پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے ماہانہ 8 دینی
کاموں کی کارکردگی فروری 2026ء
دعوتِ اسلامی اصلاحِ معاشرہ میں اہم کردار ادا
کرنے اور لوگوں کو دین کی باتیں سکھانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت
عام کی جارہی ہے۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی
کے تحت پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے درمیان ماہِ فروری
2026ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:28 ہزار 535 (28, 535)۔
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:2 لاکھ 44 ہزار 443 (2, 44,
443)۔
٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:15
ہزار 573 (15, 573)۔
٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 22 ہزار 146 (1, 22,
146)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:11 ہزار 601 (11, 601)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:4 لاکھ 35 ہزار 525 (4, 35,
525)۔
٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:35 ہزار 308 (35, 308)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:8 لاکھ 7 ہزار 940 (8, 07,
940)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے جنتی اعمال کے
رسائل کی تعداد:1 لاکھ 23 ہزار 562 (1, 23,
562)۔
٭اسلامی بہنوں میں ہونے والے مدنی کورسز کی
تعداد:6 ہزار 931 (6, 931)۔
٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:93 ہزار 795 (93, 795)۔
پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے ماہانہ 8 دینی
کاموں کی کارکردگی جنوری 2026ء
دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان 8
طرح کے دینی کام کئے جاتے ہیں جن میں گھر درس، مدرسۃالمدینہ بالغات، ہفتہ وار
اجتماع، رسالہ جنتی اعمال پُر کرنا اور مختلف کورسز کرنا شامل ہیں۔
معلومات کے مطابق عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے درمیان ماہِ جنوری 2026ء میں
جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:28 ہزار 535 (28, 535)۔
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 لاکھ 61 ہزار 491 (1, 61,
491)۔
٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ بالغات کی
تعداد:15 ہزار 480 (15, 480)۔
٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 19 ہزار 184 (1, 19,
184)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:11 ہزار 623 (11, 623)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:4 لاکھ 46 ہزار 842 (4, 46,
842)۔
٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:34 ہزار 112 (34, 112)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:8 لاکھ 80 ہزار 478 (8, 80,
478)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے جنتی اعمال کے
رسائل کی تعداد:1 لاکھ 22 ہزار 356 (1, 22, 356)۔
٭اسلامی بہنوں میں ہونے والے مدنی کورسز کی
تعداد:9 ہزار 601 (9, 601)۔
٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:1 لاکھ 30 ہزار 8 (1, 30, 008)۔
اسلامی بہنوں کے لئے مختلف مقامات پر ”استقبالِ ماہِ رمضان اجتماع“ کا انعقاد کیا
جائے گا
رمضانُ المبارک وہ بابَرکَت مہینہ ہے جس میں نفل
کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گناہ بڑھ جاتا ہے، اسی مہینے کو حدیثِ
پاک میں اللہ عزوجل کا مہینہ کہا گیا ہے۔
لوگوں کو رمضانُ المبارک کی اہمیت و فضیلت بتانے
کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تمام اسلامی بہنوں
کے لئے مختلف مقامات پر ”استقبالِ ماہِ
رمضان اجتماع“ کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجتماع کی خصوصیات:
٭آمدِ رمضان ہے! ٭زندگی عبادت میں گزاریئے٭حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم رمضان کیسے گزارتے تھے؟٭استقبالِ رمضان اور مسلم ممالک
کے انداز٭رمضان نیکیوں کا مہینہ ہے٭ذکر اور خصوصی دعا۔
نوٹ:اس اجتماعِ پاک کا وقت، مقام اور تاریخ کی معلومات
کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اپنے قریبی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
رابطہ فرمایئے۔
پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے ماہانہ 8 دینی
کاموں کی کارکردگی دسمبر 2025ء
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے
ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی ماہِ دسمبر 2025ء میں درج ذیل رہی۔
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے
تحت 19 دسمبر 2025ء کو ذمہ دار اسلامی بہن کی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت
کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ داران اور عاشقانِ رسول کے مدارس کی عالمات نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے آغاز ہونے والے اس محفلِ نعت میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اسلام میں پورے داخل ہو جاؤ“ کے
موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو اسلام کی تعلیمات کے مطابق اپنی
زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اختتامی دعا
کروائی اور عالمات سمیت دیگر اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات
کی۔
کراچی کے علاقے PIB
کالونی میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 دسمبر 2025ء کو PIBکالونی،
کراچی میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب و
جوار کی کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اجتماعِ کا آغاز معمول کے مطابق تلاوت کلامِ پاک
و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”آزمائش زحمت نہیں رحمت ہے“
کے موضوع پر بیان کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنے
بیان کے دوران اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے، مصیبت پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنےکے متعلق مدنی پھول بیان
