کراچی سٹی کے علاقے کھارادر میں ماہِ ربیع الآخر کی مناسبت سےدعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 ستمبر 2026ء کو  ”محفلِ غوثِ اعظم“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کے دوران نگران ِعالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے حضور غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے والدین کے تقویٰ و پرہیزگاری کے ایمان افروز واقعات بیان کیے نیز والدین کو اپنی اولاد کی دینی و اخلاقی تربیت میں کن اہم امور کا خیال رکھنا چاہیئے اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور راہِ خدا میں اپنا مال خرچ کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔

محفل کے اختتام پر ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہن نے رقت انگیز دعا کروائی جس کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور پھر اسلامی بہنوں سے ملاقات و انفرادی کوشش کا سلسلہ ہوا۔