سری لنکا شیڈول کے اہداف کی تکمیل اور آئندہ
پلاننگ کے لیے آن لائن مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے
جنوری 2026ء میں کیے گئے سری لنکا شیڈول کے سلسلے میں 9 جولائی 2026ء کو ایک اہم آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں
شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت، محفلِ نعت، HR اور ویلکم ٹو اسلام کے اہداف کی تکمیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سری لنکا کی ملک نگران، شعبہ ذمہ دار
اسلامی بہنیں اور سب کانٹینینٹ نگران اسلامی بہنیں موجود تھیں جنہوں نے مذکورہ
نکات پر مشاورت کی اور آئندہ کے اہداف طے کیے۔
مدنی
مشورے میں ایسے اہداف جن پر عمل مکمل ہو چکا تھا اُس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی
گئی اور جو اہداف باقی تھے انہیں جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا تاکہ آئندہ
دینی کاموں کو مزید احسن انداز میں کیا جا سکے۔
Dawateislami