7 جنوری 2025ء کو  شعبہ 8 دینی کام دعوتِ اسلامی کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پہاڑ پور میں نگران و شعبہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں صوبہ KPK کی نگران ، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کی نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو 8 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دیگر اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے لئے تیار کرنے کا ذہن دیا نیز رمضان ڈونیشن کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کے اہداف دیئے۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے تقرری مکمل کرنے، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور پابندی سے مدنی مشوروں میں شرکت کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی ۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر مدنی پھولوں کے مطابق جوابات دیئے اور اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 جنوری 2025ء کو سلاطینِ اربعہ کے ایصالِ ثواب کے لئے کراچی کے علاقے  کھارادر میں ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے فاتحہ خوانی کی اور بزرگانِ دین کی بارگاہ میں ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ایک اور اسلامی بہن کی دلجوئی کے لئے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔


3 جنوری 2025ء کو کراچی کے علاقے P.I.B کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی سطح اور پاکستان سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے براہِ راست جبکہ فیضانِ صحابیات کی ملک سطح نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے فیضانِ صحابیات کے مسائل حل کرنے کے متعلق مشاورت کی اور فیضانِ صحابیات کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


4 جنوری 2025ء کو  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کشمیر کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سالانہ ڈونیشن 2025ء کے اہداف پر کلام کیاجس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جنوری 2025ء کو  ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں پنجاب کی صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سالانہ ڈونیشن 2025ء کے اہداف پر کلام کیاجس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

5 جنوری 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت  اسلام آباد سٹی کی ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سٹی نگران، سٹی مشاورت اور زون نگران سمیت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اپنی گفتگو کے دوران 2024ء میں ہونے والے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور 2025ء کے 8 دینی کاموں نیز رمضان عطیات کے اہداف طے کئے۔

علاوہ ازیں 2024ء کے ٹیلی تھون میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاور ت اور نگرانِ اسلام آباد سٹی مشاورت نے تحائف سے نوازا جبکہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے اپنے اہداف کو پورا کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 30 دسمبر 2024ء کو کراچی میں موجو دفیضانِ صحابیات میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں  عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اور نگرانِ انٹرنیشنل افیئرز کی معاونہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور تمام شعبہ جات کے دینی کاموں کا تقابل کیا گیا نیز اس میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی گئی جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

مدنی مشورے میں ہونے والی گفتگو کے مطابق اسلامی بہنوں کی 2023ء کی کارکردگی کے مقابلے میں 2024ء کی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہواجس پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت کراچی، لاہور اور پنجاب سمیت سندھ میں قائم فیضانِ صحابیات میں اسلامی بہنوں کے لئے 6 دن پر مشتمل ( 24 دسمبر تا 29 دسمبر 2024ء) رہائشی کورس کا اہتمام کیا گیا جن میں کم و بیش255 اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے کفن دفن کے حوالے سے اُن کی رہنمائی کی اور انہیں شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز ڈونیشن کے اہداف بھی لئے۔اختتام پر کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کا ٹیسٹ لیا گیا اور نمایاں کارکردگی کی حامل اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔


دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 2 جنوری 2025ء کو گلگت  بلتستان کی صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ کے دوران راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن 2025ء کے اہداف کے متعلق کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ 

نیکی کی دعوت عام کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2025ء کو  دینی کاموں کے سلسلے میں سندھ کی صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور میٹروپولیٹن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن 2025ء کے اہداف کے حوالے سے مشاورت کی جس پر تمام نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


2 جنوری 2025ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کی سٹی  ، ڈویژن اور ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے بذریعہ انٹرنیٹ دینی کاموں پر گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے سالانہ ڈونیشن 2025ء کے اہداف کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی نیز دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت 2 جنوری 2025ء کو  پاکستان مجلسِ مشاورت اور ملک سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سال 2025ء کے بجٹ کے مدنی پھولوں پر کلام کیا گیا۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف شعبہ جات کے بجٹ کے نظام پر مشاورت کی اور اس کے متعلق اہم مدنی پھولوں سے نوازا۔