لاہور ڈویژن کے برانچ ناظمین، شفٹ ناظمین، ڈویژن
تعلیمی ذمہ دار اور ٹرینر کا مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں 28 اکتوبر 2026ء کو
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت ایک مدنی مشورے کا انعقاد
کیا گیا جس میں لاہور ڈویژن کے برانچ ناظمین، شفٹ ناظمین، ڈویژن تعلیمی ذمہ دار
اور ٹرینر نے شرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
لاہور سٹی کے نگران مولانا محمد رضوان عطاری مدنی نے شرکاکی رہنمائی کرتے ہوئے
شعبے کی مزید بہتری اور ترقی کے حوالے سے نکات بیان کیے۔
اس کے علاوہ مولانا محمد رضوان عطاری مدنی نے
ناظمین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے اور اپنے ماتحت اسلامی
بھائیوں کو بھی ان دینی کاموں میں شامل رکھنے کی ترغیب دلائی۔
مدنی مشورے کے اختتام پر تمام ناظمین اور ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami