آج 5 نومبر 2026ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے مختلف شہروں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا باوقار انعقاد کیا جائے گا  جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کریں گے۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا، جس کے بعد معمول کے مطابق ہفتہ وار اجتماع میں بیانات کئے جائیں گے اور درودِ پاک و ذکر و اذکار پڑھے جائیں نیز سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حاجی سردار خان رائس مل حمیدآباد، بلوچستان سے ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع براہِ راست (Live) مدنی چینل پر نشر کیا جائے گاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے اجتماعات اور اُن میں بیان کرنے والے اراکینِ شوریٰ کی تفصیل درج ذیل ہے:

ملتان: مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، شاہ رکنِ عالم کالونی (نزد انصاری چوک) میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بیان فرمائیں گے۔

جھڈو:سابقہ حریم گارڈن (نزد میزابِ رحمت مسجد) میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

سرگودھا:مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن، نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کا بیان ہوگا۔

واربرٹن: اقبال گرینڈ ایونٹس (نزد بائی پاس) میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری بیان کریں گے۔

عارف والا: مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، قبولہ روڈ (نزد LRBT ہسپتال) میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری کا بیان ہوگا۔

گوپال گنج، بنگلہ دیش: سردار پاڑہ جامع مسجد، پرانا مقصود پور میں رکنِ شوریٰ مبین عطاری بیان کریں گے۔