27 شوال المکرم, 1446 ہجری
عالمی سطح پر خدمتِ دین کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 اپریل 2025ء کو آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس
میں سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ دار اسلامی بہن نے نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت کے سفرِ بنگلہ دیش کی تیاریوں کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔
دورانِ مدنی مشورہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے
متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