10 فروری کو اسلامی بہنوں کا عظیم الشان
سنتوں بھرا اجتماع ہوگا، نگران شوریٰ بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام علمِ دین کے فروغ اور اسلامی بہنوں کی دینی رہنمائی کے لئے
تقسیمِ اسناد کے سلسلے میں ایک عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے
جس میں دینی ماحول، اصلاحِ اعمال اور ماہِ رمضان کی تیاری کے حوالے سے خصوصی بیان
کیا جائے گا۔ یہ بابرکت اجتماع بروز منگل 10 فروری 2026ء بمطابق21 شعبان المعظم 1447ھ کو منعقد ہوگا۔اجتماع
کا آغاز دوپہر 2:00 بجے ہوگا۔
دوپہر
2:30 بجے مدنی چینل کے ذریعے براہِ راست دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ایمان افروز خصوصی خطاب فرمائیں
گے۔بیان کا موضوع ” ماہِ رمضان کیسے گزاریں؟“ ہوگا جس میں رمضان
المبارک کی تیاری، عبادات کی اہمیت، تقویٰ و پرہیزگاری اور سنتوں کے مطابق رمضان شریف
گزارنے کے مدنی پھول بیان کئے جائیں گے۔
اس
اجتماع کی ایک نمایاں خصوصیت تقسیمِ اسناد ہے جو دنیا بھر کے اسلامی بھائیوں کے لئے
منعقد کی جا رہی ہے۔ بیان کے بعدشعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ بالغات
اور قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس سے ناظرہ قرآن ختم کرنے والیوں میں ذمہ دار اسلامی
بہنوں کے ذریعے اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
یہ
اجتماع نہ صرف علمِ دین حاصل کرنے کا ذریعہ ہوگا بلکہ حاضرین کو عملی طور پر سنتوں
پر عمل کرنے اور اپنی زندگیوں کو شریعت و سنت کے مطابق ڈھالنے کی ترغیب بھی دے گا۔
Dawateislami