر اُن کے لواحقین سے تعزیت کی جبکہ
زخمی ہوجانے والے اسلامی بھائیوں سے عیادت کرتے ہوئے انہیں اس آزمائش میں صبر کرنے
کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ کفن دفن صابر عطاری، سٹی
ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسماعیل عطاری سمیت دیگر
عاشقانِ رسول موجود تھے۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان، پنجاب کے علاقے بوسن ٹاؤن، متی تل میں
واقع حاجی نذر عباس اظم اٹھنگل کے ڈیرے پر شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”نمازِ
جنازہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ گرلز کی طالبات کے
سرپرستوں، مقامی وڈیروں اور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔
کورس کے دوران نمازِ جنازہ سے متعلق اہم شرعی
مسائل بیان کئے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭نمازِ جنازہ کا شرعی حکم و اہمیت٭نمازِ جنازہ
کے ارکان و سنتیں٭نمازِ جنازہ کا طریقہ٭نمازِ جنازہ میں پائی جانے والی عام غلطیوں
کی نشاندہی٭جنازے میں شرکت کرنے کے فضائل۔
اس موقع پر شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے ڈویژن ذمہ
داران نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی و تعلیمی نظام اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بوسن ٹاؤن، ڈیہڑ چوک، ملتان کی جامع مسجد العطار میں ”نمازِ جنازہ کورس“
ملتان، پنجاب کے علاقے بوسن ٹاؤن، ڈیہڑ چوک میں
واقع جامع مسجد العطار میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 18 جنوری 2026ء کو ”نمازِ جنازہ کورس“ ہوا جس میں نمازِ
جنازہ کا عملی طریقہ سکھایا گیا۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یہ کورس
نگرانِ ٹاؤن مولانا محمد انور عطاری مدنی نے کروایا جس میں شعبے کے ذمہ داران،
دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران ، مقامی اسلامی بھائی اور پروفیشنل اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
کورس کے دوران حاضرین کو نمازِ جنازہ سے متعلق
نہایت اہم و بنیادی شرعی مسائل سکھائے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭نمازِ جنازہ کا شرعی حکم٭نمازِ جنازہ میں پڑھی
جانے والی دعائیں٭نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم نے سب سے پہلے کس کا
جنازہ پڑھایا؟٭جنازے کو کندھا دینے کا ثواب اور طریقہ٭عورتوں کا جنازے کے ساتھ
جانے کا شرعی حکم٭نمازِ جنازہ کے ارکان اور سنتیں٭نمازِ جنازہ میں پائی جانے والی
عام غلطیوں کی نشاندہی۔
کورس کے اختتام پر درود و سلام پڑھا گیا جبکہ
ٹاؤن نگران مولانا محمد انور عطاری مدنی نے دعا کروائی اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں نے کورس سے متعلق اپنے تأثرات بھی دیتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شہباز کالونی ٹاؤن، ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار میں نہایت
اہم و مفید ٹریننگ سیشن
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت شہباز کالونی ٹاؤن، ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار کی جامع
مسجد اللہ والی میں 14 جنوری 2026ء کو ایک نہایت اہم و
مفید ٹریننگ سیشن ہوا جس میں زندگی کے اہم
مرحلے ”وفات کے بعد کے شرعی احکام“ سکھائے گئے۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کفن دفن کے متعلق
شرعی احکام بیان کرتے ہوئے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے / پہنانے اور غسلِ میت دینے کا پریکٹیکل کرکے بتایا
نیز دیگر امور پر بھی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭نزع (جان کنی) کے وقت کے شرعی و اخلاقی آداب ٭ غسلِ میت کا عملی طریقہ ٭ اہم شرعی مسائل اور سوالات و جوابات۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر ٹیچر حضرات، تاجران اور قرب و جوار کے کثیر اسلامی
بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
اورنگی ڈسٹرکٹ، منگھوپیر ٹاؤن، کراچی کے علاقے
بلوچ کالونی میں واقع جامع مسجد فیضانِ
علی اصغر میں 15 جنوری 2026ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”نمازِ جنازہ
کورس“ ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار سجاد عطاری اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے
شرکت کی۔
اسلام آباد، زون 3 کے علاقے بری امام میں ”ایصالِ
ثواب اجتماع“ کا اہتمام
اسلام آباد، زون 3 کے علاقے بری امام میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت محمد عمیر اور محمد زبیر ایڈوکیٹ کے والدِ
مرحوم کے لئے ”ایصالِ ثواب اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے
سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد نگرانِ شعبہ کفن دفن صابر عطاری
نے ”والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا“ کے موضوع پر بیان کیا۔
نگرانِ شعبہ نے اپنے بیان کے دوران حاضرین کو
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع و ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور اچھی
صحبت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر
یوسی نگران اور صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود
تھے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃالمدینہ بوائز G-8 اسلام آباد میں ”غسلِ میت و کفن کورس“ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ روز
جامعۃالمدینہ بوائز G-8 اسلام آباد میں ”غسلِ میت و کفن کورس“
کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری نے کورس
میں شریک طلبۂ کرام کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے /
پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا نیز دیگر امور پر طلبۂ کرام کی رہنمائی کی جن میں سے
بعض درج ذیل ہیں:
٭نمازِ جنازہ دیکھ کر کیا پڑھنا چاہیئے؟٭جنازہ
پڑھنے کی فضیلت٭جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ٭دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف۔
بعدازاں طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کرتے
ہوئے کفن دفن کے معاملات میں حصہ لینے کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جنوری 2026ء
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی کے
ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری
مدنی نے تقرری مکمل کرنے، اپنا شیڈول
بنانے اور بھرپور طریقے سے حاضریِ قبرستان کورس کروانے کی ترغیب دلائی جبکہ نگرانِ
شعبہ نے بھی بذریعہ انٹرنیٹ مختلف نکات پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami