دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تاجران کی دعوت پر 10 مئی 2023ء کو سانگلہ ہل کے
تاجران نے فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا
دورہ کیا۔اس موقع پر وہاں موجود ذمہ
داران نے تاجران کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن کا وزٹ کروایا۔
بعد
نمازِ جمعہ تاجران کا رکن مرکزی مجلس شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ میٹ اپ کا سلسلہ ہوا
جہاں رکنِ شوریٰ نے آنے والے تاجران کو نیکی کی دعوت دینے کے
ساتھ ساتھ انہیں اپنی زندگی کے شب و روز عبادت میں گزارنے کا ذہن دیا اور اس بارے میں ان کی
رہنمائی کی نیز انہیں فرض علوم حاصل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
صوبۂ پنجاب کے شہر ملتان میں واقع دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے تاجران ملتان
ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا۔
ہول سیل مارکیٹ لاہور کے تاجر کی والدہ مرحومہ
کے لئے محفلِ نعت کا انعقاد
شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت
ہول سیل مارکیٹ لاہور کے تاجر کی والدہ مرحومہ کے لئے محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا
گیا جبکہ نگرانِ شالیمار ٹاؤن حاجی شہزاد عطاری نے بیان کرتے ہوئےوہاں موجود
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں
دعا کا بھی سلسلہ ہوااور نگرانِ شالیمار ٹاؤن نے تاجران سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں دینی و فلاحی کام
کرنے اور لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جس کے کم
و بیش 80 شعبہ جات قائم ہیں۔
پچھلے دنوں انہیں شعبہ جات میں سے شعبہ رابطہ
برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل
کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف فیکٹریوں کے اونرز سے ملاقات کی۔
شعبہ
رابطہ برائےتاجران دعوت اسلامی کی جانب سے تحصیل علی پورمیں مدنی مشورے کا اہتمام
کیاگیا جس میں شعبہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ داراویس عطاری نے اسلامی بھائیوں
کو رمضان المبارک میں مارکیٹس میں نیکی کی
دعوت کی دھومیں مچانےکا ذہن دیتے ہوئے خوب خوب مدنی عطیات جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ مارکیٹ میں فطرےکےبستےلگانے
کے ا ہداف دیئے جس پر شرکانے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد کیاگیا جس میں
شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی
اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئےجس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
تجارت سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی کا دورہ
17
دسمبر 2022ء بروز ہفتہ دعوت ِ اسلامی
کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کی دعوت پر شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضان ِمدینہ
کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر شخصیات
نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی ۔
دورانِ
ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو ملک و
بیرون ملک میں ہونے
والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات دیں اور انہیں ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں آنے کی
دعوت بھی دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار ِمسرت کیا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران کی دعوت پر 9 دسمبر 2022ء بروز جمعۃ عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تجارت
سے وابستہ شخصیات نے دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے شخصیات کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کروائی ۔
اس
دوران رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور
انہیں ہر ہفتے مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت
کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
فیضانِ مدینہ کراچی میں
شعبہ رابطہ برائےتاجران کے اہم ذمہ داران کا مدنی مشورہ
29 نومبر 2022ء
بروز منگل دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ
برائےتاجران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور انہیں مزید بہتری کے لئے مدنی پھولوں دیئے۔بعدازاں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
شاہ رکنِ عالم مارکیٹ
لاہور میں تاجروں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
26 نومبر 2022ء
بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم شاہ رکنِ عالم مارکیٹ میں دعوتِ
اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھا گیا جبکہ مرکزی
مجلسِ شورٰی کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اپنی اصلاح اور معاشرے کی اصلاح“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ
نے اپنی اور دوسروں کی اصلاح کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ
رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ
مشاورت حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ نوابشاہ سٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے مختلف تاجران سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز ٹیلی تھون کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کا ذہن دیا۔
آخر میں تاجران کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ تحفے میں دیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں
کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ مشاورت حاجی قاری محمد ایاز
عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ نوابشاہ ڈویژن کے شیڈول پر تھے۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے تاجران محمد شاہ نواز
اور محمد عدنان سے ملاقات کی نیز انہیں
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے تاجران کو دعوتِ اسلامی کے جملہ
اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری
نے تاجران کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ تحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)