4 جولائی 2026ء کو کراچی کے علاقے PIB
کالونی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک اسلامی بہن کی رہائش گاہ پر اُن کےمرحوم
سسر کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا۔
ذرائع
سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس محفل کا آغاز اللہ تعالیٰ کے پاکیزہ کلام قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں نعت شریف پڑھی ۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نیکیوں میں وقت گزارنا“ کے موضوع پر بیان کیا نیز حاضرین کی ذہن سازی کرتے ہوئے دنیا میں آنے کا مقصد، اپنی زندگی کو نیک اعمال
سے مزین کرنے اور گناہوں سے بچتے ہوئے زندگی گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان
کیے۔محفل کا اختتام دعا اور ایصالِ ثواب پر ہوا جس میں تمام اسلامی بہنوں نے مل کر اللہ پاک کی بارگاہ میں دعا کی۔
Dawateislami