فیضانِ مدینہ جی11 اسلام آباد میں شعبہ رابطہ
برائے تاجران کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام
آباد میں 7 مئی 2026 کو شعبہ رابطہ برائے تاجران کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا
تاکہ شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا جاسکے اور ذمہ داران کو نئی اپڈیٹس سے
آگاہ کیا جاسکے۔
اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا فہیم عطاری مدنی نے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور
تاجران میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے آئندہ کے اہداف مقرر کئے۔
نگرانِ شعبہ نے تاجران کو راہِ خدا میں سفر کروانے،
دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز اور پروجیکٹس کا وزٹ کروانے نیز تاجران کی دینی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے چند اہم باتیں بتائیں جس پر وہاں
موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے اصولوں کے مطابق دینی کام
کرنے کی اچھی اچھی نیتیں ظاہر کیں۔
29 اپریل 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے اسلام
آباد کے معروف تاجر چوہدری ندیم سے اُن کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں حج کی
مبارکباد پیش کی نیز مفتی نوید چشتی عطاری مدنی نے دعا کروائی۔
اس کے علاوہ ترامڑی مارکیٹ میں ایک اور تاجر کی
دکان پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں مفتی نوید چشتی عطاری مدنی نے تاجران کے درمیان بیان کرتے ہوئے دین میں پیش
آنے والی مشکلات پر صبر کی اہمیت اور اللہ تعالیٰ کی انعامات کے بارے میں بتایا۔ آخر میں تاجران نے شرعی مسائل کے بارے میں
سوالات کئے اور مفتی صاحب سے اُن کی شرعی
رہنمائی حاصل کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار اطہر اشتیاق عطاری
اور زون ذمہ دار سمیت دیگر شعبوں کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اطہر اشتیاق عطاری صوبائی ذمہ دار اسلام آباد
شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ترامڑی مارکیٹ اسلام آباد، زون 4 میں تاجران کو
شرعی احکام و آدابِ قربانی سے آگاہ کرنے کے لئے شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ
اسلامی کے تحت 29 اپریل 2026ء کو ایک خصوصی
تقریب بنام ”احکامِ قربانی کورس“ کا انعقاد کیا گیا ۔
اس تقریب میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی نوید
چشتی عطاری مدنی نے احکامِ قربانی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور قربانی کے شرعی معیار،
قربانی کے وقت، طریقۂ کار اور سنت کے مطابق قربانی کرنے کے بارے میں حاضرین کی رہنمائی کی۔
تقریب میں مارکیٹ کے کئی تاجران نے بھرپور انداز
سے شرکت کی اور نہ صرف تربیت حاصل کی بلکہ قربانی سے متعلق سوالات بھی کئے جن کے مفتی صاحب نے جوابات دیئے۔ بعدازاں
ختمِ گیارہویں کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں تمام تاجران نے شرکت کی۔ اس دوران تاجران
نے مفتی صاحب سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:
اطہر اشتیاق عطاری صوبائی ذمہ دار اسلام آباد شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
27 اپریل 2026ء،
بلیو ایریا، اسلام آباد:
شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر ِاہتمام 27 اپریل 2026ء کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلیو ایریا میں ”احکامِ
قربانی کے حوالے سے ایک کورس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد تاجروں کو قربانی کے
شرعی احکام، طریقہ کار اور مناسک کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔
اس پروگرام میں مفتی نوید چشتی عطاری مدنی نے شرکا
کو قربانی کے شرعی اصولوں، سنت طریقوں اور عملی نکات سے روشناس کروایا نیز انہوں نے نہ صرف شرعی احکام کی وضاحت کی بلکہ
حاضرین کے سوالات بھی سنے اور ان کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے۔
اس کورس کا مقصد تاجروں میں دینی شعور بیدار
کرنا اور انہیں قربانی کے حوالے سے شرعی رہنمائی فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنی
زندگی کے تمام معاملات میں دینی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھ سکیں۔(رپورٹ: اطہر اشتیاق عطاری، شعبہ رابطہ برائے تاجران اسلام آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں تاجران کے لئے ”فیضانِ
نماز کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا فہیم عطاری مدنی،
دیگر ذمہ داران اور تاجران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس کورس کے دوران رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تاجران کو نماز کے فرائض و واجبات، مستحبات و
مکروہات بتائےاور نماز کا عملی طریقہ سکھایا۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے تاجران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا ۔ کورس کے آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے
دعا کروائی اور کورس میں آنے والے تاجران
سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بلیو ایریا(Blue Area)، اسلام آبادمیں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی عمرہ کی مبارک باد دینے کے سلسلے میں معروف تاجر سید سادات حسین
شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں اسلام آباد کے
صوبائی ذمہ دار اطہر اشتیاق عطاری اور اسلام آباد مشاورت کے نگران مولانا بابر
