آج رات فیضان مدینہ اسلام آبادسے ہفتہ وار اجتماع میں
حاجی اظہر عطاری بیان فرمائیں گے
تبلیغِ
قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر جمعرات کی
طرح آج بھی مؤرخہ 12 نومبر 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سمیت
پاکستان اور دنیا کے درجنوں ممالک میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جا رہا ہے۔
ان
اجتماعات میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی
اصلاحِ اعمال، اصلاح معاشرہ، حقوق العباداور سیرتِ طیبہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر بیان کریں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11اسلام آباد سے
مدنی چینل پر براہِ راست (Live)
نشر
ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ SURAU
AL MUTMAINNAH PANDAN کوالمپور ملائیشیا میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مدنی مرکز فیضان مدینہ وہاڑی سے متصل
گراؤنڈ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری،مدنی مرکز فیضان
مدینہ عطار نگر نزد آصف فلور ملز جی ٹی روڈ گکھڑ منڈی میں رکن شوریٰ عبد الوہاب
عطاری اور جامع مسجد بہزاد لکھنوی سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی
فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
بیان
کے اختتام پر اجتماعی ذکرِ الٰہی، درود و سلام کے نذرانے اور ملک و قوم کی سلامتی،
ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ اجتماع کے بعد عاشقانِ
رسول کی بڑی تعداد نیکی کی دعوت عام کرنے اور سنتوں کی تربیت حاصل کرنے کے لیے 3
دن، 12 دن اور ایک ماہ کے قافلوں میں سفر کے لیے روانہ ہوگی۔
Dawateislami