فیضان مدینہ کراچی میں گلوبل میٹ 2026 کا انعقاد،مختلف
ممالک کے سفیروں کی شرکت
25
نومبر 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عالم اسلام کی انٹر نیشنل دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام اسپیشل سیشن Global
Meet 2026کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے سفیر (Ambassador)،
علماء و مشائخ، تقریباً 70 ممالک کے عاشقانِ رسول اور کاروباری شخصیات (Businessman)
شریک
ہوئے۔
تلاوت
و نعت سے تقریب کا آغاز ہوا جس کے بعد رئیس دارُ الافتاء اہلسنت شیخ الحدیث
والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے ”آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک
زندگی اورآج کے دور میں ہماری ذمّہ داریاں“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا۔ مفتی صاحب نے فرمایا کہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنے کردار کو بہترین انداز میں
پیش کیا، آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنے گھر
والوں، پڑوسیوں ، جوانوں بوڑھوں اور بچوں کے ساتھ حسنِ سلوک کے ساتھ پیش آتے تھے،
یہاں تک کہ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کردار سے متاثر ہوکر آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دشمن بھی آقا کریم صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو صادق و امین کہا کرتے
تھے۔بیان میں مفتی صاحب نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی کس طرح قرآن و حدیث کے مطابق دین
اسلام کے پیغام کو دنیا بھر میں منظم طریقے سے عام کرنے کررہی ہے۔
مفتی صاحب کے بعد رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری (U.K) نے Global
Meet میں گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف
پیش کیا، رکن شوریٰ نے برطانیہ میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں
کے حوالے سے بتایا کہ الحمد لله! برطانیہ میں ہم نے گرجا گھر (Churches) خرید کر انہیں مساجد، مدارس، مکتبۃ المدینہ اور کفن دفن کی
سہولیات (ایمبولینس سروس) میں تبدیل
کیا ہے۔ برطانیہ میں 9,000 سے زائد بچے مدرسۃ المدینہ میں پڑھ رہے ہیں۔ ٹیچرز کی
ہر 3 ماہ بعد تربیت اور ہر 6 ماہ بعد انسپکشن ہوتی ہے۔ برطانیہ میں ”دارالمدینہ“
کے 21 اسکولز (15 نرسریز، 5 پرائمری، 1 سیکنڈری) قائم ہیں جبکہ ”دار المدینہ آن لائن اسکولنگ سسٹم“ کیمبرج سے رجسٹرڈ
ہے۔ جامعۃ المدینہ یوکے سے 250 سے زائد مقامی UK-born علماء فارغ التحصیل
ہو چکے ہیں جن کی خدمات سے آسٹریلیا اور کینیڈا میں بھی جامعات کھولی گئیں ہیں۔ ”ویلکم
ٹو اسلام“کے تحت 44,000 سے زائد افراد اسلام لا چکے ہیں۔ برطانیہ کی جیلوں میں
مسلمان اور غیر مسلم قیدیوں کی اخلاقی تربیت کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ مدنی چینل
6 سیٹلائٹس پر مختلف زبانوں میں نشر ہو رہا ہے۔ دعوتِ اسلامی کسی ایک ملک کی نہیں
بلکہ عالمی تنظیم ہے جس کے ہیڈ کوارٹرز پاکستان میں ہیں۔گفتگو کے بعد شرکا کو Video Documentary کے ذریعے دعوت اسلامی کی Presentation دیکھائی گئی۔
Global
Meet میں خصوصی بیان ہیڈ آف مرکزی مجلس شوریٰ مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا ہوا جس میں انہوں نے عالمی معاشی بحران، سود
(ربا) کی
تباہ کاریوں اور امانت و دیانت داری پر تفصیلی حکمتِ عملی پر مبنی بیان فرمایا۔ بیان کے آغاز میں نگران شوریٰ نے سب سے پہلے
تمام بین الاقوامی مہمانوں کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
خوش آمدید کہا، اس کے بعد فرمایا کہ دنیا میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران (Financial
Crisis) ہے جس نے افراد، انڈسٹری اور ریاستوں کو گھیرا ہوا
ہے۔
قرآنِ
کریم کےسورۂ بقرہ میں ارشاد ہوتا ہے: ”يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبَا
وَيُرْبِي الصَّدَقَاتِ“ اللہ ہلاک
کرتا ہے سود کو اور بڑھاتا ہے خیرات کو۔
دنیا
میں معاشی تباہی کی بنیادی اور اہم ترین وجہ سودی نظام (Interest/Riba)
ہے
جہاں سود آ گیا وہاں بربادی اور ہلاکت کے سوا کچھ نہیں ہو سکتا کیونکہ اللہ پاک
خود سود کو ہلاک فرماتا ہے۔ حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
نے ارشادفرمایا کہ سات تباہ کرنے والی چیزوں سے بچو، جن میں سے ایک ”سود کھانا“ہے۔
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے
کہ جب کسی بستی میں زنا اور سود پھیل جائے تو اللہ پاک اس بستی کو ہلاک کرنے کا
حکم دے دیتا ہے۔ معراج کی رات نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ایسی قوم کو دیکھا جن کے پیٹ کمرا (Room) نما
