دعوتِ اسلامی اور پنجاب گروپ آف کالجز کے درمیان
تعلیمی تعاون کے معاہدے (MoU) پر دستخط
دعوتِ اسلامی اور پنجاب گروپ آف کالجز (راولپنڈی ، اسلام آباد ریجن)
کے مابین طلبہ کی کردار سازی، اخلاقی تربیت، عملی مہارتوں میں اضافے اور مشترکہ
تعلیمی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم یادداشتِ معاہدہ (MoU) پر دستخط کیے گئے ۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق معاہدے کی
تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد الوہاب عطاری سمیت دیگر
اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور پنجاب گروپ آف کالجز کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد تعلیمی اداروں میں زیرِ
تعلیم طلبہ کی دینی و اخلاقی رہنمائی، نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اُن کی
صلاحیتوں کو نکھارنا اور نوجوان نسل کی بہترین تربیت کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا
ہے۔
تقریب
کے اختتام پر فریقین نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ طلبہ کے روشن مستقبل اور معاشرتی
بہتری کے لیے انتہائی سود مند ثابت ہوگا۔
Dawateislami