عاشقانِ  رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مستشفٰی (کلینک) فیضان مدینہ اور طبّی علاج ڈیپارٹمنٹ کا میٹ اپ ہوا جس میں دونوں شعبے سے متعلقہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے طبّی علاج ڈیپارٹمنٹ کی سروس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کو رمضان المبارک میں ایک ماہ اور 10 دن کے اعتکاف میں طبّی علاج کے کیمپ قائم کرنے اور مریضوں کا چیک اپ کرنے کے تعلق سے مدنی پھول دیئے نیز مریضوں کو منظم انداز میں ڈیل کرنے کیں ایس او پیز بھی بتائیں جس پر اس فیلڈ سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے اچھے انداز میں سروسز دینے کی نیت کاا ظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مجلس حکیم کے تحت نگرانِ مجلس نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ  اسلام آباد ریجن میں راولپنڈہ طِبِّیہ کالج کا وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے مدنی حلقہ لگایا جس میں کالج کے پرنسپل و دیگر پروفیسرز نے شرکت کی۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت اور قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی نیز انہیں امیرِ اہلِ سنت کی تصنیف کردہ کتب و رسائل اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفۃً پیش کئے نیز کالج کے لئے”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی بکنگ بھی کروائی گئی۔


مجلس طبّی علاج کا مشورہ

Tue, 10 Dec , 2019
4 years ago

دعوت ِ اسلامی کی مجلس طبی علاج کے تحت مشورہ ہوا جس میں رکن مجلس طبی علاج نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید اہداف دئیے نیز مجلس طبّی علاج کی پالیسی پر بھی مشاورت ہوئی اور اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔


دعوتِ اسلامی  کی مجلس طبّی علاج کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں رکن مجلس طبّی علاج نے شرکا کی سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید ترقی کے متعلق نکات دئیے۔ رکن مجلس طبّی علاج نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔(رپورٹ: محمد فاروق عطار مدنی ،رکن مجلس طبی علاج)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس طبی علاج  کے تحت ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا ایک اسپتال کے ایڈمنسٹر کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس طبی علاج کا مکمل تعارف اورکام کرنے کا طریقہ کار بتایا گیا اور فیضانِ مدینہ میں بنیادی ٹیسٹ کروانے کے لئے کیمپ لگوانے کا ذہن دیا اور نیت بھی کروائی گئی۔ اس کےساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دیگرمدنی کاموں سے متعلق آگا ہی بھی دی جسے انہوں نے بہت سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (فاروق مدنی ،رکن مجلس مجلس طبی علاج)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس طبّی علاج اور مجلس رابطہ کے تحت 18 نومبر2019ء سے 30نومبر2019ء تک ٹائیفائڈ بخار کے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں مدرسۃ المدینہ اور دارالمدینہ میں پڑھنے والے 5سال سے لیکر 15سال تک کے بچوں کو یہ ویکسین فراہم کی جائے گی۔ اسی سلسلے میں مختلف ڈاکٹر ز ومجالس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اس کام کو بہتر سے بہتر انداز میں کرنے کے متعلق ذمہ داران سے اہم امور پر مشاورت کی اور نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد فاروق عطاری مدنی،رکن مجلس، مجلس طبی علاج)


دعوت ِاسلامی کی مجلس طبی علاج کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں قائم مستشفیٰ ( کلینک )کے تمام اسٹاف ، ڈاکٹر اور ڈسپنسرز کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس مدنی مشورے میں رُکن مجلس علاج اور نگران مستشفیٰ نے اسٹاف کی تربیت کی اور 12ربیع الاول کی شب مدنی مذاکرے میں آنے والے عاشقانِ میلاد کو فرسٹ ایڈ کے حوالے سے نکات دئیے۔

یادر رہے! عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مستشفی ٰمیں یہ ساری سہولیات آنے والے تمام عاشقانِ میلاد کو فری آف کاسٹ دی جاتی ہے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس طبی علاج کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ریجن سطح کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن مجلس طبی علاج نے شرکا کی سابقہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور انہیں درپیش مسائل کے حل بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس طبّی علاج  کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خون کی مہلک بیماری تھیلسمیا کی روک تھام کے لئے کیمپ لگایا گیا جس میں مجلس جامعۃ المدینہ،مجلس مالیات، مجلس آئی ٹی اور دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کا تھیلسمیا کا ٹیسٹ کیا گیا اور اب مدنی چینل کے اجیر اسلامی بھائیوں کا ٹیسٹ جاری ہیں جبکہ ڈاکٹر کامران نے کہا ہے کہ ایک یا دو دنوں میں یہ فیز مکمل ہوجانے کے بعد ہم دیگرجامعات المدینہ کے طرف بھی جائیں گے۔