عطاری مدنی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران ذمہ داران نے بلیو ایریا، اسلام
آباد میں اسلامک سینٹر کے قیام کے لئے لی گئی جگہ کا وزٹ کیا جہاں تاجران کو قرآنِ
پاک پڑھانے کے ساتھ ساتھ مختلف دینی کورسز کے ذریعے سیکھنے سکھانے کا عمل شروع کیا
جائے گا۔ اس سینٹر کا مقصد تاجران اور عوام الناس کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا
ہے تاکہ دینی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔(رپورٹ: اطہر اشتیاق عطاری صوبائی ذمہ دار اسلام آباد شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اسلام آباد میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کا مدنی
مشورہ، آئندہ کے اہداف مقرر
12 اپریل 2026ء بروز اتوار ظہر تا عصر کے
درمیان دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11
اسلام آباد میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کا اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
نگرانِ شعبہ مولانا فہیم عطاری مدنی نے تاجران میں
دینی کام کرنے کے حوالے سے چند اہم امور
پر گفتگو کی اور آئندہ کے لئے اہم اہداف بھی مقرر کئے نیز نگرانِ شعبہ نے تاجران میں
احکام قربانی و فرض علوم کا کورس کروانے اور ایصال ثواب اجتماعات کا انعقاد کرنےکی ترغیب دلائی تاکہ دینی خدمات کو عام کیا
جا سکے۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار ان اسلام آباد اطہر
اشتیاق عطاری اور خوشی محمد عطاری بھی موجود تھے ۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اس مدنی
مشورے میں دینی و فلاحی کاموں میں مزید
بہتری لانے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اطہر اشتیاق عطاری صوبائی ذمہ دار اسلام
آباد شعبہ
رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈیرہ غازی خان و راجن پور کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران سے دینی کاموں کا فالو اپ
لینے کے لئے 11 اپریل 2026ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ، جمال سرور کالونی، ڈیرہ غازی خان میں
شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
اس ماہانہ مدنی مشورے کا مقصد تاجران کے شعبہ میں
فعالیت کو مزید بہتر بنانا اور ذمہ داران کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا تھا نیز
نگران شعبہ مولانا فہیم عطاری مدنی نے
ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران کے ہمراہ چند اہم نکات پر گفتگو کی۔
معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار پنجاب خوشی محمد عطاری اور ڈویژن
ذمہ دار غلام یاسین نے بھی شرکت کی جبکہ تمام ذمہ داران نے اپنے شعبوں میں ترقی اور ذمہ
داریوں کی انجام دہی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: دانیال عطاری، آفس ذمہ
دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
6 اپریل 2026ء کو شعبہ رابطہ برائے تاجران
دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع بہاولپور، پنجاب
کے شہر صادق آباد میں ”عید ملن حلقہ“ منعقد ہوا جس میں تاجران کی کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
حلقے کی ابتدا میں تلاوتِ قرآن کرنے اور نعت شریف پڑھنے کے بعد نگرانِ شعبہ
مولانا فہیم عطاری مدنی نے بیان کرتے ہوئے وہاں موجود تاجران کی رہنمائی کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعدِ حلقہ مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں مولانا فہیم عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری
لانے اور آئندہ کے اہداف پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اپریل 2026ء کو شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ایک وفد نے حاصل پور
شہر ، پنجاب کی معروف کاروباری شخصیت Frank Khalid (Fukhera Khalid) سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مولانا فہیم عطاری مدنی نے Frank Khalid کو دعوتِ اسلامی کی مختلف ایکٹیویٹیز کے بارے
میں بتایا اور انہیں UK میں قائم دعوتِ اسلامی کے اسلامک سینٹر فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔
آخر میں میں مولانا فہیم عطاری مدنی نے Frank Khalid کو ”فیضانِ قرآن ڈیجیٹل پین“ تحفے میں پیش کیا جس پر انہوں
نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان آفس
ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد، پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت ایک سیشن ہوا جس
میں مختلف شعبوں سے وابستہ تاجران اور نگرانِ فیصل آباد سٹی مولانا مظہر عطاری
مدنی نے شرکت کی۔
سیشن کے دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تاجران کے درمیان بیان کیا جس میں انہیں
نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیک لوگوں کے اوصاف بتاتے ہوئے نماز و روزہ کی
پابندی کرنےاور شرعی اصولوں کے مطابق اپنی تجارت جاری رکھنے کے متعلق تاجران کی
ذہن سازی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
ایک میٹ اپ منعقد ہوا جس میں نگرانِ شعبہ اور صوبہ پنجاب بالخصوص لاہور سٹی کے
تاجران نے شرکت کی۔
میٹ اپ کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے
ماہانہ خود کفالت کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف پر گفتگو کی۔
بعدازاں تمام اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان
مشاورت کے ہمراہ اجتماعی طور پر بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami