فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ ڈویژن، نگرانِ ڈسٹرکٹ، نگرانِ تحصیل، نگرانِ سب تحصیل، نگرانِ فیصل آباد سٹی، فیصل آباد کے ٹاؤن، سب ٹاؤن نگران اور ڈویژن سطح کے شعبہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے مختلف امور پر اُن کی ذہن سازی کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے جن موضوعات پر کلام کیا اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭رمضان عطیات 2025ء میں نمایاں ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن ٭رمضانُ المبارک 2025ء کے اعتکاف میں نمایاں ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن٭12 دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابل (جنوری 2024ء تا جنوری 2025ء)٭معتکفین کو دینی کاموں کی ذمہ داریاں دینا٭سافٹ ویئر میں تقرری اپڈیٹ کرنا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مسلمانوں کا قبلہ ٔاول بیت المقدس اور اس وطن کے باسی اس وقت سخت کرب و آزمائش میں مبتلا ہیں جن پر آئے دن طرح طرح کے ظلم ڈھائے جارہے ہیں ۔ اس مقدس سرزمین پر اب تک بزرگ، بچے اور مرد و خواتین سمیت ہزاروں شہید ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں جانیں زخمی اور بے یارو مدد گار ہیں۔

مصیبت کی اس گھڑی میں عالم اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت ِاسلامی بھی ان کے درمیان فلاح و امداد کا کام کررہی ہے، جہاں دنیا بھر سے فرزندانِ اسلام اُن مظلوم فلسطینیوں کے لئے دعائیں کررہے ہیں وہیں مسلمانوں سے ہمدردی رکھنی والی عظیم شخصیت شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ایک ویڈیو کلپ بھی اِس وقت سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ بارگاہِ ربُّ العزت میں غزہ و فلسطین والوں کے لئےاپنے رب عزو جلّ سے دعائیں اور ان کی غیبی امداد کے لئے اللہ پاک کے حضور التجائیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس ویڈیو کلپ کو لاکھوں لوگوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کیا ہے اور آمین کہتے ہوئے فلسطینی بھائیوں بہنوں کے لئے اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔

دعائے امیر اہلسنت

یا اللہ پاک! پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا صدقہ قبلۂ اول کی حفاظت فرما اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما۔

یا اللہ پاک! یہ ظلم و اِستمداد کی آندھیاں بند ہوجا ئیں ،مظلوم مسلمان سُکھ کا سانس لیں،

اے اللہ پاک! جو شہید ہوئےغریق رحمت ہوں، بے حساب بخشے جائیں، اُن کے سوگواروں کو صبر جمیل ملے، جو زخمی ہیں وہ رُوبصحت ہوں، در در کی ٹھوکروں سے بچ جائیں، جن کے مکانات منہدم ہوگئے، اے اللہ پاک ان کو ان کا نعم البدل ملے، اعلیٰ مکان ملے، یااللہ پاک!!!رحمت کی نظر!!! رحمت کی نظر!!! رحمت کی نظر !!!

مولائے کریم! پیارے حبیب کا واسطہ ، اے اللہ پاک! صحابہ و اہل بیت کا واسطہ ، ہر نبی کا واسطہ، تیرے ہر ولی کا واسطہ! فلسطین کےمظلوم مسلمانوں کی غیب سے امداد فرما ۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ و سلم


دورۃ الحدیث شریف درسِ نظامی (عالم کورس) کی آخری کلاس ہے جس میں آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین احادیث مبارکہ کی کتابیں پڑھائی جاتی ہے۔ احادیث مبارکہ کی سب سے صحیح ترین کتاب بلکہ اَصَحُّ الکُتُب بعدَ کتابِ اللہ ”بخاری شریف“ ہے جو دورۃ الحدیث شریف کے نصاب میں شامل ہے۔صدیوں سے یہ سلسلہ چلا آرہا ہے کہ جب بھی بخاری شریف کا آغاز ہوتا ہے تو خصوصی طور اہتمام کے ساتھ بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر اُس کا افتتاح کیا جاتا ہے اور افتتاحِ بخاری کی باقاعدہ تقریب منعقد کی جاتی رہی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالم کورس کروانے والے تعلیمی ادارے ”جامعۃ المدینہ “ کی جانب سے بھی اِس مقدس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہر سال افتتاحِ بخاری کا سلسلہ بڑے اہتمام کے ساتھ ہوتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی 12 اپریل 2025ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں”افتتاح بخاری شریف“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ افتتاح بخاری کے سلسلے میں مدنی مذاکرے کا اہتمام ہوگا جس میں تلاوت و نعت کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

اس مدنی مذاکرے میں کراچی میں 6 مقامات پر قائم دورۃ الحدیث کی کلاسز کے طلبۂ کرام عالمی مدنی مرکز میں آکر جبکہ ملک و بیرون ملک کے طلبہ و طالبات مدنی چینل کے ذریعے شریک ہونگے۔ مدنی مذاکرے کے دوران امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر سنائیں گے جبکہ حدیثِ پاک کی شرح بھی کا درس بھی ہوگا۔

تمام عاشقانِ رسول سے اس خصوصی مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


رمضانُ المبارک کے اعتکاف کے سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں ذیلی شعبہ کارکردگی کے صوبائی آفس نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئے۔