کئے۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے
اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے نیکیاں کرنے اور دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں 18 دسمبر
2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ماہانہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ذمہ
داران اور مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس حلقے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بیان کیا جس میں انہوں نے شیڈول کی اہمیت، ٹائم مینجمنٹ اور
کاموں سے بچنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
امت کی اصلاح کرنے کے لئے مختلف دینی
کاموں کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاًمحفلِ نعت کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
12 دسمبر 2025ء کو مہاجر کیمپ، بلدیہ ٹاؤن کراچی
میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن کی بیٹی کی شادی خانہ آباد کے موقع پر محفلِ نعت منعقد کی گئی جس میں خصوصی شرکت صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کی ہوئی۔
معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن سے محفلِ نعت کا
آغاز کیا گیا جس کے بعد نعت خواں اسلامی بہنوں نے حضور نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتام دعا کروائی اور آخر میں اسلامی بہنوں
پر انفرادی کوشش کی۔
پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے ماہانہ 8 دینی
کاموں کی کارکردگی نومبر 2025ء
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور اُن دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے ماہانہ 8 دینی کاموں کی کارکردگی ماہِ نومبر
2025ء میں درج ذیل رہی۔
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:26
ہزار 882 (26, 882)۔
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:2 لاکھ 40 ہزار 941 (2, 40, 941)۔
٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ بالغات کی
تعداد:15 ہزار 144 (15, 144)۔
٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 19 ہزار 533 (1, 19, 533)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:11 ہزار 624 (11, 624)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:4 لاکھ 37 ہزار 599 (4, 37, 599)۔
٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:31 ہزار 757 (31, 757)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:8 لاکھ 508 (8, 00, 508)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:2 لاکھ 16 ہزار 394 (2, 16, 394)۔
٭اسلامی بہنوں میں ہونے والے مدنی کورسز کی
تعداد:5 ہزار 781 (5, 781)۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دینی کاموں
کا فالو اپ لینے کے لئے 6 دسمبر 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں تمام سب کانٹیننٹ
کی نگران اسلامی بہنیں،انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی نگران اور پاکستان مجلسِ
مشاورت کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی
بہن نے نگرانِ شوریٰ کے گرینڈ اجتماع کے متعلق کلام کرتے ہوئے اس کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے جن
میں گرینڈ اجتماع کی آئندہ تاریخ بھی شامل تھیں۔
پاکستان بھر کی اسلامی بہنوں کے ماہانہ 8 دینی
کاموں کی کارکردگی اکتوبر 2025ء
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں
دینی کاموں کے ذریعے خدمتِ دین کرنے اور لوگوں کی اصلاح
کرنے میں مصروفِ عمل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماہِ اکتوبر 2025ء میں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان جو جو دینی کام ہوئے اُن کی تفصیل درج ذیل ہے:
٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:25 ہزار 829 (25, 829)۔
٭روزانہ امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا بیان / مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:2 لاکھ 29 ہزار 183 (2, 29,
183)۔
٭اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ بالغات کی
تعداد:15 ہزار 1 (1500, 1)۔
٭ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1 لاکھ 19 ہزار 271 (1, 19,
271)۔
٭اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کی تعداد:11 ہزار 575 (11, 575)۔
٭ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:4 لاکھ 34 ہزار 488 (4, 34,
488)۔
٭علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:32 ہزار 67 (32, 067)۔
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:7 لاکھ 95 ہزار 85 (7, 95,
85)۔
٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال کے
رسائل کی تعداد:2 لاکھ 5 ہزار 648 (2, 5648)۔
٭اسلامی بہنوں میں ہونے والے مدنی کورسز کی
تعداد:6 ہزار 639 (6, 639)۔
٭ان کورسز میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:87 ہزار 603 (87, 603)۔
کراچی، 7 نومبر 2025ء :
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
تحت وقتاً فوقتاً اسلامی بہنوں کے درمیان محافلِ نعت کا انعقاد ہوتا رہتا ہے جن میں
اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ دینی مسائل بھی سیکھنے کو ملتے ہیں۔
معلومات کے مطابق 7 نومبر 2025ء کو کراچی
کےعلاقے بلاک 4 میں ایک اسلامی بہن کے گھر
پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے محبت و عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔
اس محفل میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حکم الٰہی
کی پابندی کرنے اور شریعت کے احکامات کے
مطابق زندگی گزارنے کے حوالے سے اہم باتیں بیان کیں اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ
لینے کی ترغیب دلائی۔آخر میں مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے دعا کی اور صلوٰۃ و سلام پر محفل
کا اختتام ہوا۔
Dawateislami