بڑے تھے اور ان میں سانپ نظر آ رہے تھے، پوچھنے پر بتایا گیا کہ یہ ”سود خور“ ہیں۔
اسلام
ہمیں تجارت، مشارکہ، مضاربہ، زکوۃ، وقف اور اسلامی بینکنگ کا پورا معاشی نظام دیتا
ہے۔ دعوتِ اسلامی کا ”شعبہ اقتصادیات“ اداروں اور کمپنیوں کو سودی نظام سے
نکال کر حلال و شرعی طریقے پر لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
دوسری
اہم بات امانت داری اور دیانت داری ہے۔ حدیثِ
پاک میں فرمایا گیا: ”جس میں امانت داری نہیں اس کا ایمان کامل نہیں“ اور فرمایا کہ ”سچا اور امانت دار تاجر قیامت
کے دن انبیاء، صدیقین اور شہداء کے ساتھ ہوگا“۔ میں تمام سفارت کاروں اور
مہمانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ سود اور بددیانتی کے خاتمے پر گفتگو کریں۔ اپنے
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے نگران شوریٰ نے یہ مثال دی کہ ڈوبتے ہوئے سورج کے وقت ایک جھونپڑی کا چراغ
کہتا ہے کہ ”میں اپنے حصے کی روشنی پھیلاؤں گا“ تو ہم سب کو اپنے حصے کا
چراغ جلانا ہوگا تاکہ اندھیرے دور ہو جائیں۔
نگران
شوریٰ کے بیان کے بعد عالمی مذہبی اسکالر اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے بھی شرکا کے درمیان انگلش
میں بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کی عالمی
خدمات پر روشنی ڈالی۔
بیان
کے بعد دعوتِ اسلامی کی جانب سے خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے ہاتھوں درج ذیل شخصیات کو شیلڈ دی گئیں۔
Mr Eng Sami
Abdullah Al Khanjari (The
Dean of the Diplomatic Corps and Consul General of Oman in Karachi)، H.E Ambassador Abdullah Ahmed
Buqahoos, (Consul
General of Kingdom of Bahrain in Karachi)، Mr. Abu
Alhakam Adnan
Sadeq
(Consul General of the Republic of Iraq)، Dr.
Zuhair Mohammad Hamadallah Zaid (Ambassador of the State of
Palestine to Pakistan in Islamabad)، Mr. Ali Nur
Ahmad (diplomatic staff member at the Consulate
General of Indonesia in Karachi , behave of Consul General of the Republic of Indonesia in Karachi is Mr. Mudzakir)، Mr. Fazal Karim Dadabhoy (Honorary
Consul General of the Republic of Côte d'Ivoire in Karachi, Pakistan &
Deputy Managing Director of the M.H. Dadabhoy Group of Companies)، Mr. Samad
arif habib (Son
of Arif habib (Founder and chief executive of Arif Habib Group, Owner of
Pakistan International Airlines (PIA))، Hamza Yaqoob Tabani (Pakistani
business leader and the Chairman of Tabani Group of Companies)
شیلڈز
کی تقسیم کاری کے بعد Founder
of Dawat e Islami شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت
علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ الحمد
للہ! آج عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں کئی ممالک کے Ambassadors اور دنیا بھر سے آئے ہوئے عاشقانِ
رسول ہمارے مہمان ہیں۔ تمام مہمانوں کو خوش آمدید، مرحباً، اھلاً وسھلاً!
دعوتِ
اسلامی ایک خالص دینی، پرامن اور غیر سیاسی (Non-Political)
تحریک
ہے۔ الحمد للہ! 44 سال ہو گئے ہیں، دعوتِ اسلامی نے کبھی سیاست میں حصہ نہیں لیا،
نہ کسی سیاسی پارٹی کو سپورٹ کیا۔ ہم Neutral بن کر دینی کام کر رہے ہیں۔ دعوتِ اسلامی
امن کی داعی ہے۔ ہم نے کبھی نہ ہڑتال کی کال دی، نہ دھرنے دیئے، نہ پتھراؤ کیا اور
نہ ہی ہنگامے کئے۔ کسی بھی ملک کے داخلی معاملات میں ہم بالکل مداخلت نہیں کرتے،
نہ پاکستان میں اور نہ ہی باہر کسی ملک میں۔ ہمارا معاملہ بالکل صاف اور کھلی کتاب
ہے۔
بخاری
شریف کی حدیثِ پاک ہے: ”پہنچا دو میری طرف سے چاہے ایک ہی آیت ہو“۔ ہر
مسلمان اپنی جگہ ”مبلغ“ ہے۔ انسان کا عہدہ تو آنی جانی چیز ہے، اصل مقصد
اللہ کی عبادت ہے۔ اپنے اخلاق اور کردار سے نیکی کی دعوت دیں، لوگوں کو راحت
پہنچائیں اور بلا وجہ کسی کو تکلیف نہ دیں۔
امیر
اہلسنت کی گفتگو کے بعد ادب و احترام کے ساتھ بارگاہِ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں صلوۃ
وسلام پڑھا گیا جس کے بعد شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مختصر دعا کی اور اس طرح پروگرام
اپنے اختتام کو پہنچا۔
آخر
میں چیئرمین تابانی گروپ آف کمپنیز حمزہ یعقوب تابانی سمیت دیگر بزنس مین اور
سیاسی و سماجی شخصیات نے شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کی۔ بعد ازاں Global
Meet میں تشریف لانے والے مہمانوں کی خیرخواہی کے
لئے Dinnerبھی پیش کیا۔
Dawateislami