شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت ہول سیل مارکیٹ لاہور کے تاجر کی والدہ مرحومہ کے لئے محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ شالیمار ٹاؤن حاجی شہزاد عطاری نے بیان کرتے ہوئےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں دعا کا بھی سلسلہ ہوااور نگرانِ شالیمار ٹاؤن نے تاجران سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)