17 ذوالحجۃ الحرام, 1447 ہجری
اسلام آباد کے علاقے جی 11 میں واقع دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ کفن دفن کے تحت ”ایصال ثواب اجتماع“
کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نمازیوں اور دیگر علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
صوبائی ذمہ دار شعبہ کفن دفن مولانا مزمل عطاری
مدنی نے ”ایصال ثواب“ کے موضوع پر بیان کیا جس کے بعد وہاں موجود تمام
اسلامی بھائیوں نے طالبِ علم زاہد عطاری
کے نانا جان( جن کا حال ہی میں انتقال ہوا تھا) کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔
آخر میں صوبائی ذمہ دارنے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع و ہفتہ مدنی
مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی تاکہ اسلامی تعلیمات سے آگاہی کے ساتھ علمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami