امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا پیغام عام کرنے والی  عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صغیر کیسل مارکی، نزد شاہین چوک گجرات سے براہِ راست مدنی چینل پر مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ جامع مسجد محمدی حنفیہ ، سوڈیوال کواٹر والی بڑی مسجد لاہور میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، جامع مسجد غوثیہ مہاجر کیمپ ½ 4 بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاریاورجامع مسجد نورانی، منیر شہید کالونی سٹی قصور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


اسٹیچفورڈ برمنگھم UK کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ ویسٹ مڈلینڈز UK کے اسٹاف اور ٹیچرز کی شرکت ہوئی۔

مدنی مشورے کے دوران مدرسۃ المدینہ UK کے ہیڈ عبد الحفیظ عطاری ، مڈلینڈز UK کے ہیڈ سیّد عمار عطاری اور مدرسۃ المدینہ برمنگھم UK کے ہیڈ فیض رسول عطاری نے مختلف دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے۔

اسی طرح ذمہ داران نے اسٹاف سمیت ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں نمایاں کارکردگی پر حاضرین کے درمیان سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 30اپریل2024ء راولپنڈی ڈویژن آفس فیضان مدینہ جی 11اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی ڈویژن کےشعبہ ذمہ داران، خادمین،  محافظین اور تحصیل ذمہ داران سمیت ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی ۔

ڈیژن ذمہ دارمحمدبلال نے مدنی مشورے میں رمضان عطیات، اعتکاف ،ہفتہ وار اجتماع، کراچی اعتکاف کی کارکردگی،شعبے کی ماہانہ کارکردگی، عملی و پیشگی جدول اور بکسز میں اضافے کے متعلق حاضرین کی تربیت فرمائی اور کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے حاضرین کو اہداف دیئے ۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹیچفورڈ برمنگھم UK میں عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ویسٹ مڈلینڈز UK کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

بیرونِ ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ ویلز UK سیّد فضیل رضا عطاری نے ویسٹ مڈلینڈز UK میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوت اسلامی کے تحت 29اپریل 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت ڈسٹرکٹ ناظمین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں کراچی سٹی ذمہ دار قاری محمد حسان رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ ناظمین اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی شعبہ جات کے تحت لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کی ماہانہ کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے ماہ اپریل اور مئی کے نیک اعمال کے رسائل تقسیم و وصول کا ہدف دیا نیز افیئر مدنی مذاکرہ میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے مئی میں تین دن کے مدنی قافلوں کا ہدف دیا اور شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ذمہ داران کے درمیان ہونے والے نگران شورٰی کے بیان کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کی ۔(رپورٹ:ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالباسط عطاری مدنی،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


ملتان میں  شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے کاموں کا جائزہ


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت 6مئی2024ء بروزپیر جامع مسجد نور برکت ٹاؤن لاہور ڈسٹرکٹ میں  7دن کے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار دعوت اسلامی محمد مستقیم عطاری نے نماز کی شرائط اور نماز کے فرائض کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کو سنتیں و آداب سیکھائے اور عاشقان رسول کو عمامہ کے سنت پر عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے اپنے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔

الحمدللہ رب العالمین جامع مسجد نور برکت ٹاؤن میں 7دن کے فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے اور آج نماز کی شرائط اور نماز کے فرائض پر گفتگو کی اور سنتیں و آداب سیکھانے کا سلسلہ رہا جس میں عمامہ کے بارے میں بھی اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا اور اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔


شعبہ آئمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر گجرات میں قائم جامعۃالمدینہ گجرات دروۃالحدیث میں  25اپریل2024بروز جمعرات بعد نماز ظہراحکام مسجد کورس کے متعلق تربیتی سیشن ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن،ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت امام صاحبان نے شرکت کی ۔

تربیتی سیشن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے حاضرین کے درمیان آداب مسجد،احکام مسجد،صفائی ستھرائی،صف بنانے،اور دیگر اہم شرعی احکامات کے متعلق تربیت فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا ۔( محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)


04 مئی 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

مدنی مذاکرے کے چند مدنی پھول ملاحظہ کیجئے:

سوال: بہتان لگا ناکیساہے اس کی سزاکیا ہے ؟

جواب: کسی شخص کی موجودگی یا غیر موجودگی میں اس پر جھوٹ باندھنایعنی جھوٹاالزام لگانا بہتان کہلاتا ہے۔یہ غیبت سے بھی بڑاگناہ ،حرام اورجہنم میں لے جانے والاکام ہے،دوفرامین مصطفی(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سنئے: (1) جو کسی مسلمان کو ذلیل کرنے کی غرض سے ا س پر الزام عائد کرے تو  اللہ تعالیٰ اسے جہنم کے پُل پر اس وقت تک روکے گا جب تک وہ اپنی کہی ہوئی بات (کے گناہ) سے (اس شخص کو راضی کر کے یا اپنے گناہ کی مقدار عذاب پاکر) نہ نکل جائے۔( ابو داؤد، 4 / 354، الحدیث: 4883) (2) جس نے کسی شخص کے بارے میں  کوئی ایسی بات ذکر کی جو اس میں  نہیں  تا کہ اس کے ذریعے اس کو عیب زدہ کرے تو  اللہ تعالیٰ اسے جہنم میں  قید کر دے گا یہاں  تک کہ وہ اس کے بارے میں اپنی کہی ہوئی بات ثابت کرے۔( معجم الاوسط، 6 / 327، الحدیث: 8936 ) اس سے مراد یہ ہے کہ طویل عرصے تک وہ عذاب میں  مبتلا رہے گا ۔

سوال:باعمل علمائے کرام کی صحبت کا کیافائدہ ہے ؟

جواب:باعمل علمائے کرام کی صحبت میں رہیں ،جنت علمائے کرام کے قدموں کے صدقے ملے گی ،علمائے کرام کی پیروی کی جائے اس لیے کہ یہ اللہ ورسول کی پیروی کا حکم دیتے ہیں ۔باعمل علمائے کرام کے قدموں سے لگے رہیں گے تو ان شاء اللہ الکریم ایمان سلامت لے کردنیاسے جائیں گے اوراللہ کی رضا کا مژدہ لیے جنت میں داخل ہوجائیں گے ۔

سوال : دعوت اسلامی کا دینی کام ہمارے لیے کیا ہے ؟

جواب : دعوت اسلامی کا دینی کام ایک طرح سے ہماری غذاہے اس کے بغیرہم نہیں رہ سکتے ،یہ ہمارے نس نس میں رچ بس گیاہے۔یہ کرتے رہناہے یہ ہمارے لیے سعادت ہے ۔

سوال: چیونٹی کا تذکرہ قرآن کریم کی کون سی سورت میں ہے ؟

جواب: سورۂ نَمْل میں ۔

سوال:قرآن کریم کی کس سورت کو قرآن پاک کی دلہن اورکس سورت کودل کہاجاتاہے ؟

جواب:سورۂ رحمٰن کو قرآن پاک کی دلہن اورسورہ ٔ یسین کو قرآن پاک کا دل کہاجاتاہے ۔

سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ” امیر اہل سنت سے جھوٹ کے بارے میں 24 سوال جواب “ پڑھنے یاسُننے والوں کوجانشین امیراہل سنت نے کیا دُعا دی ؟

جواب: یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ امیر اہل سنت سے جھوٹ کے بارے میں 24 سوال جواب پڑھ یا سن لے اُسے ہمیشہ سچ بولنے اور جھوٹ سے بچنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 05 مئی 2024ء کو ” حج تربیتی اجتماع“و ”محفلِ مدینہ“ کا انعقاد کیا گیا ۔

حج تربیتی اجتماع کا آغاز بعد نماز ظہر تلاوت قرآن پاک اور بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کرتے ہوئے ہوا جس میں رواں سال حج پر جانے والے عاشقانِ رسول اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور اجتماع میں شریک عازمین کو مکۃ المکرمہ زادھَا اللہُ شرفاً وَّ تعظیماً کی حاضری، احرام باندھنے کا طریقہ، حج و عمرہ کا طریقہ، طوافُ الزیارہ، رمی، سعی اور دیگر امور پر شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے اہم معلومات فراہم کیں۔ اذان عصر پر حج تربیتی اجتماع کا اختتام ہوا۔

بعد نماز عشاء عظیم الشان ”محفلِ مدینہ“ سجائی گئی ۔ محفل مدینہ میں اس سال حج پر جانے والے عاشقانِ مدینہ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس محفل میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ، ذمہ داران دعوتِ اسلامی اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

محفل کے آغاز میں قرآنِ پاک کی تلاوت کی گئی اور ہدیۂ نعت پیش کیا گیا۔ عاشقِ مدینہ، شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول میں انتہائی شفیق انداز میں علمِ دین سے بھر پور بیان کیا اور شرکا کی حاضریٔ مکہ و مدینہ کے آداب، سنتیں، دعائیں اور فرائض و واجبات کے حوالے سے رہنمائی کی۔امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےدوران حج کی جانے والی غلطیوں کی بھی نشاندہی کی اور ”رفیق الحرمین“ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

امیر اہلسنت سے قبل نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی اسلامی بھائیوں کی حج و عمرہ کے حوالے سے رہنمائی کی اور سنتوں بھرا بیان کیا۔ محفل مدینہ میں خوبصورت کلام اور نعتیں بھی پڑھی گئیں، اس موقع پر رنگیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ محفل مدینہ کے اختتام پر صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے خصوصی دعا بھی کروائی۔


ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 4 مئی 2024ء کو لاہور پنجاب پاکستان میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ شعبہ اور ڈویژن و معاونین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

ماہانہ مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری نے حاضری کا اندراج تمام اجیر اسلامی بھائیوں سے بروقت کروانے کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: سیّد محمد رضوان شاہ عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی 2024ء کوپنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کی میٹنگ منعقد کی گئی۔

نگران ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری نے میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کی اور یومیہ حاضری ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران سے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری نے شعبہ کارکردگی کا اندراج و اتفاق اور نیا اجیر رکھنے کے لئے کن کن چیزوں کو پیشِ نظر رکھا جائے اس حوالے سے مشاورت کی۔اس موقع پر جن ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران شریک تھے اُن کے نام درج ذیل ہیں:

٭شعبہ جامعۃالمدینہ٭مدرسۃالمدینہ٭شعبہ اصلاح اعمال٭شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان٭شعبہ عطیات بکس٭شعبہ جی ایس بی٭شعبہ ائمہ مساجد٭شعبہ پرائیویٹ ائمہ مساجد۔(رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)