5 رجب المرجب, 1446 ہجری
عنقریب ٹائیفائڈ بخار کی حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی
مہم کا آغاز کیا جارہا ہے
Sun, 17 Nov , 2019
5 years ago
دعوتِ اسلامی کی
مجلس طبّی علاج اور مجلس رابطہ کے تحت 18 نومبر2019ء سے 30نومبر2019ء تک ٹائیفائڈ
بخار کے حفاظتی ٹیکوں کی خصوصی مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں مدرسۃ المدینہ اور دارالمدینہ میں پڑھنے والے 5سال سے لیکر 15سال
تک کے بچوں کو یہ ویکسین فراہم کی جائے گی۔ اسی سلسلے میں مختلف ڈاکٹر ز ومجالس کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے
اس کام کو بہتر سے بہتر انداز میں کرنے کے متعلق ذمہ داران سے اہم امور پر مشاورت کی اور نکات
دئیے۔(رپورٹ،محمد فاروق عطاری مدنی،رکن مجلس، مجلس طبی علاج)