علم دین کے حصول کے لئے مجلس جامعۃ المدینہ کراچی سٹی و شعبہ تخصص فی الحدیث کے تحت جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن عالمی مدنی مرکز کراچی میں ایک انتہائی اہم اور منفرد کورس ”اصول الجرح والتعدیل کورس“ کا آغاز کیا گیا۔ کورس کی پہلی کلاس 09 دسمبر 2024ء کو منعقد ہوئی جس میں کثیر علمائے کرام، اساتذۂ کرام اورطلبۂ کرام شریک ہوئے۔

شعبہ تخصص فی الحدیث کے H.O.Dو ماہر فن اصول الجرح والتعدیل شیخ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےعلم حدیث کے اصول و ضوابط پر محققانہ اندازمیں گفتگو کی جن میں سے چند یہ ہیں:

٭ علم الحدیث روایت ودرایت کی تعریف ٭حدیث کی تعریف، علم الحدیث روایۃً کی تعریف، موضوع، غرض وغایت ٭ علم الحدیث درایۃًکی تعریف،موضوع،غرض وغایت ٭انواع علم الحديث درایۃ المتعلقۃ بعلم الجرح والتعدیل ٭تفصيل علوم ثلاثہ ٭جرح کی تعریف

٭تعدیل کی تعریف٭اصول الجرح والتعدیل کی تعریف ٭جرح کے جواز پر دلائل