DMIU اور حلال ریسرچ کونسل کے اشتراک سے ”سرٹیفکیٹ کورس ان حلال فوڈ“
کا انعقاد
دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (DMIU) نے دارالافتاء اہلسنت کے حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری
کونسل (HRAC) کے باہمی تعاون سے ”سرٹیفکیٹ کورس ان حلال
فوڈ“ کا اہتمام کیا ہے جس کا مقصد شرعی
علوم، فوڈ سائنس اور انڈسٹری کی معلومات کو یکجا کرنا ہے۔
معلومات کے مطابق کورس کے پہلے 12 لیکچرز مکمل
ہو چکے ہیں جن میں حلال و حرام کے شرعی اصولوں، قومی و بین الاقوامی حلال معیارات،
حلال سرٹیفکیشن، اجزاء کی تحقیق، فوڈ ایڈٹوز، فوڈ سیفٹی اور عمومی صحت عامہ جیسے
اہم موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شرکاء کو حلال کاسمیٹکس اور الکحل کے
شرعی احکام و جدید صنعتی مسائل سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
یہ کورس بالمشافہ اور آن لائن دونوں طریقوں پر
مشتمل ہے جس میں شرعی علما، فوڈ ٹیکنالوجسٹس اور صنعتی ماہرین کی زیرِ نگرانی عملی
تحقیق اور سوال و جواب کے سیشنز شامل ہیں۔
اس
مشترکہ کاوش کا بنیادی مقصد جدید فوڈ سسٹمز میں حلال کے تقاضوں کی درست تفہیم اور
عملی تطبیق کے لیے شرکا کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔(رپورٹ: ابراراحمد عطاری کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ
کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami