ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 اکتوبر 2026ء کو ٹیچرز اور تعلیمی ماہرین کی تربیت اور رہنمائی
کے لیے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ٹیچرز اجتماع کا انعقادکیا گیا۔ اس
اجتماع کا بنيادی مقصد سیرتِ طیبہ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی روشنی میں جدید دور کے اساتذہ کے کردار
اور ان کی تدریسی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔
تقریب
میں یونیورسٹیز، اسکول اور کالجز کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور متعلقہ شعبے کے ذمہ داران
نے شرکت کی۔ اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جبکہ
نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے ”Teacher as a
Creative Educator in the Seerah of the Holy Prophet “ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ نگران
شوریٰ نے نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کی تعلیم و تربیت کے بابرکت طریقوں، حکمت عملی اور ایک معلم کے لئے تخلیقی و مؤثر
اندازِ تدریس پر روشنی ڈالی ۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری بھی موجود تھے۔ صلوۃو سلام اور
دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔
Dawateislami