میٹنگ کے دوران نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی نے ملک کے مختلف شہروں میں تحصیل اور ٹاؤن سطح تک ہونے والے اعتکاف کے متعلق کلام کیا نیز ڈیٹا انٹری کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی کارکردگی جمع کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت آفس نے رمضان عطیات کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر تمام شرکا اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر شعبہ کارکردگی کے نگران مولانا مظہر عطاری مدنی سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری ، نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری رمضان المبارک میں پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر ہونے والے ایک ماہ اعتکاف کا دورہ کیا۔

رکن شوریٰ نے 6 مارچ کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مانسہرہ، 7مارچ کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاور اور 8 مارچ 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بعد نماز عصر افطار اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور دعائے افطار کا سلسلہ ہوا۔


10 مارچ 2025ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس المدینہ کے تحت موہلنوال ہاوسنگ اسکیم لاہورمیں جامع مسجد ”فیضان اسلام“ کا افتتاح ہوا۔افتتاح کے سلسلے میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان میں رکنِ شوریٰ نے مسجدکی تعمیرات میں حصہ لینے، مسجد کو آبادکرنے اور زیادہ سے زیادہ عبادت کر کے رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنےکی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 12 مارچ 2025ء بمطابق 11 رمضان المبارک کودینی حلقہ ہوا جس میں Freelancers، Ecommerce، کمیونٹی ایجنسی کے مالکان اور CEOsنے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے رمضان المبارک کی اہمیت و فضیلت پر گفتگو کی اور شرکا کو اس مہینے زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے اپنے نامۂ اعمال میں نیکیاں جمع کرنے اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرنے کا ذہن دیا۔


مورخہ 5مارچ2025بروز بدھ بعد نماز ظہر رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تشریف لائے ہوئے ایک ماہ اعتکاف والوں کے درمیان تربیتی سیشن ہوا۔

تربیتی سیشن میں رکن شوری نے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام پانے کا نسخہ بیان کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنےاور درودِ پاک کی کثرت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی صاحب نے جنتوں کے نام بھی یاد کرنے اور انہیں جنت الفردوس حاصل کرنے کےلیے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:شعیب احمد)


ضلع سانگھڑ  کے شہر کھپرو میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ”قراٰنِ پاک کے حقوق“ کے موضوع پر بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے حاضرین کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو ڈیجیٹل دعوتِ اسلامی اور اسلام فور ایور ایپلی کیشنز کا تعارف کرواتے ہوئے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر طلبۂ کرام کو سرٹیفکیٹس کے ساتھ ساتھ تحائف دیئے گئے اور اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔(رپورٹ: منصف احمد عطاری معاون رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ”تقسیمِ اسناد اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے قراٰنِ پاک کے حقوق، قراٰنِ پاک کی تعلیم، حفاظِ کرام کی فضیلت اور دینی علوم کے فوائد کے بارے میں بتایا۔

اس موقع پر الحمد للہ 20 طلبۂ کرام کے حفظِ قراٰن مکمل کرنے اور 80 طلبۂ کرام کے ناظرہ قراٰنِ پاک مکمل کرنے پر اُن کے درمیان تحائف و اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ جامعۃالمدینہ بوائز سے درسِ نظامی (عالم کورس) مکمل کرنے والے علمائے کرام کی دستاری بندی بھی کی گئی۔(رپورٹ: منصف احمد عطاری معاون رکن شوری حاجی فاروق جیلانی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

رمضان کریم میں اخلاص کے ساتھ عبادت کرنے، ڈھیروں ڈھیر نیکیاں کمانے اور تلاوتِ قراٰن کرنے کا ایک بہترین ذریعہ رمضان المبارک میں اعتکاف کرنا ہے جوکہ ہمارے پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت بھی ہے۔

اسی سلسلے میں رمضان اعتکاف اسپیشل ٹرین لاہور سے کراچی روانہ ہو چکی ہے جس میں تقریباً 700 کے عاشقانِ رسول ہیں جو دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والا ایک ماہ کا اعتکاف کریں گے ۔

واضح رہے جو عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اعتکاف میں شرکت کرناچاہتے ہیں وہ اپنے علاقے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے رابطہ کریں یا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آکر اپنی رجسٹریشن کروائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اعتکاف کا آن لائن فارم

https://aetkaf.dibaadm.com/online_aetkaf


لوگوں  کو نماز کا پابند بنانے اور مساجد کو آباد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ”جامع مسجد شمس“ کا افتتاح کیا جارہا ہے جو کورنگی کراچی کے علاقے پی اینڈ ٹی سوسائٹی نزد گیٹ نمبر 3 میں قائم کی گئی ہے۔

معلومات کے مطابق 28 فروری 2025ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرا اجتماع ”بسلسلہ افتتاحِ مسجد و استقبالِ رمضان“ منعقد کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔

قرب و جوار کے عاشقانِ رسول اس اجتماعِ پاک ”بسلسلہ افتتاحِ مسجد و استقبالِ رمضان“ میں شرکت کر کے علمِ دین حاصل کریں اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کر دینی و فلاحی خدمات میں اپنا حصہ ملائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)