عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جون 2025ء کو ڈویژن شیخوپورہ میں صبح 11:00 تا 12:00 بجے تک فیضانِ صحابیات قصور کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ عالمی و پاکستان سطح شعبہ رہائشی کورسز ذمہ دار اور صوبائی سطح کی شعبہ رہائشی کورسز ذمہ داران شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے رہائشی کورسز کی سابقہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور کارکردگی و کورسز کے انتظامات پر اُن کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


راولپنڈی، 26 جون 2025 :

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مجلسِ مشاورت آفس میں اسلامی بہنوں کے ساتھ ایک اہم سیشن منعقد کیا گیا جس میں دفتر ذمہ دار، ایچ آر ڈیپارٹمنٹ، سافٹ ویئر، فالو اپ اور فیڈبیک کی ذمہ داران سمیت 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ بعض اسلامی بہنوں نے آن لائن بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دفتر ذمہ دار کے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفتر ذمہ دار کا کردار بہت اہم ہوتا ہے اور اسے اپنے کام کے طریقہ کار کو مؤثر و منظم بنانا چاہیئے۔

اس سیشن میں زیرِ بحث اہم نکات شامل تھے:

٭دفتر ذمہ دار کو اپنا ٹائم وائز شیڈول بنانا اور اس پر عمل درآمد

٭جے ڈی کے مطابق کام کرنے کی اہمیت

٭کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ذمہ دار کے ساتھ رابطہ مضبوط بنانا

٭دفتر کے ریکارڈ کو منظم انداز میں محفوظ کرنا

٭کمپیوٹر اسکلز کو بڑھانے کی ترغیب

٭شعبہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے خاص طور پر ”ایک دفتر ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے؟“ کے موضوع پر مدنی پھول بیان کئےاور اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دینے کا ذہن دیا۔

16 جون     2025ء کو اراکینِ عالمی مجلس مشاورت اور اراکینِ انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی میں موجود اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے براہِ راست شرکت کی جبکہ دوسرے شہروں اور ملکوں میں موجود اراکینِ عالمی مجلس مشاورت کی آن لائن شرکت ہوئی ۔

اس مدنی مشورے میں بعض سب کانٹیننٹ نگران اور عالمی و انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی اراکین نے اپنے سب کانٹیننٹ میں ہونے والے دینی کاموں سمیت شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی پر پریزنٹیشن دی۔

اس دوران سابقہ سال کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف سے تقابل کیا گیا۔اس کے علاوہ 2025ء کی پلاننگ کو بھی پیشِ نظر رکھا گیا اور اس پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔


وزیرآباد، گجرات (26 جون 2025ء) -صوبہ پنجاب کے شہر وزیرآباد میں ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے ذمہ داران کے درمیان نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینی کاموں کے سلسلے میں ایک اہم مدنی مشورہ ہوا جس میں گجرات، علی پور چھٹہ، حافظ آباد اور وزیرآباد سے شعبہ ذمہ داران و نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبہ پنجاب مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے دینی خدمات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں پابندی سے شرکت کرنے نیز دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ صوبہ پنجاب مشاورت نے دینی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات اور شعبہ گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی کلاسز کے آغاز کے لئے اقدامات پر گفتگو کی جبکہ شعبہ قرآن ٹریننگ کورسز کے تحت ٹیچرز کی تربیت اور یو سی سطح پر کورسز کروانا بھی گفتگو میں شامل تھا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نیو یو سیز میں دینی کام کے آغاز کے لئے اہداف دیئے گئے ساتھ ہی ڈونیشن بکسز اور گھریلو صدقہ بکسز کا ریکارڈ تیار کرنے پر کلام کیا۔

اس مدنی مشورے کا اختتام رسائل کی تقسیم کاری پر ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تحفے کے طور پر رسائل دیئے گئے۔

صوبہ گلگت بلتستان کے شہر جٹیال میں 22 جون 2025ء کی دوپہر 3:00 سے 5:00 بجے تک ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ذیلی حلقے جٹیال، سلطان آباد، رحمان آباد اور سکور کی کم و بیش 35  ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ذمہ داران کی تربیت کے لئے پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ”علمِ دین کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر ذہن سازی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭منسلک، معلمات اور مبلغات کی فہرست تیار کرنا٭ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنا٭سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط بنانا٭مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنا/پڑھانا٭نئی جگہوں پر دینی کام کا آغاز کرنا٭جولائی 2025ء میں”معلمہ مدنی قاعدہ کورس“ کروانا۔

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران سے ملاقات کی جبکہ ذمہ داران کی نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے رسائل و تحائف تقسیم کئے گئے۔ 


21 جون 2025ء:

