
عالمی سطح پر تعلیمِ قراٰن عام کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت 27 مارچ 2025ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز اور شعبہ فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دینی کاموں کو
مضبوط کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
تمام شہروں سے دارالمدینہ اور فیضان اسلامک
اسکول سسٹم کی ہیڈ اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

19 مارچ 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام شہروں سے دارالمدینہ اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم
کی ہیڈ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ابتداءً رمضان ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ اور سابقہ کارکردگی سے اس کا تقابل
کیا نیز اسلامی بہنوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دوسری جانب ماریشس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ”حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہکی سیرت“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو خوفِ خدا سے
متعلق مدنی پھول دیئے۔

دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبہ فیضان ایجوکیشن نیٹ
ورک گرلز کے تحت 14 مارچ 2025ء کو ہوم ٹیوشن کے اسٹوڈنٹ محمد مصطفیٰ جلال کے ختم ِ
قراٰن کے سلسلے میں اُن کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت منعقد ہوئی۔
تلاوتِ قراٰن سے محفل کا آغاز ہوا اور نعت خواں
اسلامی بہنوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔

خدمتِ دین میں مصروفِ عمل دعوتِ اسلامی عالمی
سطح کی وہ دینی تحریک ہے جس کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں اسلامی بھائیوں اور
اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کام ہو رہے ہیں۔
فروری 2025ء کی کارکردگی کے مطابق پاکستان بھر
میں اسلامی بہنوں کے درمیان دعوتِ اسلامی کے تحت جو جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 لاکھ 20 ہزار 517 (1, 20,
517)۔
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 50 ہزر 400 (1, 50, 400)۔
٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے
مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:12 ہزار 934 (12, 934)۔
٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 11 ہزار 30 (1, 11, 030)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:11 ہزار 228 (11, 228)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:4 لاکھ 23 ہزار 343 (4, 23,
343)۔
٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:35 ہزار 537 (35, 537)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:7 لاکھ 43 ہزار 758 (7, 43,
758)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:1 لاکھ 16 ہزار 55 (1, 16,
055)۔
٭اسلامی بہنوں میں ہونے والے مدنی کورسز کی
تعداد:3 ہزار 215 (3, 215)۔

10 مارچ 2025ء کو عالمی سطح پر ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی جس میں عالمی
مجلسِ مشاورت کی اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتدا میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف نکات پر گفتگو کی جن میں سے بعض
درج ذیل ہیں:

کراچی کے علاقے بہادر
آباد میں قائم جامع مسجد مصطفیٰ کے قریب دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 1 مارچ 2025ء کو مقامی اسلامی بہنوں کے لئے درسِ قراٰن کا انعقاد کیا گیا ۔
اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے ”حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کی سخاوت“ کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں پابندی کے
ساتھ درسِ قراٰن میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

کراچی کے علاقے PIB
کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت 17 فروری 2025ء کو کراچی
کے دونوں ڈویژن کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں تحصیل، ٹاؤن اور یوسی
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
اس موقع پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے
ڈونیشن کے بارے میں کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں ترقی لانے اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن کرنے کے لئے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔

عالمی سطح پر نوجوان نسلوں کی اصلاح کرنے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت 17 فروری 2025ء کو ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک مشاورت
کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان
ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران نے مختلف نکات پر
مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
بہاولپور شادراں میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

بہاولپور شادراں میں عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 19 فروری
2025ء کو اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے تلاوت و نعت کے بعد
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کو نمازوں کی پابندی کرنے اور نیک
اعمال کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اجتماع کے
اختتام پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعا کروائی جبکہ اسلامی بہنوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔

بہاولپور، پنجاب واقع خیابان علی ہاؤسنگ اسکیم DHA کے
قریب فیز 2 میں 19 فروری 2025ء کو دینی
کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حکمتِ عملی کے ساتھ کس انداز میں ڈونیشن کیا
جائے اس پر شرکا کی ذہن سازی کی اور انہیں سفر شیڈول بنانے، اسلامی بہنوں سے رابطہ مضبوط کرنے، نرمی کے ساتھ دینی کام
کرنے، اجتماعات کی تعداد بڑھانے نیز ڈونیشن اہداف مکمل کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

صوبہ پنجاب کے ڈویژن ڈیرہ غازی خان میں قائم
اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں 18 فروری 2025ء کو میٹنگ ہوئی جس
میں ڈویژن، ٹاؤن اور یوسی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کی اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭مدرسۃالمدینہ گرلز٭جامعۃالمدینہ گرلز کے
تعمیراتی کام٭احساسِ ذمہ داری کرتے ہوئے وقت کی پابندی کے ساتھ کارکردگی جمع
کروانا۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے ڈونیشن کی ضرورت و اہمیت پر بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے لئے بھرپور انداز میں ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی اور اُن کی
حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی تقسیم کئے۔
واپڈا ٹاؤن ملتان میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن سے
اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
17 فروری 2025ء کو دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن
نے واپڈا ٹاؤن ملتان میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات
کی۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اپنے اپنے
علاقوں میں ہونے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی
مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