جامعۃ المدینہ بوائزگجرات کے ناظمین، طلبۂ کرام
و اساتذۂ کرام کا مدنی مشورہ

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات میں پچھلے دنوں
قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت
ناظمین، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں کے جائزہ لینے کے لئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا ۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کو اپنی
تعلیم کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی
تنظیمی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی نیز نیکی کے کام کرنے اور نیکی کے کاموں
میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا
کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ جامعۃ المدینہ دعوت اسلامی کے تحت کچہ
ڈیرہ اسماعیل خان پاکستان میں 26نومبر2023ء
کو سالانہ کسان اجتماع ہوا جس
میں کسان و ذمہ داران و اساتذہ کرام اور جامعہ مدینہ کے طلباء کرام نے شرکت کی ۔
کسان اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دنیا بھر میں دینی اور فلاحی کاموں سے آگاہ کیا اور راہ خدا میں مدنی قافلے کے ذریعے مسافر بنے کی دعوت دی نیز ہفتہ وار اجتماع کی دعوت دیتے ہوئے آخر میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگائے ۔(رپورٹ:حسنین
عطاری ، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)

بےشمار لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور انہیں قراٰن و حدیث کی تعلیمات کے
بارے میں آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تخصص فی الحدیث کے طلبۂ کرام کے درمیان ایک علمی
نشست منعقد ہوئی جس میں بیرونِ ملک کے طلبۂ کرام بھی شریک ہوئے۔
جامعۃ المدینہ کے ناظم مولانا قاری محمد ندیم
شہزاد عطاری مدنی قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے
.jpg)
واٹر سپلائی روڈ سرگودھا میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز
فیضانِ عطار کے ناظم مولانا قاری محمد ندیم شہزاد عطاری مدنی کافی عرصہ بیمار رہنے
کے بعد قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔
معلومات کے مطابق جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ
داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے مرحوم کے
اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی جبکہ نمازِ جنازہ جامعۃ
المدینہ بوائز کے صوبائی ذمہ دار مولانا سیّد ناظم لطیف عطاری مدنی نے پڑھایا۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں طلبۂ و علمائے کرام شریک
تھے جن میں نگرانِ ڈویژن مشاورت عادل رضا عطاری، جامعۃ المدینہ بوائز سرگودھا کے ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد عبد اللہ عطاری مدنی، نگرنِ میٹروپولیٹن مولانا ارسلان
عطاری مدنی اور نگرانِ تحصیل سرگودھا مولانا فضیل رضاعطاری مدنی شامل تھے ۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
ڈیرہ
اسماعیل خان میں قائم جامعۃُ المدینہ کے طلبائے کرام میں امیر قافلہ کورس

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 9 نومبر 2023ء کو ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبائے کرام میں امیر
قافلہ کورس کا سلسلہ ہوا ۔
مبلغین دعوت اسلامی حفیظ اللہ عطاری اور حسنین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو امیر قافلہ کو کیسا ہونا
چاہیے،انفرادی کوشش کے مدنی پھول،مدنی قافلے کا عملی جدول ،پریکٹیکل علاقائی دورہ
برائے نیکی کی دعوت کا طریقہ سکھایا اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر 12 طلبائے کرام نے 12 ماہ کے مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی نیت کی اور تنظیمی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا عزم کیا۔ ( رپورٹ:
حسنین عطاری، کانٹینٹ
: رمضان رضاعطاری)
فیصل آباد ڈسٹرکٹ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
ناظمین اور اساتذۂ کرام کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ بوائز فیصل آباد
ڈسٹرکٹ کے جدول ناظمین، اساتذۂ کرام اور شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں منعقد ہوا۔
15 کتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے دعوتِ اسلامی اور بالخصوص جامعۃ المدینہ بوائز کے جملہ اخراجات کے لئے
زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
فیضان
مدینہ آفندی ٹاؤن میں جامعۃ ُالمدینہ
بوائز کے ناظمین و اساتذہ کا مدنی مشورہ
.jpg)
2
اکتوبر2023ء بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے ارکین مولانا محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے
حیدرآباد سٹی کے جامعۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین و اساتذہ کا مدنی مشورہ مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں فرمایا ۔
اراکین
شوریٰ نے ناظمین کو ٹیلی
تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ پونٹس جمع کرنے کے حوالے سے
تربیتی مدنی پھول دیئے نیز اپنے اہداف مکمل کرنے ذہن دیا اور اسلامی بھائیوں
کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامعۃ المدینہ بوائز فیصل آبادکے جدول ناظمین
اور 12 دینی کام ذمہ داران کا مدنی مشورہ

فیصل آباد پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز کے جدول ناظمین اور 12 دینی
کاموں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے یومِ دعوتِ اسلامی کے
حوالے سے چند اہم نکات پر کلام کیا اور جامعۃ المدینہ بوائز میں یومِ دعوتِ اسلامی
کیسے منایا جائے؟ اس کے متعلق مدنی پھول
دیئے۔
مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے
دورۂ حدیث شریف میں سیشن
.jpg)
مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے
دورۂ حدیث شریف میں 24 اگست 2023ء بروز جمعرات ایک سیشن منعقد ہوا جس میں طلبۂ
کرام سمیت جامعۃ المدینہ بوائز کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔
دورانِ سیشن مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی ( نگرانِ شعبہ تعلیمی امورجامعۃ المدینہ بوائز )نے”ایک طالبِ علم کا تعلیمی معیار کیا ہونا چاہیئے؟“ کے
حوالے سے طلبۂ کرام کی ذہن سازی کی اور انہیں اپنی تعلیم پرزیادہ سے زیادہ توجہ دینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی نے طلبۂ
کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز
پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ بوائز کے تمام اراکین ِ زون تعلیمی
امور اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز میں
چلنے والے تعلیمی نظام کے سلسلے میں 21 اگست 2023ء بروز پیر بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں تعلیمی امور کے تمام اراکین ِ زون اسلامی بھائی آن لائن شریک
ہوئے۔
جامعۃ المدینہ بوائز کے نگران شعبہ تعلیمی امور
مولاناحاجی گل رضا عطاری مدنی نے تمام اراکین ِ زون کی تربیت کرتے ہوئے تعلیمی
نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔مدنی مشورے میں شریک اراکینِ زون نے نظامِ
تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے متعلق اپنی اپنی رائے پیش کی ۔
بعدازاں نگران شعبہ تعلیمی امور مولاناحاجی گل
رضا عطاری مدنی نے تمام اراکین ِ زون کی حوصلہ افزائی کی اور اخلاص کے ساتھ اپنے
کام کو کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز
پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

9 اگست 2023ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ سرگودھا میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ
ہوا ۔
مدنی مشورے کی ابتدا میں ناظمِ اعلیٰ سرگودھا
مولانا عبد اللہ سیالوی عطاری مدنی اور نگرانِ سرگودھا عادل عطاری نے ناظمین سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے کردار سازی اور
تعلیمی و اخلاقی تربیت کے حوالےسے کلام کیا۔ (رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی ناظم جامعۃ المدینہ 46 اڈا
سرگودھا ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 4 اگست 2023ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ اسلام
آباد G-11 کے طلبۂ کرام کے لئے ایک
سیشن منعقد ہوا جس میں اساتذۂ کرام سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت
رہی۔
سیشن کے ابتدا میں تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف
پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)