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام استور شہر، صوبہ گلگت بلتستان کے علاقے بلند میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے سیشن کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن کا باقاعدہ آغاز صبح 10:00 بجے ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات کے لئے ٹیسٹ کے حوالے سے ذمہ داران کو ہدف دیا اور مدرسۃ المدینہ گرلز کی طالبات کے بارے میں مشاورت کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے اور اجتماعات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھول بیان کئے۔

سیشن کے بعد تقریباًدوپہر 12:30 تا 1:30 بجے کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کے ہمراہ عوامی سطح پر نیکی کی دعوت دی ۔


گوریکورٹ شہر، صوبہ گلگت بلتستان کے علاقے چھوگام میں 20 جون 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والی گورنمنٹ ٹیچرز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں اسکولز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے اور طالبات میں اصلاحی و اسلامی علوم پر مشتمل مختلف سیشنز کروانے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح علاقہ چھوگام ہی کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے ایک بھی سیشن منعقد ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذیلی حلقے میں نگران اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا تقرر کیا۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو نئے اجتماعات شروع کروانے اور مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


صدیق آباد میں قائم فیضانِ صحابیات میں تخصص فی الدعوۃ کی طالبات کے درمیان  ہونے والے ”8 دینی کام کورس“ میں 18 جون 2025ء کو ایک سیشن ہوا جس میں خصوصی طور پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی آمد ہوئی۔

اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے صحابۂ کرام کی محبت و عقیدت کے حوالے سے بیان کیا اور کفایت شعاری کے متعلق طالبات کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے طالبات کو دعوتِ اسلامی کی ذمہ داریاں لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


18 جون 2025ء کو گوریکورٹ شہر میں واقع اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت   مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ گلگت بلتستان مشاورت کی بعض اسلامی بہنیں براہِ راست اور بعض اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

مدنی مشورے کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے صوبہ گلگت بلتستان کی ماہانہ کارکردگی کا جائز لیتے ہوئے مختلف نکات پر مشاورت کی ۔

بعض نکات:

٭تمام مسلک، معلمات اور مبلغات کی فہرست تیار کرنا٭تقرریاں مکمل کرنا٭نئی جگہ پر دینی کاموں کا آغاز کرنا٭بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانا٭ماہانہ مدنی مشورے لینا٭جولائی 2025ء سے شروع ہونے والے معلمہ مدنی قاعدہ کورس کا فالو اپ٭دینی کاموں میں مزید بہتری لانا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں کی جانب سے دینی کاموں میں درپیش مسائل بیان کئے گئے جس پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اُن کا حل بتایا جبکہ اسلامی بہنوں نے دیئے گئے اہداف کو مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم کئے۔


صوبہ گلگت بلتستان کی دیامیر ڈویژن کے علاقے گوریکوٹ میں دعوتِ اسلامی کے تحت  18 جون 2025ء کو دریال 1، دریال 2 اور دریال 3 ذیلی حلقوں کی اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن منعقد ہوا۔

اس سیشن میں پاکستان مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اپنا محاسبہ کرتے ہوئے ہر روز اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے، منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست تیار کرنے، درس و بیان کے حلقے لگانے اور نئی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرنے کے لئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


گلگت شہر کے علاقے سلطان آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے سیشن

Mon, 7 Jul , 2025
57 days ago

17 جون 2025ء کو دوپہر 12:00 تا 02:00 گلگت شہر کے علاقے سلطان آباد میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے اپنا محاسبہ کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے، دینی ماحول سے منسلک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماعات کرنے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور دیگر اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ کرنے کے لئے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

سیشن کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے مذکورہ اہداف کو مکمل کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پاکستان بھر میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مئی 2025ء میں ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ درج ذیل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت اور سرگرمیاں شامل ہیں:

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 22 ہزار 573 (22,573)۔

٭روزانہ امیراہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:2 لاکھ 25 ہزار 298 (2,25,298)۔

٭مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:13 ہزار 367 (13,367)۔

٭مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 13 ہزار 876 (1,13,876)۔

٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:11 ہزار 406 (11,406)۔

٭شرکائے اجتماع کی مجموعی تعداد:4 لاکھ 18 ہزار 974 (4,18,974)۔

٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد: 28 ہزار 350 (28,350)۔

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7 لاکھ 62 ہزار 456 (7,62,456)۔

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 1 لاکھ 91 ہزار 807(191,807)۔

٭اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے کل مدنی کورسز کی تعداد: 5 ہزار 279 (5,279)۔

٭مدنی کورسز میں شریک اسلامی بہنوں کی تعداد: 68 ہزار 773 (68,773)۔